09/10/2026
انجمن طلبہ اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام شیخ الحدیث، مصلح امت پیر سید حسین الدین شاہ صاحب سلطان پوری رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی فخر طلبہ جناب برادر ذین محمود وڑائچ نے خصوصی شرکت و گفتگو کی ۔ ناظم جامعہ برادر محمد علی بلالوی نے حضور مصلح امت کی شخصیت اور خدمات پر گفتگو کی۔ جنرل سیکرٹری جامعہ برادر قمر زمان تھتھل نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے ۔ تعزیتی ریفرنس میں ضیاء العلوم جامعہ رضویہ کے طلبہ کے وفد نے بھی شرکت کی.
#تجدیدافکارسال #