Akbar Suffa Welfare Society

Website

Akbar Suffa Welfare Society Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Akbar Suffa Welfare Society, Non-Governmental Organization (NGO), Multani Colony, Sheller Chowk, Baghbanpura, Lahore Shalimar Town, Lahore.

اکبر صفہ ویلفیر سوسائٹی خدمت انسانیت
1. لاہور سے ملنے والی لاورث لاشوں کی تدفین
2. یتیم اور مستحق بچوں کو مفت تعلیم
3. سفید پوش لوگوں کے لیے کفن اور غسل کا سامان فی سبیل اللہ
4. رات کی تاریکی میں راشن کی تقسیم
5. سفید پوش افراد کے لیے سستا دسترخوان

اہم ملاقاتصفہ آن لائن رکشہ وین کے تمام عہدیداران نے مرکزی دفتر چیئرمین ملک اکبر علی سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ل...
14/09/2026

اہم ملاقات

صفہ آن لائن رکشہ وین کے تمام عہدیداران نے مرکزی دفتر چیئرمین ملک اکبر علی سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران لاہور بھر میں تنظیمی امور کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون بڑھانے اور خدمتِ انسانیت کے مشن کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

تمام عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ باہمی اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ بلا تفریق انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

خدمتِ انسانیت ہمارا نصب العین
منجانب
چیئرمین اکبر صفہ ویلفیئر سوسائٹی

ستمبر کے ماہانہ فنڈ کے حوالے سے اہم میٹنگ اکبر صفہ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی دفتر میں ڈپٹی فنانس سیکرٹری جناب حافظ محمد ن...
14/09/2026

ستمبر کے ماہانہ فنڈ کے حوالے سے اہم میٹنگ
اکبر صفہ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی دفتر میں ڈپٹی فنانس سیکرٹری جناب حافظ محمد نذیر کی چیئرمین ملک اکبر علی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ماہانہ فنڈ کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین ملک اکبر علی نے ان تمام دوستوں کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت اپنا ماہانہ فنڈ جمع کروایا اور سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالا۔
اس موقع پر تمام مخیر حضرات اور معزز ممبران سے خصوصی درخواست کی گئی ہے کہ جن احباب نے ابھی تک ماہانہ فنڈ جمع نہیں کروایا، وہ براہِ کرم فوری طور پر اپنا فنڈ جمع کروائیں تاکہ سوسائٹی کے جاری فلاحی کام، خصوصاً خدمتِ انسانیت کے منصوبے، باقاعدگی سے جاری رکھے جا سکیں۔
آپ کا باقاعدہ ماہانہ تعاون ہی ہمارے فلاحی مشن کی مضبوط بنیاد ہے۔
منجانب
چیئرمین اکبر صفہ ویلفیئر سوسائٹی

14/09/2026

ستمبر کے ماہانہ فنڈ کے حوالے سے اہم میٹنگ
اکبر صفہ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی دفتر میں ڈپٹی فنانس سیکرٹری جناب حافظ محمد نذیر کی چیئرمین ملک اکبر علی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ماہانہ فنڈ کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین ملک اکبر علی نے ان تمام دوستوں کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت اپنا ماہانہ فنڈ جمع کروایا اور سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالا۔
اس موقع پر تمام مخیر حضرات اور معزز ممبران سے خصوصی درخواست کی گئی ہے کہ جن احباب نے ابھی تک ماہانہ فنڈ جمع نہیں کروایا، وہ براہِ کرم فوری طور پر اپنا فنڈ جمع کروائیں تاکہ سوسائٹی کے جاری فلاحی کام، خصوصاً خدمتِ انسانیت کے منصوبے، باقاعدگی سے جاری رکھے جا سکیں۔
آپ کا باقاعدہ ماہانہ تعاون ہی ہمارے فلاحی مشن کی مضبوط بنیاد ہے۔
منجانب
چیئرمین اکبر صفہ ویلفیئر سوسائٹی

12/09/2026
11/09/2026

اللہ ہو اکبر

11/09/2026
10/09/2026

تھانہ نولکھا SHO جناب یونس۔ نیازی صاحب کے ساتھ لاورث لاشوں کی با عزت تعدفین۔ کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی

07/09/2026

سگیاں لاوارثوں کا قبرستان — بارشوں سے متاثرہ قبروں کی بحالی کے لیے فوری اپیل

مون سون کی حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث سگیاں لاوارثوں کے قبرستان میں متعدد قبروں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی قبروں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔

چیئرمین ملک اکبرعلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قبرستان کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے قبروں کی فوری مرمت، بحالی اور مٹی ڈالنے کے کام کی ہدایت کی۔

اب تک تقریباً 10 ڈمپر مٹی فراہم کی جا چکی ہے، لیکن متاثرہ قبروں کی مکمل بحالی کے لیے مزید تقریباً 50 ڈمپر مٹی کی فوری ضرورت ہے۔

یہ اُن لوگوں کی آخری آرام گاہ ہے جن کا دنیا میں کوئی سہارا نہیں۔ آئیے، ان بے سہارا مرحومین کی قبروں کے محافظ بنیں۔

تمام مخیر حضرات، اہلِ خیر اور صاحبِ استطاعت افراد سے دل کھول کر تعاون کی اپیل ہے۔ آپ کی طرف سے دیا گیا ایک ڈمپر مٹی کا تعاون بھی کسی مرحوم کی قبر کو محفوظ بنانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

آئیں، مل کر سگیاں لاوارثوں کے قبرستان کی قبروں کو محفوظ بنائیں۔
یہ صرف مٹی نہیں، ایک نیک عمل اور صدقۂ جاریہ ہے۔

منجانب
چیئرمین اکبر صفہ ویلفیئر سوسائٹی

30/08/2026

چیئرمین اکبر صفہ ویلفیئر سوسائٹی و انچارج رکشہ یونین ونگ لاہور، جناب عاصم رضوی صاحب نے ڈومینل مال میں رکشہ یونین کے یونٹ کا خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے یونٹ کے ذمہ داران اور کارکنان سے ملاقات کی اور انہیں خدمتِ انسانیت کے حوالے سے خصوصی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ایک عظیم فریضہ ہے اور ہمیں بلا تفریق ضرورت مند، مستحق اور بے سہارا افراد کی مدد کے لیے ہمیشہ آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کارکنان کو بتایا کہ خدمتِ انسانیت صرف مالی مدد کا نام نہیں، بلکہ کسی ضرورت مند کی مدد کرنا، اس کی مشکل آسان کرنا، بے سہارا افراد کا سہارا بننا اور معاشرے میں محبت، ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دینا بھی عظیم خدمت ہے۔

جناب عاصم رضوی صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اکبر صفہ ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے خدمتِ انسانیت کے اس مشن کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

Address

Multani Colony, Sheller Chowk, Baghbanpura, Lahore Shalimar Town
Lahore
5400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akbar Suffa Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share