YDA Sir Ganga Ram Hospital Lahore

YDA Sir Ganga Ram Hospital Lahore This is the official page of YDA Sir Ganga Ram Hospital Lahore.

بارہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لیے خوشی، محبت اور عقیدت کا دن ہے۔ اس بابرکت موقع پر یاد رکھیں کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ ط...
26/08/2026

بارہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لیے خوشی، محبت اور عقیدت کا دن ہے۔ اس بابرکت موقع پر یاد رکھیں کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آئیے آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے، محبت بانٹنے اور اپنے کردار کو بہتر بنانے کا عہد کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ کی سچی محبت نصیب فرمائے اور آپ ﷺ کی سنت پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین۔

YDA SGRH/ FJMU Proudly announe,Dr. Shahbaz Hanif as Surgical Floor Coordinator.A role that calls for dedication, coordin...
26/08/2026

YDA SGRH/ FJMU Proudly announe,Dr. Shahbaz Hanif as Surgical Floor Coordinator.
A role that calls for dedication, coordination, responsibility and commitment to excellence. We look forward to his leadership, teamwork and efforts toward making the surgical floor more organized, efficient and patient focused.
We wish Dr. Shahbaz Hanif the very best in this new responsibility. May this journey bring meaningful progress and success for the entire team.

وائے ڈی اے سر گنگا رام ہسپتال لاہور کی جانب سے اہل وطن کو یوم آزادی دلی مبارکباد ۔چودہ اگست کا دن ہمیں اپنے بزرگوں کی لا...
14/08/2026

وائے ڈی اے سر گنگا رام ہسپتال لاہور کی جانب سے اہل وطن کو یوم آزادی دلی مبارکباد ۔
چودہ اگست کا دن ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
بطور ڈاکٹرز ، ہمارا عزم ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت، مریضوں کی بہترین نگہداشت کے لیے اپنی ذمہ داریاں خلوص اور ایمانداری کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
اس یوم آزادی پر ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم اتحاد اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز کو ہمیشہ امن و سلامتی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان زندہ باد
ہر ینگ ڈاکٹر کی آواز
وائے ڈی اے سر گنگارام ہسپتال

ڈاکٹر عثمان گجر
صدر YDA SGRH/FJMU
ڈاکٹر ارسلان مرزا
چئرمین YDA SGRH/FJMU
ڈاکٹر امجد گجر
جنرل سکریٹری YDA SGRH/FJMU
ڈاکٹر عثمان ظفر
سپوک پرسن YDA SGRH/FJMU
ڈاکٹر محمد شافع صابر
میڈیا و انفارمیشن سکریٹری YDA SGRH/FJMU

حکومت پنجاب نے ڈاکٹروں پر پابندی لگا دی ہے کہ وہ کسی بھی مریض کو کسی بھی قسم کی کوئی بھی دوائی باہر سے نہیں لکھ کر دیں گ...
14/08/2026

حکومت پنجاب نے ڈاکٹروں پر پابندی لگا دی ہے کہ وہ کسی بھی مریض کو کسی بھی قسم کی کوئی بھی دوائی باہر سے نہیں لکھ کر دیں گے۔ ایمرجنسی میں مریض کو فرسٹ ایڈ دیں، ٹانکے لگائیں، شارٹ ایڈمیشن کر کے دوائی لگائیں،لیکن ڈسچارج کرتے دوائی باہر سے نہیں لکھ کر دینی ۔ جو مریض ہسپتال میں داخل ہیں،انہیں 8-2 ڈسچارج کریں اور وہ OPD جا کر دوائی لیں۔
میں نے اپنے ایک SR سے یہ ساری بات ڈسکس کی،کہ اس سے سارا نقصان تو مریضوں کا ہونا ہے جو مفت دوائی کے چکر میں رگڑے جائیں گے،وہ بولے! یار اس عوام سے ہمدردی مت کرو، یہی عوام بعد میں جا کر کمپلین کرتی ہے کہ ہمیں دوائی باہر سے لکھ کر دی ہے ۔ انہی حرکتوں کی وجہ سے ڈاکٹر کو نوکری سے نکالا جا چکا ہے ۔
اس احسان فراموش عوام کے لئے اپنی نوکری اور اپنا مسقبل داؤ پر مت لگائیں۔ آپ اپنی ساری انرجی صرف کر کے انکے مریض کی دیکھ بھال کریں،اور اگر ایک ٹیکہ بھی باہر سے ( جو ہسپتال میں شارٹ ہو) لانا پڑ جائے تو یہ عوام آپکی ساری محنت صفر کر کے آپ کی کمپلین کر دے گی کہ ڈاکٹر نے دوائی باہر سے لکھ کر دی تھی ۔
تو آپ اب سرکاری ہسپتالوں میں حاتم طائی بننا چھوڑ دیں، سکون سے آئیں،جو ہے وہ لکھ کر دیں اور گھر جائیں،اپنا وقت پاس کریں اور سکون کریں، یہاں اگر آپ کچھ اچھا کرنا چاہیں گے،یا مریضوں کا بھلا چاہیں گے، آپ رگڑے جائیں گے۔ اگر آپکے مریضوں کو آپکی پرواہ نہیں،تو آپ بھی مت کریں۔
اب کچھ لوگ کہیں گے کہ یہ ڈاکٹر قصائی ہیں،انسانیت کا درد نہیں رکھتے، مریضوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتے فلاں فلاں۔۔ تو جواب ہے ڈاکٹر مریضوں کی پرواہ کرتا کرتا خود نوکری سے نکل جائے؟ خود پر انکوائری مسلط کروائے؟ خود بیروزگار ہو جائے؟؟ ایک ڈاکٹر کی بھی فیملی ہے، اگر وہ بیروزگار ہو گیا تو وہ اپنا خاندان کیسے پالے گا۔۔ تو انسانیت کا چورن اپنے پاس رکھیں۔ اس عوام نے ڈاکٹر کو دیا ہی کیا ہے؟ سوائے انکی کمپلینیں کرنے کے۔۔۔ ان پر انکوئری کروانے کے۔۔ تو اب ڈاکٹروں نے یہی سوچا ہے کہ نا چاہتے ہوئے بھی اس عوام کو اسی کے حال پر چھوڑ دیا جائے ۔
باتوں باتوں میں
شافع
میڈیا سیل ۔۔ YDA SGRH/FJMU
مضمون نگار،YDA SGRH/FJMU کے میڈیا و انفارمیشن سیکریٹری ہیں۔

https://www.facebook.com/profile.php?id=100063926748220

وائے ڈی اے سر گنگارام ہسپتال، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی / سر گنگارام ہسپتال اور شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں PRP/ CIP کے ذر...
31/07/2026

وائے ڈی اے سر گنگارام ہسپتال، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی / سر گنگارام ہسپتال اور شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں PRP/ CIP کے ذریعے منتخب ہونے والے PGRS کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے۔
آپ سبھی لوگ پنجاب کی بہترین میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال میں اپنی قابلیت اور محنت کے وجہ سے سو فیصد میرٹ پر متنخب ہو کر آئے ہیں،جس پر آپ سب لوگ قابل فخر ہیں ۔
وائے ڈی اے سر گنگارام ہسپتال لاہور کی کابینہ آپ کی مدد کے لئے ہر جگہ موجود ہو گی ۔ ہر وارڈ کے coordinators آپکی بہترین رہنمائی کے لئے ہر وقت میسر ہیں ۔
ہم اس بات کی امید کرتے ہیں کہ آپ اسی محنت اور جذبے کیساتھ عوام الناس کی بھرپور خدمت کریں گے۔
ہر ینگ ڈاکٹر کی آواز
وائے ڈی اے سر گنگارام

میڈیا سیل،YDA SGRH

کل وائے ڈی اے سر گنگارام کے اہم وفد نے صدر ڈاکٹر عثمان گجر اور صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی کے ہمراہ وائس چانسل...
15/07/2026

کل وائے ڈی اے سر گنگارام کے اہم وفد نے صدر ڈاکٹر عثمان گجر اور صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی کے ہمراہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے اہم ملاقات کی۔

1. ملاقات میں اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ملاقات کا اہم ترین ایجنڈا پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کے زہنوں میں پنپتا وہ سوال تھا،کہ آخرکار کیوں FCPS I اور JCAT I کے بعد ایک نیا PG ENTRANCE امتحان کیوں لیا جا رہا ہے؟ اسکے جواب میں وائس چانسلر UHS کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سنیٹرل انڈکشن پالیسی کے لئے UHS کا صرف PG ENTRANCE ہو گا،اس کے بعد ms/ md پروگرامز میں انڈکشن لی جا سکے گی۔ ہاں ایک امیدوار اگر FCPS کرنا چاہتا ہے تو وہ FCPS I کے بعد Uhs کا PG ENTERNACE امتحان دے گا، اس کے بنا FCPS میں انڈکشن نہیں لی جا سکے کی۔ البتہ Ms/md میں انڈکشن کے لئے UHS والا امتحان کافی ہو گا۔
2. لوکم جابز کے متعلق انکا کہنا تھا کہ یہ ساری تقرریاں میرٹ پر ہو رہی ہیں، متعلقہ ہسپتال کا MS، محکمہ صحت کو اپنے ہسپتال کے لئے ضروری سیٹیس کے لئے درخواست بھیجے گا،محکمہ صحت Uhs کو اور پھر اس پر تقرری کر دیں گے۔
3. ایک اور سوال پر انکا کہنا تھا کہ عنقریب پرائیویٹ سیکٹر ہسپتالوں میں Ms/ md کی ٹرینگ شروع ہو جائے گی،جبکہ ان ہسپتالوں کے ٹرینی ڈاکٹرز کو stipend دینا اس ہسپتال کی ذمہ داری ہو گی۔
4. ہمارے سوال پر کہ FCPS والے کنسلٹنٹس کو لیول فور صرف Ms/md میں لیول فور کی ٹرینگ دینا کیا fcps والوں کیساتھ ناانصافی نہیں؟ اس پر vc Uhs کا کہنا تھا کہ یہ specialized healthcare & medical education کی domain میں آتا ہے۔ پالیسی بنانا صرف محکمہ صحت کا استحقاق ہے،اگر وہ کوئی پالیسی بنا کر uhs کو implementation کروانے کا کہیں گے تو ہم وہی پالیسی اپنائیں گے، اس میں اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ محکمہ صحت سے رجوع کرے۔
5. ڈاکٹروں کی موجودہ معاشی صورتحال، کم ٹریننگ سلاٹس اور جابز کا نا ہونا پر vc uhs کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام عوامل سے باخوبی واقف ہیں اور ان مسائل کے حل کے لئے جامع پالیسی مرتب کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔
6. پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا اپنے سٹوڈنٹس کا استحصال کرنے ،زیادہ فیسیں لینے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ ہر اس میڈیکل کالج کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے جو کہ ایسا کر رہے ہیں ۔
وائے ڈی اے پنجاب و سر گنگارام ہسپتال صوبہ پنجاب کے تمام ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کا بھرپور ادراک رکھتی ہے اور ینگ ڈاکٹرز کے مسائل حل کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

ڈاکٹر عثمان ظفر
سپوک پرسن YDA SGRH
ڈاکٹر محمد شافع صابر
میڈیا و انفارمیشن سکریٹری، YDA SGRH

دس محرم کے دن ہم حضرت امام حسینؓ اور کربلا کے عظیم رفقاء کے غیر متزلزل ایمان، صبر اور بے مثال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش ...
26/06/2026

دس محرم کے دن ہم حضرت امام حسینؓ اور کربلا کے عظیم رفقاء کے غیر متزلزل ایمان، صبر اور بے مثال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ظلم کے خلاف ان کا ثابت قدم مؤقف اور حق و انصاف کے لیے ان کی لازوال جدوجہد، پوری انسانیت کے لیے ہمیشہ رہنے والی مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حق پر قائم رہنے، اپنے ایمان میں استقامت اختیار کرنے، اور سچائی، رحم دلی اور بہادری کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امین
ہم ڈاکٹرز صرف علاج کرنے والے نہیں ، بلکہ انسانیت کے محافظ، ہمدردی کے علمبردار اور خدمت کے سفیر ہوتے ہیں۔ وہ ہر مریض کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں اور بلا امتیاز اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ جو عناصر جھوٹ، بہتان، نفرت اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے ڈاکٹر اور مریض کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مجروح کرتے ہیں، وہ معاشرے میں انتشار اور بداعتمادی کو فروغ دیتے ہیں۔ حسینی کردار ہمیشہ حق، خدمت، ایثار، قربانی اور انسان دوستی کی علامت رہا ہے، اور یہی وہ راستہ ہے جو معاشروں کو جوڑتا، انسانیت کو بچاتا اور باطل سوچ کو شکست دیتا ہے۔

میڈیا سیل، وائے ڈی اے سر گنگارام ہسپتال لاہور

Stop Violence Against Health ProfessionalsDoctors, nurses and all healthcare workers dedicate their lives to caring for ...
10/06/2026

Stop Violence Against Health Professionals

Doctors, nurses and all healthcare workers dedicate their lives to caring for patients, often under immense physical, emotional, and mental pressure. They deserve safety, dignity, respect, and peace of mind while performing their duties.
Violence, intimidation, and harassment against healthcare professionals not only harm individuals but also disrupt hospital services, compromise patient care and weaken the entire healthcare system. A doctor working under fear cannot provide the level of care that every patient deserves.
Respect for healthcare professionals is not merely a demand of doctors,it is essential for efficient hospital functioning, better patient management, improved doctor-patient relationships, and ultimately for the health and wellbeing of every member of society.
A safe doctor means a safer patient.
A respected healthcare worker means a stronger healthcare system.
sop violence. Promote respect. Protect healthcare professionals.

Dr. Usman zafar
spokesperson YDA SGRH/FJMU
Dr. M. Shafay Sabir
media & information secretary YDA SGRH/FJMU

Today, Black Ribbon Day was observed at Sir Ganga Ram Hospital Lahore, in solidarity with Dr. Mahnoor, who recently beca...
09/06/2026

Today, Black Ribbon Day was observed at Sir Ganga Ram Hospital Lahore, in solidarity with Dr. Mahnoor, who recently became the victim of a tragic acid attack in civil Hospital Quetta.
This day was organized to express unwavering support for her and to pray for her swift and complete recovery.
The gathering also served as a platform to strongly condemn violence against healthcare professionals across the country.
YDA SGRH president Dr. Usman Gujjar emphasized the urgent need for effective legislation and enhanced security measures to ensure the safety and protection of doctors and other healthcare workers across the country.
YDA SGRH /FJMU stands united in demanding justice for Dr. Mahnoor and a safer working environment for all healthcare professionals.

Dr. Usman zafar
spokesperson YDA SGRH/FJMU.
Dr. M. shafay sabir
Media & information secretary YDA SGRH/FJMU.

YDA SGRH/FJMU met with MS SGRH Dr. Arif Iftikhar to review security situation in Hospital & Dreamland hostel.minutes of ...
09/06/2026

YDA SGRH/FJMU met with MS SGRH Dr. Arif Iftikhar to review security situation in Hospital & Dreamland hostel.

minutes of meeting of YDA SGRH with MS SGRH regarding security measures.

1. A WhatsApp group named " security complaints and surveillance " will be created immediately,in which all ward registrars,YDA representatives ,MS SGRH,all DMS, security guards company In charge & police personnel will be added to review daily security situation.
2. A committee had been formed which will review Functioning of CCTV cameras across hospital premises, and give recommendations for installing new cameras in every corridor.
3. During Night , Male Guard must Accompany female Guard in all wards.
4. Security Guards Roaster will be shared with ward registrars.
5. Proper coordination system b/w Doctors,hospital administration and police will be established in case of any emergency.
6. Police verification of every security guard will be provided to YDA SGRH.
7. New cctv cameras will be installed in Dreamland hostel.

YDA SGRH will do everything within its capacity to ensure a safe working environment for our colleagues at SGRH.

Dr. Usman zafar
spokesperson YDA SGRH/FJMU
Dr. M. shafay sabir
media & information secretary YDA SGRH/FJMU.

Address

Queens Road, Mozang
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Sir Ganga Ram Hospital Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share