All Pakistan Wapda Hydro Electric worker Union.cba

All Pakistan Wapda Hydro Electric worker Union.cba labor union

05/07/2025

اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں سرکاری ملازمین کی رننگ بیسک تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور30فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈ ایک تا 22 کے ڈی آر اے کے اہل سرکاری ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے، 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں موجودہ بنیادی تنخواہ پر اضافہ ملے گا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 کو کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری پہلے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کے سول ملازمین، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، اور دفاعی اخراجات سے تنخواہ لینے والے سویلین اہلکاروں کے لیے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے سے وہ کنٹریکٹ ملازمین بھی مستفید ہوں گے جو بیسک پے اسکیلز پر معیاری شرائط و ضوابط کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025 کی رقم انکم ٹیکس قانون کے مطابق قابل ٹیکس ہوگی اس کے علاوہ یہ الاؤنس عام چھٹی یا ایل پی آر (لیو پرپریٹریشن ریزرو) کے دوران بھی دیا جائے گا تاہم غیر معمولی چھٹی کی صورت میں اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ الاؤنس پنشن یا گریجویٹی کے حساب میں شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی ہاؤس رینٹ کی کٹوتی میں شمار کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک تعیناتی یا ڈیپوٹیشن کے دوران یہ الاؤنس قابل اطلاق نہیں ہوگا تاہم بیرون ملک سے واپسی پر ملازمین کو یہ الاؤنس اس شرح اور مقدار کے مطابق دیا جائے گا جو ان کی اندرون ملک تعیناتی کے دوران ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ بنیادی تنخواہ میں وہ ذاتی الاؤنس بھی شامل ہوگا جو سالانہ ترقی (انکریمنٹ) کے بعد موجودہ تنخواہ کے اسکیل کی زیادہ سے زیادہ حد سے تجاوز پر دیا جاتا ہے۔

وفاقی حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس سال 26-2025 کے لیے متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کے بجٹ میں سے ہی دیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے کوئی اضافی یا ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔

ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس

دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق صدرمملکت نے وفاقی حکومت کے گریڈ ایک تا 22 کے ان افسران و اہلکاروں کے لیے 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (ڈی آر اے) کی منظوری دے دی ہے جو پہلے ہی یہ الاؤنس وصول کر رہے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الاؤنس یکم جولائی 2025 سے مؤثر ہوگا اورملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس انہی شرائط و ضوابط کے تحت جاری رکھا جائے گا جو اس سے قبل وزارتِ خزانہ کے مراسلہ نمبر F.No.14(1)R-3/2021-69 مورخہ 23 فروری 2022 اور مراسلہ مورخہ 19 جولائی 2022 میں درج کی گئی تھیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ایسے ملازمین جو یکم جولائی 2022 یا اس کے بعد بھرتی ہوں گے ان کے لیے یہ الاؤنس 2017 کے متعلقہ پے اسکیل کی بنیاد پر قابلِ اطلاق ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا مقصد وفاقی محکموں کے درمیان تنخواہوں کے فرق کو کم کرنا اور ملازمین کو بہتر مالی مراعات فراہم کرنا ہے تاہم جو ملازمین اسپیشل تنخواہ، ایگزیکٹو الاؤنس، اسپیشل ہے الاؤنس یا بنیادی تنخواہ کے برابر 100 فیصد الاؤنس لے رہے ہیں خواہ وہ کسی بھی مالی سال میں منجمد شدہ ہو ایسے ملازمین اس ڈسپیرٹی الاؤنس کے اہل نہیں ہونگے، صرف ان ملازمین کو ملے گا جو پہلے سے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ دو ڈسپیرٹی الاؤنس بتدریج 25 فیصد اور 15 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ میں گریڈ ایک تا 22 کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ آئین پاکستان میں مساوی حقوق سے متعلق دی گئی شق پر عمل درآمد کرتے ہوئے اہل سرکاری ملازمین کو 30 فیصد کی شرح سے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا جس پر سب عمل درآمد کیا گیا ہے

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Imran Khan Chandio, Sheren Daraz, Muhammad Ansar Mehmood,...
23/07/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Imran Khan Chandio, Sheren Daraz, Muhammad Ansar Mehmood, Kashif Hassan, Sadam Hosan Chang, Ghulam Shah

06/08/2022

یونین عہدیدار مزدور کا ترجمان ہوتا ہے
مالک نہیں
اپنے لیے ترجمان منتحب کیجیے
مالک نہیں

05/07/2022

Good news for the nation.....

Karot Hydropower project Alhmdlillah started its operation successfully with production of 720 Megawatt installed capacity.

The project completed in record 5years time period under CPEC projects at cost of US $1.72 billion. It is first Hydropower Project completed out of 10 more in progress ....

Suki Kinari Hydropower Project. On
Kaghan River.....
Capacity.... 880 MW
90% completed so far.

Kohala Hydropower Project.
Phase.1
Installed capacity 2480 MW
75 % completed .
Phase .2 will be taken up after completion of 1st phase.
DASU Hydropower Project.
Design capacity 4320 MW
Work was stopped last year due to terrorist attacks on Chinese Engineers. It was resumed after 3 months. Now work is in progress..

Mohmand dam Project...
Storage 1.3 MAF
Design capacity. 800 MW, Work in progress.
Completion date ...2025.

Bhasha dam
Design capacity...4600 MW
Work in progress.

All these Hydropower Projects are in progress and likely to generate around 14000 MW cheaper and clean environment friendly energy. It will resolve our long term energy issues
If our Governments pay war footing attention to these projects we can get rid of most of our economy's problems.
Foreign reserves of 2.5 Billion US dollars being wasted on imported Coal for Thermal power plants can be saved.

Oil imports of 100,000 Barrels per day for Thermal power plants can also be saved....
Note that Pakistan imports Crude oil 500,000 Barrel per day for entire country needs. Out of which 100,000+ Barrel is required only to run these Thermal power plants.

Some other projects are also under construction I don't have complete information about those....will share in due course of time.

Another Mega Project is Bunji Hydropower Project with capacity 7600 MW the biggest of Pakistan's all Hydropower Projects.
It is at design stage. Site is very difficult in Gilgit, Baltistan. It is being also worked upon........👍🏼

26/06/2022

‏مفتاح اسماعیل نے پہلے بجٹ تقریر میں جھوٹ بولا کہ تنخواہ دار طبقہ کو 45 ارب کا ٹیکس ریلیف دے رہے ہیں، بعد ازاں 80 ارب کے ٹیکس کا مزید بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیا، عجیب مذاق ہے 40 ہزار تنخواہ والا غریب ہے جس کو 2 ہزار روپے ملیں گے لیکن 50 ہزار1سو روپے تنخواہ والا امیر ہےجس پر %2.5 ٹیکس لگا کرواپس لےرہے ہیں.

GRANT OF REWARD TO WAPDA EMPLOYEES
24/04/2022

GRANT OF REWARD TO WAPDA EMPLOYEES

13/03/2022
15% DRA to WAPDA employees thanks to chairman Wapda
11/03/2022

15% DRA to WAPDA employees thanks to chairman Wapda

30/01/2022

حکومت اگر چاھے تو بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے
Run of the rive
پانی کے بہاؤ پر ھزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتی ھے !
اسی طرح چھوٹے ڈیم ،
ونڈ انرجی،سولر انرجی،اور بائیو گیس سے لاکھوں میگا واٹ سستی ترین بجلی پیدا ھو سکتی ھے !!
لیکن سرمایہ دارانہ نظام میں ہر چیز عوامی ضرورت کی بجائے ۔منافع کی غرض سے پیدا کی جاتی ھے !
اس لئیے ایسا نہیں کیا جا رھا !
محنت کشوں کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس استحصالی ظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ھے اور یہ کام ایک مزدور انقلاب ھی کر سکتا ھے !!

Address

Nesbt Road
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Pakistan Wapda Hydro Electric worker Union.cba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to All Pakistan Wapda Hydro Electric worker Union.cba:

Share

Category