Mohaddis TV

Mohaddis TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohaddis TV, Non-Governmental Organization (NGO), رحمٰن گلی نمبر 5، نشتر روڈ, Lahore.

متحدہ پنجاب کے جن اہلحدیث خاندانوں نے تدریس و تبلیغ اور مناظرات و مباحثات میں شہرت پائ، ان میں روپڑی خاندان کے علماء کرام کو بڑی اہمیت حاصل ہے- علمی اعتبار سے اس خاندان کے بانئ اول حافظ عبداللہ محدث روپڑی ہیں، جو 1914ء میں علوم دینیہ کی تعلیم سے فارغ ہوۓ اور پھر اسی سال روپڑ شہر میں مسند تدریس آراستہ کی- ان کے علاوہ ان کے بھائیوں ( رکن الدین، رحیم بخش، عبدالواحد، عبدالقادر، حافظ محمد حسین، حافظ عب

دالرحمن )، بھتیجوں ( حافظ اسماعیل روپڑی، حافظ عبدالقادر روپڑی، حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ عبدالوہاب روپڑی ) اور بیٹے ( حافظ محمد جاوید روپڑی ) نے بے پناہ خدمات سر انجام دیں اور ان کے شاگردان گرامی قدر بھی نہایت مستعدی سے سرگرم عمل رہے- تقسیم ملک سے قبل بھی انکا یہ سلسلہ جاری تھا اور تقسیم ملک کے بعد بھی اللہ کے فضل سے یہ لوگ میدان کار میں موجود ہیں اور ان کی جہد مسلسل کے ادوار سب کے سامنے ہیں-
حافظ محدث عبداللہ روپڑی 1887ء کو کمیر پور ( تحصیل اجنالا ضلع امرتسر ) میں پیدا ہوۓ- حسول علم کا آغاز موضع ڈوبہ ( ضلع قصور ) سے کیا-
محدث روپڑی جب 1914ء میں علوم دینیہ کی تعلیم سے فارغ ہوۓ تو روپڑ کی جماعت اہلحدیث نے ان کی خدمات حاصل کر لیں، جس کی وجہ سے آپ روپڑ تشریف لے گۓ اور 1938ء تک وہیں قیام کیا، محدث روپڑی نے کم و بیش پچاس برس قرآن و حدیث اور دیگر علوم دینیہ کی کی تدریس کی- اس اثنا میں ان سے ہزاروں علماوطلبا نے استفادہ کیا، ان میں سے بے شمار بزرگ استاذ الاساتذہ کا مقام حاصل کر چکے ہیں اور ان کے شاگردوں کے شاگرد بھی مختلف مدارس میں خدمت تدریس سرانجام سے رہے ہیں-
درس و تدریس کے علاوہ محدث روپڑی کے مواعظ کا سلسلہ بھی ہمیشہ جاری رہا اور ان کے مواعظ سے لاتعداد لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب آیا اور وہ دین اسلام کی صراط مستقیم پر گامزن ہوۓ-
محدث روپڑی جہاں بہت بڑے عالم اور مدرس تھے وہاں بہت بڑے مصنف بھی تھے، ان کی چھوٹی بڑی تصانیف کی تعداد اسی ( 80 ) کے قریب ہے، آپ عربی، فارسی، اردو، صرف ونحو، علم منطق، اصول فقہ، علم فلسفہ، تفسیر قرآن، تفسیر حدیث، شروح حدیث، لغات اور تاریخ کے علوم میں یدطولیٰ کا درجہ رکھتے تھے

Address

رحمٰن گلی نمبر 5، نشتر روڈ
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohaddis TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mohaddis TV:

Share