Literacy Department Punjab News

Literacy Department Punjab News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Literacy Department Punjab News, Non-Governmental Organization (NGO), Lahore.

رحیم یار خان لٹریسی ٹیچر اعزازیہ نہ ملنے کے خلاف پریس کلب رحیم یار خان کے باہر ٹیچر کا بہت جلد احتجاج متوقع
04/06/2026

رحیم یار خان
لٹریسی ٹیچر اعزازیہ نہ ملنے کے خلاف پریس کلب رحیم یار خان کے باہر ٹیچر کا بہت جلد احتجاج متوقع

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں میں گورنمنٹ سکولوں کی طرح پوری چھٹیاں ہونگی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے بات کرونگا مز...
02/06/2026

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں میں گورنمنٹ سکولوں کی طرح پوری چھٹیاں ہونگی
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے بات کرونگا مزید چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کراؤ گا
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیر اقبال

تمام لٹریسی ٹیچرز وزیراعظم پاکستان جناب میاں شہباز شریف سے درخواست گزار ہیں کہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھتے ہوئے ...
01/06/2026

تمام لٹریسی ٹیچرز وزیراعظم پاکستان جناب میاں شہباز شریف سے درخواست گزار ہیں کہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھتے ہوئے آئندہ بجٹ میں لٹریسی ٹیچرز کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافے کو ممکن بنایا جائے

لٹریسی اینڈ نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کے اعزازیہ میں اضافہ کیا جائے
31/05/2026

لٹریسی اینڈ نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کے اعزازیہ میں اضافہ کیا جائے

لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پی سی ون میں فوری ترمیم کی جائےلٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپا...
30/05/2026

لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پی سی ون میں فوری ترمیم کی جائے

لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے موجودہ پی سی ون میں متعدد ایسی خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے اساتذہ اور طلبہ دونوں مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومتِ پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ پی سی ون میں درج ذیل ترامیم فوری طور پر کی جائیں:

1۔ تعلیمی سیشن کی مدت میں اصلاح
پی سی ون کے مطابق لٹریسی سکولوں کا تعلیمی سیشن 8 ماہ مقرر ہے، لیکن عملی طور پر امتحانات 12 سے 14 ماہ بعد لیے جاتے ہیں۔ یہ پی سی ون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا تعلیمی سیشن کی مدت کو حقیقت کے مطابق مقرر کیا جائے اور اس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

2۔ گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ
لٹریسی سکولوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شدید گرمی اور سردی میں طلبہ اور اساتذہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ اس لیے پی سی ون میں گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات میں مناسب اضافہ کیا جائے تاکہ طلبہ کی صحت اور تعلیم دونوں متاثر نہ ہوں۔

3۔ اعزازیہ کو تنخواہ میں تبدیل کیا جائے
پی سی ون میں اساتذہ کو رضاکارانہ بنیادوں پر اعزازیہ دینے کی شق شامل ہے، جو موجودہ حالات میں غیر مناسب ہے۔ اساتذہ کو مستقل اور ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ دی جائے یا حکومتِ پنجاب کے ساتھ باقاعدہ معاہدے کے تحت سیلری سسٹم متعارف کروایا جائے تاکہ اساتذہ معاشی تحفظ حاصل کر سکیں۔

4۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے لیے فنڈز کا مؤثر استعمال
حکومت کی جانب سے لٹریسی کے فروغ کے لیے فراہم کیے جانے والے تمام فنڈز لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی بہتری، سکولوں کی سہولیات، تدریسی عمل اور طلبہ کی فلاح پر خرچ کیے جائیں تاکہ شرحِ خواندگی میں حقیقی اضافہ ممکن ہو سکے۔

ہم حکومتِ پنجاب، وزیرِ تعلیم پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے پی سی ون میں فوری اصلاحات کر کے اساتذہ اور طلبہ کے مسائل حل کیے جائیں۔

*پنجاب حکومت نے لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف بیس دن دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا**اس جان لیوا ...
29/05/2026

*پنجاب حکومت نے لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف بیس دن دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا*

*اس جان لیوا گرمی میں جہاں لوگ گرمی کی شدت اور لو سے مر رہے ہیں وہاں اتنی کم چھٹیاں کرنا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے*

*سکولوں میں کچی پکی جماعت سے لیکر پانچویں جماعت تک کے بچے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی کیسے برداشت کر سکتے ہیں*

*سکولوں کی ٹائمنگ بھی صبح ساڑھے سات سے دوپہر ساڑھے گیارہ تک رکھا گیا ہے*

*حکومت سے درخواست ہے کہ نان فارمل لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی چھٹیوں میں خاطر خواہ اضافہ کرکے اساتذہ کرام اور بچوں کی صحت کو محفوظ بنایا جائے*

*نوٹ*

*لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے پاس کوئی بلیڈنگ وغیرہ جیسی سہولیات بھی نہیں یہ بچے کسی شجر کے نیچے بیٹھ کر کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرتے ہیں*

*اس تپش جیسی گرمی میں سکول کھولنا بچوں اور ٹیچرز کی صحت پر سمجھوتا کرنے کے برابر ہے*

*براہ کرم اس درخواست پر غور کیجیے گا*

27/05/2026

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے کچھ افسران کی نااہلی کی وجہ سے بروقت اعزازیہ نہ ملا کئ لٹریسی ٹیچر قربانی جیسی نعمت سے محروم رہ گئے

🔥 لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کا مطالبہ 🔥لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں کو صرف 20 دن کی گرمیوں کی چھٹ...
26/05/2026

🔥 لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کا مطالبہ 🔥

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں کو صرف 20 دن کی گرمیوں کی چھٹیاں دینا سراسر ناانصافی ہے۔
جب پنجاب کے دوسرے تمام تعلیمی اداروں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث 3 ماہ کی چھٹیاں دی جا رہی ہیں، تو لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور بچوں کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیوں؟

📢 ہمارا واضح مطالبہ:
✅ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو بھی دوسرے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کی طرح مکمل 3 ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں۔
❌ صرف 20 دن کی چھٹیاں نا منظور
❌ ایک صوبہ، دو نظام نا منظور

شدید گرمی میں نہ صرف اساتذہ بلکہ معصوم بچوں کی صحت بھی خطرے میں ہے۔
حکومتِ پنجاب اور متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور انصاف پر مبنی فیصلہ کریں۔

✊ اساتذہ متحد ہوں، اپنی آواز بلند کریں اور اپنے جائز حقوق کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں۔
Rana Sikandar Hayat

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں میں 20 جون تک گرمیوں کی چھٹیاں ہونگی
25/05/2026

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں میں 20 جون تک گرمیوں کی چھٹیاں ہونگی

24/05/2026

شیخو پورہ اور ملتان کے ٹیچر اس دفعہ عید پر اعزازیہ سے محروم رہے گے

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Literacy Department Punjab News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share