آل پاکستان رائٹرزویلفیئرایسوسی ایشن apwwa

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • آل پاکستان رائٹرزویلفیئرایسوسی ایشن apwwa
Call Website Contact the organization

آل پاکستان رائٹرزویلفیئرایسوسی ایشن apwwa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from آل پاکستان رائٹرزویلفیئرایسوسی ایشن apwwa, Community Organization, Lahore.

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (APWWA)
📚 علم و ادب کے فروغ اور قلمکاروں کی فلاح کے لیے ہمہ وقت کوشاں۔۔
🌐 Apwwa.com.pk
📰 APWWA News
💻 Apwwa Web
📖 Apwwa Digest
📝 Apwwa Publication
📄 Apwwa Magazine
🤝Apwwa welfare society
📞 03124533204

Coming Soooon...ان شاءاللہ
06/10/2026

Coming Soooon...
ان شاءاللہ

30/09/2026

اپووا کے پی چیپٹر اور حلقۂ اربابِ ذوق پشاور کے اشتراک سے معروف دانشور، ماہرِ نفسیات اور خیبر میڈیکل کالج کے سابق وائس چانسلر، پروفیسر خالد مفتی کی نئی کتاب کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد چائنہ ونڈو پشاور میں کیا گیا۔
تقریب میں اہلِ علم و ادب، دانشوروں، لکھاریوں اور ادبی شخصیات نے شرکت کی اور پروفیسر خالد مفتی کی علمی و ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
15/09/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

چودھری غلام غوث کی جانب سے پُرتکلف ادبی و فکری نشست کا اہتمامجنرل سیکریٹری پنجاب سول سیکریٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن، کال...
13/09/2026

چودھری غلام غوث کی جانب سے پُرتکلف ادبی و فکری نشست کا اہتمام

جنرل سیکریٹری پنجاب سول سیکریٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن، کالم نگار و شاعر چودھری غلام غوث کی جانب سے ایک پُرتکلف ادبی و فکری نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں بانی و صدر اپووا ایم ایم علی، سینئر نائب صدر حافظ محمد زاہد، نائب صدور محمد اسلم سیال، سفیان علی فاروقی اور کالم نگار و مصنف طاہر درانی نے شرکت کی۔

نشست کے دوران مختلف ادبی و فکری موضوعات، بالخصوص برصغیر کی تہذیبی و ثقافتی روایات اور موجودہ دور میں نوجوان نسل کا اپنے حقیقی ہیروز کو نظرانداز کرکے سوشل میڈیا کے مصنوعی ہیروز کی جانب بڑھتا ہوا رجحان، پر تفصیلی اور مفید گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے ادب کے فروغ، اہلِ قلم کے مسائل اور معاشرتی و قانونی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ نوجوان نسل کو اپنی تہذیب، ثقافت، تاریخ اور حقیقی قومی و ادبی ہیروز سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محفل کا ماحول انتہائی خوشگوار، علمی اور ادبی نوعیت کا حامل رہا۔ شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے خیالات، تجربات اور مشاہدات کا تبادلہ بھی کیا۔

آخر میں تمام شرکاء نے پُرتکلف ظہرانے اور خوبصورت میزبانی پر چودھری غلام غوث کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے مقابلہ ’’ماں کے نام خط‘‘ کے نتائج کا اعلان ...
08/09/2026

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے مقابلہ ’’ماں کے نام خط‘‘ کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

🥇 پہلی پوزیشن

قرۃ العین ایوب صاحبہ
💰 2,000 روپے نقد
📚 2,000 روپے مالیت کی کتابیں

🥈 دوسری پوزیشن

فرحت علی کمال صاحب
💰 1,500 روپے نقد
📚 1,500 روپے مالیت کی کتابیں

🥉 تیسری پوزیشن

زوبیہ ممتاز صاحبہ
💰 1,000 روپے نقد
📚 1,000 روپے مالیت کی کتابیں

🌸 تمام پوزیشن حاصل کرنے والے احباب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🌸

اس مقابلے میں ہمیں موصول ہونے والے تمام خطوط نہایت خوبصورت، مؤثر اور جذبات سے بھرپور تھے۔ ہر خط میں ماں سے بے پناہ محبت، عقیدت اور جذبات کا اظہار کیا گیا۔

بعض خطوط ایسے بھی تھے جنہیں پڑھتے ہوئے آنکھیں نم ہو گئیں اور دل بھر آیا۔ یہی اس مقابلے کی سب سے بڑی خوبصورتی تھی کہ ہر شریک نے اپنے جذبات کو الفاظ کا روپ دے کر ماں کی محبت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پوزیشنز کا فیصلہ معزز ججز نے تحریر کے مختلف پہلوؤں، اسلوبِ بیان، الفاظ کے انتخاب، جذبات کی عکاسی اور مجموعی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔
جلد ہی تمام خطوط کو مرحلہ وار اپووا کی ویب
apwwa.com.pk
پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔

ہم مقابلے میں حصہ لینے والے تمام احباب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یقیناً آپ سب کی تحریریں اپنے اندر محبت، احساس اور ماں کی عظمت کا ایک خوبصورت پیغام لیے ہوئے تھیں۔

انعامات کے حصول کے لیے

تمام پوزیشن حاصل کرنے والے احباب 15 ستمبر 2026 تک اپووا کے آفیشل نمبر 03124533204 پر کر لیں تاکہ ان کے انعامات کی فراہمی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

06/09/2026
ربیع الاول نعتیہ مشاعرہ اور دفاعِ پاکستان کانفرنس کا پروقار انعقادحصہ(4)آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے...
06/09/2026

ربیع الاول نعتیہ مشاعرہ اور دفاعِ پاکستان کانفرنس کا پروقار انعقاد
حصہ(4)
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے زیرِ اہتمام ربیع الاول کی مناسبت سے ایک پروقار نعتیہ مشاعرہ اور 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے دفاعِ پاکستان کانفرنس کا انعقاد 6 ستمبر بروز اتوار کو لاہور کے معروف ہوٹل پاک ہیری ٹیج میں کیا گیا۔ تقریب بانی و صدر اپووا ایم ایم علی کی زیرِ نگرانی جبکہ سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔
تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی۔ پہلے سیشن میں ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس کی صدارت معروف استاد، کالم نگار اور شاعر ناصر بشیر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سمیرا شفیق نے انجام دیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز سفیان علی فاروقی کی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔
نعتیہ مشاعرے میں عروج درانی، رقیہ غزل، دلشاد نسیم، زبیر احمد، گلریز فاطمہ ڈوگر، چوہدری غلام غوث، ریاض احمد احسان، عنبرین، فاطمہ غوری، عافیہ بزمی، احمد مسعود، ثوبیہ نیازی، آفتاب خان اور شبنم مرزا سمیت دیگر شعرائے کرام نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے۔ شعرائے کرام کے خوبصورت نعتیہ کلام نے محفل کو روحانی کیفیت سے سرشار کر دیا۔
تقریب کے دوسرے سیشن میں 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے دفاعِ پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف شاعر، مصنف اور دفاعی تجزیہ نگار میجر (ر)شہزاد نیر نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض فرسہ رانا نے انجام دیے۔
دفاعِ پاکستان کانفرنس سے بانی و صدر اپووا ایم ایم علی، نائب صدر سفیان علی فاروقی، سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان، لیجنڈ اداکار راشد محمود، ریاض احمد احسان، چودھری غلام غوث، چودھری رضوان کاہلوں، ناصف اعوان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے 6 ستمبر 1965ء کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم کو اتحاد، یکجہتی اور قومی ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
کانفرنس کے دوران مہوش لاشاری، کنزہ سلیم اور ناہید گل نے بھی اپنا کلام پیش کیا اور اپنے اشعار کے ذریعے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبات کو اجاگر کیا۔
تقریب کے دوران معروف شاعر ڈاکٹر فخر عباس اور اپووا کی سابق عہدیدار علینہ ارشد کی والدہ کے انتقال پر خصوصی دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اس موقع پر مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
تقریب کا ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ اس وقت آیا جب نعمان صابری کی جانب سے بانی و صدر اپووا ایم ایم علی کو محبت و عقیدت کے اظہار کے طور پر جناح کیپ پہنائی گئی، جسے شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔
تقریب کے اختتام پر سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان نے اختتامی کلمات ادا کیے۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں، شعرائے کرام، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپووا کا بنیادی مقصد ادب، ثقافت، قومی شعور اور مثبت معاشرتی اقدار کے فروغ کے ساتھ ساتھ ادیبوں اور شعراء کو ایک مؤثر اور باوقار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ربیع الاول کی مناسبت سے عشقِ رسول ﷺ اور یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے منعقدہ اس تقریب کو ایک اہم ادبی، ملی اور قومی کاوش قرار دیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور اہلِ قلم نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کے لیے پُرتکلف بوفے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس سے شرکاء نے خوب لطف اٹھایا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
رپورٹ: صائمہ عروج
ڈپٹی سوشل میڈیا انچارج، اپووا

ربیع الاول نعتیہ مشاعرہ اور دفاعِ پاکستان کانفرنس کا پروقار انعقادحصہ(3)آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے...
06/09/2026

ربیع الاول نعتیہ مشاعرہ اور دفاعِ پاکستان کانفرنس کا پروقار انعقاد
حصہ(3)

ربیع الاول نعتیہ مشاعرہ اور دفاعِ پاکستان کانفرنس کا پروقار انعقادحصہ(2)آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے...
06/09/2026

ربیع الاول نعتیہ مشاعرہ اور دفاعِ پاکستان کانفرنس کا پروقار انعقاد
حصہ(2)
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے زیرِ اہتمام ربیع الاول کی مناسبت سے ایک پروقار نعتیہ مشاعرہ اور 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے دفاعِ پاکستان کانفرنس کا انعقاد6 ستمبر بروز اتوار کو لاہور کے معروف ہوٹل پاک ہیری ٹیج میں کیا گیا۔ تقریب بانی و صدر اپووا ایم ایم علی کی زیرِ نگرانی جبکہ سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔
تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی۔ پہلے سیشن میں ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس کی صدارت استاد، کالم نگار اور شاعر ناصر بشیر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سمیرا شفیق نے انجام دیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز سفیان علی فاروقی کی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔
نعتیہ مشاعرے میں عروج درانی، رقیہ غزل، دلشاد نسیم، زبیر احمد، گلریز فاطمہ ڈوگر، چوہدری غلام غوث، ریاض احمد احسان، عنبرین، فاطمہ غوری، عافیہ بزمی، احمد مسعود، ثوبیہ نیازی، آفتاب خان اور شبنم مرزا سمیت دیگر شعرائے کرام نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے۔ شعرائے کرام کے خوبصورت نعتیہ کلام نے محفل کو روحانی کیفیت سے سرشار کر دیا۔
تقریب کے دوسرے سیشن میں 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے دفاعِ پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف شاعر، مصنف اور دفاعی تجزیہ نگار شہزاد نیر نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض فرسہ رانا نے انجام دیے۔
دفاعِ پاکستان کانفرنس سے بانی و صدر اپووا ایم ایم علی، نائب صدر سفیان علی فاروقی، سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان، لیجنڈ اداکار راشد محمود، ریاض احمد احسان، چودھری غلام غوث، چودھری رضوان کاہلوں، ناصف اعوان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے 6 ستمبر 1965ء کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم کو اتحاد، یکجہتی اور قومی ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
کانفرنس کے دوران مہوش لاشاری، کنزہ سلیم اور ناہید گل نے بھی اپنا کلام پیش کیا اور اپنے اشعار کے ذریعے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبات کو اجاگر کیا۔
تقریب کے دوران معروف شاعر ڈاکٹر فخر عباس اور اپووا کی سابق عہدیدار علینہ ارشد کی والدہ کے انتقال پر خصوصی دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اس موقع پر مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
تقریب کا ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ اس وقت آیا جب نعمان صابری کی جانب سے بانی و صدر اپووا ایم ایم علی کو محبت و عقیدت کے اظہار کے طور پر جناح کیپ پہنائی گئی، جسے شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔
تقریب کے اختتام پر سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان نے اختتامی کلمات ادا کیے۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں، شعرائے کرام، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپووا کا بنیادی مقصد ادب، ثقافت، قومی شعور اور مثبت معاشرتی اقدار کے فروغ کے ساتھ ساتھ ادیبوں اور شعراء کو ایک مؤثر اور باوقار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ربیع الاول کی مناسبت سے عشقِ رسول ﷺ اور یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے منعقدہ اس تقریب کو ایک اہم ادبی، ملی اور قومی کاوش قرار دیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور اہلِ قلم نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کے لیے پُرتکلف بوفے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس سے شرکاء نے خوب لطف اٹھایا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
رپورٹ: صائمہ عروج
ڈپٹی سوشل میڈیا انچارج، اپووا

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آل پاکستان رائٹرزویلفیئرایسوسی ایشن apwwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to آل پاکستان رائٹرزویلفیئرایسوسی ایشن apwwa:

Shortcuts

Share