09/10/2026
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی قمام فیلوشپ میں انتخاب پر آغوش کے فارغ التحصیل طالبعلم محمد اعظم کو مبارکباد
چیئرمین آغوش کمپلیکس و صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے آغوش آرفن کیئر ہوم کے فارغ التحصیل طالبعلم محمد اعظم نے ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران محمد اعظم نے قمام فیلوشپ میں اپنے انتخاب اور فیلوشپ کی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قمام فیلوشپ میں انتخاب پر محمد اعظم کو مبارکباد دی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات اور کیپٹن محمد رمضان بھی موجود تھے۔