Soz E Jigar

Soz E Jigar ◄ بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ►ہمارا منشورلوگو

02/02/2023
کن وجوہات پر روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور کن وجوہات پر نہیں ؟رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں پوسٹ ثواب کی نیت شئیر کریں.
01/05/2020

کن وجوہات پر روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور کن وجوہات پر نہیں ؟
رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں پوسٹ ثواب کی نیت شئیر کریں.

(y)
23/04/2020

(y)

22/04/2020

حافظ عمران کی آوازمیں بہت ہی پیارا کلام
خوش بختاں نوں محبوباں دےدیدارکراۓ جاندے نے

ضرورسنیں اور شیر کریں..
مزید اچھی ویڈیوز کے لیے سوزِجگر کا پیج لائیک کریں۔ Soz E Jigar

شدید بارش کے سبب چنانچہ  ایک ٹیکسی کو اشارہ کیا۔۔۔!"ماڈل کالونی چلو گے۔۔۔؟"ٹیکسی والا: "جی بالکل حضور۔۔۔!""کتنے پیسے لو ...
19/04/2020

شدید بارش کے سبب چنانچہ ایک ٹیکسی کو اشارہ کیا۔۔۔!
"ماڈل کالونی چلو گے۔۔۔؟"
ٹیکسی والا: "جی بالکل حضور۔۔۔!"
"کتنے پیسے لو گے۔۔۔؟"
ٹیکسی والا: "جو دل کرے دے دینا سرجی۔۔۔۔!"
"پھر بھی۔۔۔؟"
ٹیکسی والا: "سر! ایک بات کہوں برا مت ماننا۔ میں ایک جاہل آدمی ہوں۔ پر اتنا جانتا ہوں کہ جو الله نے میرے نام کا آپکی جیب میں ڈال دیا ہے، وہ آپ رکھ نہیں سکتے اور اس سے زیادہ دے نہیں سکتے، توکل اسی کا نام ہے۔۔۔!"
اس ٹیکسی والے کی بات میں وہ ایمان تھا جس سے ہم اکثر محروم رہتے ہیں۔
خیر میں ٹیکسی میں بیٹھ گیا، ابھی ہم تھوڑا ہی آگے گئے تھے کہ مسجد دکھائی دی۔
ٹیکسی والا: "سر جی! نماز پڑھ لیں پھر آگے چلتے ہیں، کیا خیال ہے۔۔۔؟" اس نے ٹیکسی مسجد کی طرف موڑ لی۔
ٹیکسی والا: "آپ نماز ادا کریں گے۔۔۔؟"
"کس مسلک کی مسجد ہے یہ۔۔۔؟"
میرا سوال سن کر اس نے میری طرف غور سے دیکھا، "باؤ جی! مسلک سے کیا لینا دینا، اصل بات سجدے کی ہے، الله کے سامنے جھکنے کی ہے۔ یہ الله کا گھر سب کا ہے۔۔۔!"
میرے پاس کوئی عذر باقی نہیں تھا۔ نماز سے فارغ ہوئے اور اپنی منزل کی طرف بڑھنے لگے۔
"سر جی! آپ نماز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔۔۔؟"
"کبھی پڑھ لیتا ہوں، کبھی غفلت ہو جاتی ہے۔۔۔!" یہی سچ تھا۔
ٹیکسی والا: "سر جی! جب غفلت ہوتی ہے تو کیا یہ احساس ہوتا ہے کہ غفلت ہو گئی اور نہیں ہونی چائیے تھی۔۔۔؟ معاف کرنا، میں آپکی ذات پر سوال نہیں کر رہا۔ لیکن اگر احساس ہوتا ہے تو الله ایک دن آپ کو ضرور نمازی بنا دے گا، اور اگر احساس نہیں ہوتا تو----!!"
اُس نے دانستہ طور پر جملہ ادھورا چھوڑ دیا اور خاموش ہو گیا- اسکی خاموشی مجھے کاٹنے لگی۔
"تو کیا۔۔۔؟" میرا لہجہ بدل گیا۔
ٹیکسی والا: "اگر آپ ناراض نہ ہوں تو کہوں۔۔۔؟"
"ہاں بولیں۔۔۔!ً"
ٹیکسی والا: "اگر غفلت کا احساس نہیں ہو رہا تو آپ اپنی آمدن کے وسائل پر غور کریں، اور اپنے الله سے معافی مانگیں، کہیں نہ کہیں ضرور الله آپ سے ناراض ہے۔۔۔!"
ہم منزل پہ آ چکے تھے۔ میں نے اسکے توکل کا امتحان لینے کیلئے جیب سے پچاس کا نوٹ نکالا اور اس کے ہاتھ پہ رکھ دیا۔ اس نے بسم الله کہا اور نوٹ جیب میں رکھ کر کار موڑنے لگا۔
میں نے آواز دی، وہ رک گیا۔
ٹیکسی والا: "حکم سر جی۔۔۔؟"
"تم ان پیسوں میں خوش ہو۔۔۔؟"
ٹیکسی والا: "سر جی! مشکل سے بیس روپے کا پٹرول جلا ہو گا۔ الله نے اس خراب موسم میں بھی میرے بچوں کی روٹی کا انتظام کر دیا ہے۔۔۔!"
میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ میں نے جیب سے مزید دو سو نکالے اور اسے دینے کے لئے ہاتھ بڑھایا۔
وہ مسکراتے ہوئے بولا، " سر جی! دیکھا آپ نے، میرا حق پچاس روپے تھا، اور الله کے توکل نے مجھے دو سو دیا۔۔۔!"
وہ ٹیکسی والا تو چلا گیا، لیکن جاتے جاتے اللہ پر میرے ایمان اور توکل کو جھنجھوڑ گیا.

بس اتنا چاہتی ہے وہکہ اگر وہ بیمار ہے تو آپ پیشانی پر ہاتھ رکھ کر پوچھ لو کہ کیا ہوا میری زندگی کو ؟ یہ چند الفاظ اس کی ...
19/04/2020

بس اتنا چاہتی ہے وہ

کہ اگر وہ بیمار ہے تو آپ پیشانی پر ہاتھ رکھ کر پوچھ لو کہ کیا ہوا میری زندگی کو ؟ یہ چند الفاظ اس کی طبیعت ٹھیک کرنے کیلیے شاید کافی ہیں ان مہنگے دوائیوں سے جو ڈاکٹر اسے لکھواتا ہے اور تم غصہ میں کہہ دیتے ہو کہ ایک تو تیرا روز کا مکر ٹھیک نہیں ہوتا اور کام چوری کی وجہ سے بیماری کا بہانہ کرتی ہو۔

اور کیا چاہتی ہے وہ بس یہی کہ جب سارا دن گرمی میں کچن میں خوار ہو کر وہ آپ کے سامنے کھانا رکھ لیتی ہے اور آپ کھا کر کہیں کہ واہ مزہ آگیا اور وہ خوش ہو کر کہے کہ لیجیے اور لیجیے ۔

وہ اگر چاہتی ہے کہ بازار میں اپنے لئے شاپنگ کرتے ہوئے آپ کیلیے ایک سوٹ یا جوتا پسند کرے اور آپ کہیں کہ کیا بہترین انتخاب ہے آپ کا ، تو کیا یہ بہت بڑی مانگ ہے ؟

بتائیے نہ اگر وہ غصے میں ہے اور تم اس کی بات سن لو گے اور اس کو گلے لگا کر اسے دلاسہ دوگے تو کیا اس سے آپ کی مردانگی پر فرق پڑے گا ؟

کیا ہمیشہ وہ غلط ہوتی ہے اور تم ٹھیک ہوتے ہو ؟ کیا بڑاپن نہیں دیکھا سکتے کہ اس کا ماتھا چوم کر کہو کہ میں غلط ہوں میری جان بس ناراضگی ختم کرو نہ ۔

ہاتھ اٹھاتے وقت یہ کیوں بھول جاتے ہو کہ اس سے آپ اپنی غلطی کو درست ثابت نہیں کر سکوگے اور جب معاملہ بات کرکے حل ہو سکتا ہے تو ہاتھ سے بات کرنا کونسی دانشمندی ہے ۔

کیا ان کا نام پیار سے پکارنا ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر کملیمنٹ دینا ، ہر عام موقع کو خاص بنانے کی کوشش کرنا ، بارش برستی ہو اور اس کا ہاتھ پکڑنا اور اسے صرف اتنا کہنا کہ یہ بارش گواہ ہو میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں ، کیا یہ مشکل ہے ؟

کیا ٹی وی ، اخبار سے نظریں ہٹا کر ایک بار پیار سے اپنے شریک حیات کو دیکھنا اور مسکرانا مشکل ہے ؟

کھانا وہ بناتی ہے ، پیش بھی وہ کرتی ہے اگر کسی دن اپنے ہاتھ سے اس کے پلیٹ میں تھوڑا سا کھانا ڈال دوگے یا کسی دن اپنی پلیٹ سے تھوڑا سا اس کی پلیٹ میں ڈال کر کہوگے کہ تم کھا لو تو کوئی انا کو ٹھیس پہنچے گی ؟

ایسی کونسی قیامت آئے گی اگر کہوگے کہ آج تو تم بہت اچھی لگ رہی ہو ۔ یہ سوٹ تم پر ججتا ہے ، چوڑیاں اچھی لگ رہی ہے ، یہ کلر کمبینیشن اچھا ہے ؟

کتنا آسان ہے ایک عورت کا دل جیتنا اور کتنا مشکل بنایا ہے ہماری لاپرواہی نے ہمارے جھوٹے غرور نے ، مردانگی نے انا نے ۔

زندگی خود کو تخلیق کرنے کا نام ہے.
18/04/2020

زندگی خود کو تخلیق کرنے کا نام ہے.

15/04/2020

Address

Johar Town
Lahore
5400

Telephone

03367550120

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soz E Jigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share