Young Writers Competition Club - YWCC

Young Writers Competition Club - YWCC The aim of the Young Writers Competition Club is to organize competitions among young children and to reward and encourage them with prizes.

🖋️ مقابلہ افسانہ نگاری 2026 – اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لائیں!تو نوجوان مصنفین مقابلہ کلب کے زیرِ اہتمام افس...
07/07/2026

🖋️ مقابلہ افسانہ نگاری 2026 – اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لائیں!

تو نوجوان مصنفین مقابلہ کلب کے زیرِ اہتمام افسانہ نگاری مقابلہ میں حصہ لیں اور اپنی بہترین تحریر کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔

✨ خصوصیات:
📖 عنوان: اپنی مرضی سے منتخب کریں
🏆 انعام: ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ
📝 الفاظ کی حد: 1000 سے 1200 الفاظ
📅 آخری تاریخ: 15 جولائی 2026
👨‍⚖️ مقابلہ جج: فوزیہ کنول صاحبہ

شرائط:
✔️ صرف نوجوان مصنفین مقابلہ کلب کے اراکین حصہ لے سکتے ہیں۔
✔️ تحریر مکمل طور پر غیر مطبوعہ اور اصل (Original) ہونی چاہیے۔
✔️ کسی بھی قسم کی نقل یا AI سے تیار کردہ تحریر قبول نہیں ہوگی۔
✔️ تحریر واٹس ایپ پر ارسال کریں، فیصلہ حتمی ہوگا۔

📲 رجسٹریشن / تحریر ارسال کرنے کے لیے:
WhatsApp: +92-332-331-9922

#ادب
Social media incharge Nimra Touseef Khan

نتائج کا اعلان: افسانوی مزاح نگاری مقابلہعنوان: ہر بار میرے ساتھ کیوں؟السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!تخلیقِ ادب کی یہ ص...
29/06/2026

نتائج کا اعلان: افسانوی مزاح نگاری مقابلہ
عنوان: ہر بار میرے ساتھ کیوں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تخلیقِ ادب کی یہ صنف یعنی افسانوی مزاح نگاری ایسا کٹھن سفر ہے جس میں آنسوؤں میں ڈوبے ہوئے لفظوں کو قہقہوں کا لباس پہنانا پڑتا ہے ویسے تو ادب کی کوئی بھی صنف ہو اس کی تخلیق مشکل کام ہے اور جب بات افسانوی مزاح نگاری کی ہو تو اس میں لکھاری کی ذمہ داریاں دگنی ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ مزاح وہی ہے جسے نچوڑیں تو آنسو نکلیں ورنہ وہ مزاح نہیں بلکہ تضحیک یا تذلیل ہے۔
اس مقابلے میں موصول ہونے والی تمام تحریروں کو پڑھنے اور ان کا باریک بینی سے جائزہ لینے کا موقع ملا۔ تمام لکھاریوں کا جذبہ اور کوشش بلاشبہ قابلِ ستائش ہے لیکن منصفانہ تجزیے کے دوران ایسی خامی کثرت سے سامنے آئی جس کا تذکرہ یہاں اصلاح کی نیت سے بے حد ضروری ہے۔
بہت سے پختہ کار لکھنے والے دوستوں نے افسانہ تو اچھا لکھا مگر اسے مزاح کا لباس پہنانے میں پیچھے رہے۔ بعض دوستوں نے ٹیکنالوجی کا سہارا بھی لیا۔ ٹیکنالوجی معلومات تو فراہم کر دیتی ہے لیکن وہ ہمارے اندر کے ادیب کو سہاروں کا محتاج بنا کر لاغر کر دیتی ہے۔ ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کی بجائے ہمیں اپنے مطالعے اور مشاہدے کو مظبوط کرنا چاہیے تا کہ ہم اچھا ادب تخلیق کر سکیں۔
ہمیں امید ہے کہ ہمارے تمام قلم کار دوست اس نکتے کو مثبت انداز میں لیں گے اور مستقبل میں اپنی تحریروں میں ان باتوں کا خاص خیال رکھیں گے۔
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے دلی خوشی ہو رہی ہے کہ اس مقابلے کی فاتح اقصیٰ گل قرار پائی ہیں۔
جبکہ دوسرے نمبر پہ مہرین ملک اور تیسرے نمبر پہ فائزہ سراج نذیر

تمام فاتحین کو بہت بہت مبارک باد!
تمام شرکاء کے جذبے کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ آپ سب کے لیے مخلصانہ مشورہ ہے کہ مزاحیہ تحریروں پر شائع ہونے والے معیاری رسائل و میگزین کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں بالخصوص مشتاق احمد یوسفی کو پڑھیں اور سمجھیں تاکہ مستقبل کے مقابلوں میں کامیابی آپ کے قدم چومے ۔ لکھتے رہیے کیونکہ قلم کا سفر کبھی رکتانہیں۔
والسلام
انتظامیہ YWCC

✨ Young Writers Competition Club ✍️"A strong team builds a brighter future." 🌟نوجوان مصنفین مقابلہ کلب کی باصلاحیت اور پ...
29/06/2026

✨ Young Writers Competition Club ✍️

"A strong team builds a brighter future." 🌟

نوجوان مصنفین مقابلہ کلب کی باصلاحیت اور پُرجوش ٹیم نوجوان قلم کاروں کی رہنمائی، تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور مثبت ادبی سرگرمیوں کے لیے پُرعزم ہے۔

Together, we inspire. Together, we create. Together, we lead. 📚❤️

Join us and become a part of the next generation of writers.



Social Media Manager: Nimra Touseef Khan

*نوجوان مصنفین مقابلہ کلب کے زیر اہتمام شاندار ادبی مقابلہ*نوجوان مصنفین مقابلہ کلب آپ کے لیے پیش کر رہا ہے ایک دلچسپ او...
09/06/2026

*نوجوان مصنفین مقابلہ کلب کے زیر اہتمام شاندار ادبی مقابلہ*

نوجوان مصنفین مقابلہ کلب آپ کے لیے پیش کر رہا ہے ایک دلچسپ اور مزاح سے بھرپور ادبی مقابلہ:

📌 مقابلے کا عنوان:
*“ہر بار میرے ساتھ کیوں؟”*

✍️ کیٹیگری:
مقابلہ مزاح نگاری

📏 الفاظ کی حد:
800 سے 1000 الفاظ

📅 آخری تاریخ:
20 جون 2026ء

یہ موقع ہے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، مزاح اور تحریری مہارت کو اجاگر کرنے کا۔ اپنے دلچسپ اور منفرد خیالات کو الفاظ کا روپ دیں اور حصہ بنیں اس شاندار ادبی سرگرمی کا۔

📌 مقابلے کے قواعد و ضوابط پوسٹ پر درج ہیں
📲 رجسٹریشن / تحریر جمع کروانے کے لیے واٹس ایپ کریں:
+92-332-331-9922

اپنی تحریر بھیجیں اور اپنی مزاح نگاری کا لوہا منوائیں!

نتائج کا اعلان: ادبِ اطفال کہانی نویسی مقابلہالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!تخلیقِ ادب ایسا کٹھن سفر ہے جس میں لفظوں کو...
03/06/2026

نتائج کا اعلان: ادبِ اطفال کہانی نویسی مقابلہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تخلیقِ ادب ایسا کٹھن سفر ہے جس میں لفظوں کو احساس کا لباس پہنانا پڑتا ہے اور جب بات ادبِ اطفال کی ہو تو یہ ذمہ داری دگنی ہو جاتی ہے۔ بچوں کے لیے لکھنا سب سے مشکل فن ہے کیونکہ اس میں خود بچہ بن کر سوچنا اور لکھنا پڑتا ہے۔
اس مقابلے میں موصول ہونے والی تمام تحریروں کو پڑھنے اور ان کا باریک بینی سے جائزہ لینے کا موقع ملا۔ تمام لکھاریوں کا جذبہ اور کوشش بلاشبہ قابلِ ستائش ہے لیکن منصفانہ تجزیے کے دوران ایسی خامی کثرت سے سامنے آئی جس کا تذکرہ یہاں اصلاح کی نیت سے بے حد ضروری ہے۔
بہت سے پختہ کار لکھنے والے دوستوں نے بھی بنیادی فنی غلطی کی۔ وہ مضمون اور کہانی کے فرق کو ملحوظ خاطر نہ رکھ سکے۔ بعض دوستوں نے ٹیکنالوجی کا سہارا بھی لیا۔ ٹیکنالوجی معلومات تو فراہم کر سکتی ہے لیکن وہ کہانی کے اندر کہانیت، تجسس اور بچوں کے مزاج کے مطابق چاشنی پیدا نہیں کر سکتی۔ بچوں کی تحریر میں جب تک کہانی پن، کردار نگاری اور مکالمے نہ ہوں، وہ بچوں کو متاثر نہیں کرتی بلکہ خشک مضمون بن کر رہ جاتی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ ہمارے تمام قلم کار دوست اس نکتے کو مثبت انداز میں لیں گے اور مستقبل میں اپنی تحریروں میں کہانیت کا خاص خیال رکھیں گے۔
تمام تحریروں میں سے ایک تحریر ایسی تھی جس نے موضوع کے ساتھ مکمل انصاف کیا، ادبِ اطفال کے تقاضوں کو سمجھا اور اسے بہترین کہانی کے سانچے میں ڈھالا۔
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے دلی خوشی ہو رہی ہے کہ اس مقابلے کی فاتح محترمہ فائزہ سراج نذیر قرار پائی ہیں۔ انہوں نے بچوں کی نفسیات کے عین مطابق جاندار کہانی تخلیق کی۔ فائزہ سراج نذیر صاحبہ کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد!
تمام شرکاء کے جذبے کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ آپ سب کے لیے مخلصانہ مشورہ ہے کہ بچوں کے لیے شائع ہونے والے معیاری رسائل و میگزین کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں اور جو اہل قلم بچوں کے لیے بہترین لکھ رہے ہیں، ان کی کہانیوں کے اسلوب کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
یہ مطالعہ آپ کو بہت فائدہ دے گا اور مستقبل کے مقابلوں میں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ لکھتے رہیے کیونکہ قلم کا سفر کبھی رکتانہیں۔
والسلام
انتظامیہ YWCC

Imported Massage
19/05/2026

Imported Massage

✍️ نوجوان قلم کاروں کے لیے سنہری موقع!اگر آپ میں لکھنے کا جذبہ ہے تو نوجوان مصنفین مقابلہ کلب لے کر آیا ہے شاندار بفتہ و...
14/05/2026

✍️ نوجوان قلم کاروں کے لیے سنہری موقع!

اگر آپ میں لکھنے کا جذبہ ہے تو نوجوان مصنفین مقابلہ کلب لے کر آیا ہے شاندار بفتہ وار مقابلہ: ادب اطفال 📚✨

🖋️ موضوع: انوکھا سفر
📄 تحریر: 500 سے 700 الفاظ
📅 آخری تاریخ: 25 مئی
🏆 جیتنے والے ممبران کو دیجیٹل سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو الفاظ کا رنگ دیں اور اس ادبی سفر کا حصہ بنیں۔
📩 اپنی انٹری وقت سے پہلے جمع کروائیں۔

📞 WhatsApp: +92-332-331-9922

Address

Plot No 2 Shaheen Valley Rachna Town GT Road Shahdara
Lahore
54950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Writers Competition Club - YWCC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share