07/02/2026
#مراکزِعلم | ہر گھر علم کا چراغ
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام مراکزِ علم کے پلیٹ فارم سے ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں مری، اٹک، سندھ، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور بھکر میں خواتین اور بچیوں کے لیے علم، تربیت اور فکری رہنمائی پر مبنی نشستیں باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان حلقوں کا بنیادی مقصد علم کی روشنی کو مخصوص حدود تک محدود رکھنے کے بجائے معاشرے کے ہر طبقے اور ہر گھر تک پہنچانا ہے۔
یہ علمی نشستیں محض گفتگو تک محدود نہیں بلکہ فہم و شعور کی بیداری، کردار سازی اور مثبت سوچ کی آبیاری کا مؤثر ذریعہ بن چکی ہیں۔ ان پروگرامز کے ذریعے خواتین میں دینی بصیرت، اخلاقی اقدار اور اصلاحِ معاشرہ کا شعور فروغ پا رہا ہے، جو آہستہ آہستہ ایک مضبوط اور دیرپا فکری تبدیلی کی شکل اختیار کر رہا ہے۔
شہر ہو یا دیہات، ایک ہی مقصد اور ایک ہی سمت کے تحت یہ پیغام عام کیا جا رہا ہے کہ علم اور شعور ہر فرد کا حق ہے۔ ہر گلی اور ہر گھر کو مرکزِ علم بنانے کا خواب اسی وقت حقیقت بن سکتا ہے جب عورت علم سے مزین ہو، کیونکہ باشعور عورت ہی مضبوط نسل کی بنیاد رکھتی ہے
#پاکستان #مری #اٹک #سندھ
#گوجرانوالہ #راولپنڈی #بھکر