Naeemian Association Pakistan

Naeemian Association Pakistan Naeemian Assocition Pakistan is an organization the scholars of great Islamic institution of the wor

Naeemia Association is an Organization of The Scholars of Jamia Naeemia. The founder of Jamia Naeemia the great M***i Muhammad Hussain Naeem (R.A) After the death of Great M***i Muhammad Hussain Naeemi.Dr Muhammad Srfraz Naeemi took charge of Jamia Naeemia and he took it on the peak Islamic Instituton.During His life Allama Dr sarfraz Naeemi established Naeemian Association Pakistan on 5 March 2000 to connect the graduates of Jamia Naeemia with their Almamatter.

12/03/2026
22/02/2026

اپنی زکوة ،خیرات اور فطرانہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے مسافر طلباء کر دیجئے

انشاءاللہ
23/12/2025

انشاءاللہ

نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیرِ اہتمام آئندہ منعقد ہونے والے جلسۂ دستارِ فضیلت، سالانہ مفتی اعظم سیمینار اور تقسیمِ ا...
21/12/2025

نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیرِ اہتمام آئندہ منعقد ہونے والے جلسۂ دستارِ فضیلت، سالانہ مفتی اعظم سیمینار اور تقسیمِ اسناد کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں صدر نعیمین ایسوسی ایشن علامہ علی رضا بٹ اور دیگر کابینہ کے اراکین نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔
میٹنگ کی سرپرستی معروف دینی و فکری رہنما علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی صاحب نے فرمائی، جبکہ اجلاس کے دوران انتظامی، تعلیمی اور دعوتی پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ پروگرامز کے نظم و ضبط، مہمانانِ خصوصی کی شرکت، اور انتظامی امور سے متعلق مختلف نکات زیرِ بحث آئے، جن پر شرکاء نے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔
اجلاس کے اختتام پر حافظ سلیم نعیمی صاحب کی والدہ محترمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کا سالانہ جلسہ عام دستار فضیلت و تقسیم اسناد 11 جنوری بروز اتوار صبح 8 تا دوپہر 2 بجے
09/12/2025

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کا سالانہ جلسہ عام دستار فضیلت و تقسیم اسناد 11 جنوری بروز اتوار صبح 8 تا دوپہر 2 بجے

جانشین شہید اسلام شہید پاکستان ڈاکٹر راغب حسین نعیمی صاحب پرنسپل جامعہ نعیمیہ لاہور  کو دوسری مرتبہ چیئرمین اسلامی نظریا...
07/12/2025

جانشین شہید اسلام شہید پاکستان ڈاکٹر راغب حسین نعیمی صاحب پرنسپل جامعہ نعیمیہ لاہور
کو دوسری مرتبہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان منتخب ہونے پر نعیمین ایسو سی ایشن کے عہدے داران کی ڈاکٹر صاحب سے ملاقات اور گلدستہ پیش کیا گیا اللہ کریم مادر علمی جامعہ نعیمیہ اور ہمارے قائد کو ہر بری نظر سے محفوظ رکھے آمین

مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
06/12/2025

مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

علماء اہلسنت اور حکومتِ پنجاب کی اہم ملاقات: مساجد و ائمہ کی رجسٹریشن، امن و اتحاد اور مذہبی آزادی پر تفصیلی گفتگو​لاہور...
07/11/2025

علماء اہلسنت اور حکومتِ پنجاب کی اہم ملاقات: مساجد و ائمہ کی رجسٹریشن، امن و اتحاد اور مذہبی آزادی پر تفصیلی گفتگو

​لاہور (پریس ریلیز)
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آج محکمہ داخلہ پنجاب میں اہلِ سنت کے جید علمائے کرام کا ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیرِ صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، خواجہ سلمان رفیق نے کی۔
​علماء اہلسنت کے وفد کی قیادت ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ وفد میں ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد علی نقشبندی، انچارج دارالافتاء جامعہ نعیمیہ علامہ مفتی محمد عمران حنفی، خانقاہ اظہریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد حفیظ اظہر اور جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ پیر معاذ المصطفیٰ قادری شامل تھے۔
​اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب چیریٹیز کمیشن اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
​ملاقات کے دوران علماء اہل سنت نے حکومتی پالیسیوں پر مدلل اور جرات مندانہ مؤقف پیش کرتے ہوئے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔

​ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں تقسیم کیا گیا ڈیٹا فارم مذہبی حلقوں میں بے چینی کا باعث بن رہا ہے، لہٰذا حکومت وضاحت کرے کہ اس اقدام کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی۔” انہوں نے مزید کہا کہ مساجد و مدارس کی بندش کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔ دینی مراکز امتِ مسلمہ کی روحانی تربیت کا سرچشمہ ہیں، ان پر کسی قسم کی پابندی ناقابلِ قبول ہے۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے چیریٹی ایکٹ میں رجسٹریشن کے حوالے سے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پالیسی کو آسان، منصفانہ اور مذہبی اداروں کے لیے سہل بنایا جائے۔
​ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور مذہب کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے علما کا مؤثر کردار ناگزیر ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ پالیسی سازی کے تمام مراحل میں اہلِ سنت کے نمائندہ علما سے مشاورت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ڈی آئی سی (District Intelligence Committee) میں ریاستی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ایک مؤثر اور بااعتبار عالمِ دین کو بھی مستقل رکن کے طور پر شامل کیا جائے، تاکہ زمینی حقائق پر مبنی توازن اور اعتماد قائم رہے۔
​مفتی محمد عمران حنفی نے کہا کہ حالیہ حکومتی اقدامات سے اہلِ سنت حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ ان کارروائیوں کا فوری سدباب کیا جائے تاکہ مذہبی طبقات میں اعتماد اور اطمینان بحال ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد کی رہائی کے لئے لاہور میں جس طرح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کا سلسلہ پورے پنجاب تک پھیلایا جائے اور ہر ضلع میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جید عالم دین کو مشاورت و معاونت کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا جائے تا کہ دیگر اضلاع میں بھی رہائی کا سلسلہ تیز ہو۔
​علامہ محمد علی نقشبندی نے کہا کہ ریاستی ادارے ان علما، مشائخ اور کارکنان کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں جو موجودہ حالات کی زد میں آئے ہیں۔ اہلِ سنت کے علما ہمیشہ امن، رواداری اور قومی وحدت کے داعی رہے ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کو ڈی سیل کرنے کے ساتھ ساتھ وہ مساجد جو محکمہ اوقاف کے سپرد کی گئی تھیں ان کا انتظام و انصرام بھی واپس مقامی مسجد کمیٹی کی تحویل میں دیا جائے تاکہ اعتماد کی فضا بحال ہو سکے۔
​صاحبزادہ پیر محمد حفیظ اظہر نے کہا کہ بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ فوراً بند کیا جائے۔ یہ طرزِ عمل معاشرتی بے چینی اور اضطراب کو جنم دے رہا ہے۔
​صاحبزادہ پیر معاذ المصطفیٰ قادری نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریوں، مساجد و مدارس پر چھاپوں اور محافلِ میلاد کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالنے سے اہلِ سنت عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ ایسے اقدامات مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں اور امن کی فضا کو متاثر کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مساجد و مدارس اور علماء و کارکنان کے گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ ابھی تک بھی جاری ہے۔ جس وجہ سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس اور اضطراب کی کیفیت جنم لیتی ہے لہذا اس سلسلہ کو بھی فی الفور روکا جائے۔
​ حکومتی نمائندوں و ذمہ داران نے اس پر فوری اور مثبت ردعمل دیا
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز ایک خوشحال اور پرامن ریاست میں ہے۔ اسلام امن، برداشت اور بھائی چارے کا دین ہے۔ ریاستِ پاکستان امن و بھائی چارے کی امین ہے، اور ترقی کے لیے تمام اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے والے علمائے کرام امتِ مسلمہ کا فخر ہیں۔ حکومت علما سے رہنمائی حاصل کرتی رہے گی تاکہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ ڈیٹا فارم تقسیم کرنے کا مقصد قطعا کوئی قدغن لگانا نہیں ہے اس کا مقصد فقط مساجد کی تعداد اور ان کا محل وقوع جانچنا ہے تا کہ آئمہ کرام کے ماہانہ وظیفہ کے حوالہ سے درست تفصیلات اکٹھی ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مساجد کے جو ائمہ کرام حکومتی وظیفہ نہیں قبول کرنا چاہتے ان پر قطعا کسی قسم کی کوئی قدغن نہیں ہے کہ وہ ڈیٹا فارم فل کریں۔
​سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ علما ہمیشہ امن و محبت کا درس دیتے ہیں۔ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ علما و ائمہ کرام کے مسائل کا حل حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

​اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ​حکومت اور علماء اہلسنت کے مابین رابطہ اور اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے۔
​مساجد و مدارس کی آزادی اور خودمختاری کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔
​ائمہ و خطبا کے مسائل کے حل اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
​اجلاس خوشگوار، بامقصد اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی صاحب کی کاوش کو سلام
11/10/2025

ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی صاحب کی کاوش کو سلام

Address

Jamia Naeemia Allama Iqbal Road Garhi Shahu Lahore
Lahore
54000

Telephone

+3214908970

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naeemian Association Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share