07/09/2025
❤️❤️❤️
In Order to recognize and approach the Essence of Allah Learn spiritualism no matter what religion or sect you belong to.
3 G Burri Plaza 13 Fane Road
Lahore
54700
Be the first to know and let us send you an email when All Faith Spiritual Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Send a message to All Faith Spiritual Organization:
چونکہ یہ علم ناپیدہوگیا تھا اسی لیے لوگ اس کی تلاش اور اس پر عمل سے محروم ہوگئے اور خدا سے دور ہوگئے۔ہماری کوشش ہے کہ لوگوں میں اِس علم کی پہچان پیدا ہو اور اُن میں روحانیت کی موجودگی کا احساس اجاگر ہوتا کہ طالبین جو اپنے باطن کی صفائی اور روشنی چاہتے ہیں اِن تعلیمات پر عمل کر کے اللہ کا قرب اور محبت حاصل کر سکیں۔ہم کسی مذہب کا پرچار نہیں کررہے بلکہ لوگوں کو علم روحانیت سیکھنے کی تلقین کررہے ہیں۔اِس پر عمل کرنے سے انہیں اللہ کی محبت اور اُس کا نور حاصل ہو جائے گا جس سے وہ مذہب کی پہچان کر سکیں گے اور اُن کا باطن صاف اور روشن ہوگا جو خدا کی محبت اور قرب کا سبب بنے گا۔ہمارا مقصد لوگوں کو اپنی طرف راغب کر نا نہیں ،بلکہ انہیں علم روحانیت کے بارے میں بتانا ہے کہ اِس علم روحانیت کو حاصل کریں اور کسی نہ کسی طریقے سے اِس پر عمل کریں۔لوگوں نے اپنی اپنی زبانوں میں خدا کے مختلف نام رکھے ہوئے ہیں،آپ اُسے گاڈ، اللہ، رب،اوم اور اوتار کہیں لیکن اُس کا ذاتی نام اللہ ہے جو کہ سریانی زبان میں ہے اور یہ وہ زبان ہے جس میں اللہ عرشیوں سے بات کرتا ہے۔ نام ’’اللہ‘‘ اسلام سے بھی پہلے کا ہے اور صرف مسلمانوں یا قرآن تک محدود نہیں ہے۔ یہ نام حضرت محمد ﷺ کی آمد سے بھی پہلے کا ہے ۔آپؐ کے والد کا نام عبداللہ تھا۔اللہ اس کا ذاتی نام ہے اور اُن الہامی کتابوں میں بھی ملتا ہے جو حضرت داؤدؑ ، حضرت موسیٰؑ اور حضرت عیسیٰؑ پر نازل ہوئیں۔ہمیں اِس سے سروکارنہیں کہ آپ کا مذہب کیا ہے ،ہمارا اُن لوگوں سے واسطہ ہے جو اللہ کی محبت اور ذات کے متلاشی ہیں اور اُن کے پاس اُس کا راستہ اور طریقہ موجود نہیں ۔روحانیت کی تعلیم ہر فرقے اور ہر مذہب کے لیے ہے اُس پر عمل کرنے سے آپ کا اندر صاف اور منور ہوگا اور قلب اللہ کی محبت کے قابل ہوگا۔بہتر تو یہ ہے کہ انسان مذہب میں ہواور اللہ کی محبت بھی رکھتا ہو، اگرآپ کسی مذہب میں نہیں لیکن اللہ کی محبت ہے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ انسان کے پاس مذہب توہو لیکن اللہ کی محبت نہ ہو۔صرف زبانی اقرار سے میں اللہ سے محبت کرتا ہو ں، آپ اللہ سے محبت نہیں کر سکتے ۔ حقیقی محبت یہ ہے کہ دل ایسا کہے۔اسکے حصول کے لیے پہلے اپنے دل کو جگانا پڑتا ہے ۔اللہ کی محبت دل سے پیدا ہوتی ہے ، دل سے حاصل ہوتی ہے اور دل میں قائم رہتی ہے ۔ بیداری قلب کے لیے اور اسے اس قابل بنانے کے لیے کہ وہ اللہ سے محبت کرے ،ایک روحانی طریقہ اور تعلیم ہے ۔ انسانی دل ایک گھنٹہ میں 6000 مرتبہ دھڑکتا ہے اور چوبیس گھنٹے میں 125000سوالاکھ سے زیادہ۔خواہ آپ سو رہے ہوں یا جاگ رہے ہوں۔اگرآپ آگے بیان کئے گئے روحانی طریقے پر عمل کریں ۔اللہ نے چاہا تو آپ کے دل کی دھڑکنیں اللہ کے نام سے گونج اٹھیں گی،جب یہ چیز حاصل ہو جائے تو آپ 24گھنٹے اپنے دل میں اللہ اللہ کی گونج سنیں گے۔