Sangat Development Foundation - SDF

Sangat Development Foundation - SDF Sangat Development Foundation-SDF was formed in 2013 by a group of social and political activists to promote Social Democracy, Peace, Harmony, tolerance.

SDF is registered under Societies Registration Act 1860 and registered with PCC.

پنجاب میں مقامی حکومتی اور سیاسی جما عتیں آج مورخہ 5اپریل کو لاہور پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان سٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام ...
05/05/2026

پنجاب میں مقامی حکومتی اور سیاسی جما عتیں
آج مورخہ 5اپریل کو لاہور پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان سٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام لاہور کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سول سوسائٹی میڈیا کے نمائندے اور شعبہ سیاسیات کے اساتذہ اور لاہور کی دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت جناب پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سینٹر نے کی، جبکہ شعبہ سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹر پروفیسر رانا اعجاز صاحب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں قابل توجہ اور اصلاح کے حوالے سے چیدہ چیدہ نکات پیش کیے۔ اس اجلاس کا اہتمام لوکل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ سٹڈی کے شریک اداروں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ چند نکات جن پر حکومت پنجاب اور پنجابی اسمبلی ممبران سے فوری توجہ اور ترمیم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔وہ درج ذیل ہیں۔ مجوزہ قانون کی منظور اور نفاذ کے بعد انتخابی عمل کی پیشرفت پر حکومت پنجاب اور اسمبلی ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں ایک طویل عرصے کے بعد پنجاب میں منتخب مقامی حکومت وجود میں آئیں گی ہم سب کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد انتخابی عمل کو مکمل کیا جائے تاکہ ٓائندہ سال پنجاب میں منتخب مقامی حکومت وجود پائیں
ہم حکومت اور اسمبلی ممبران سے درخواست کرتے ہیں کہ قانون کے درج ذیل کمزور پہلوں کی فوری ا صلاح کی جائے۔
اول: قانون میں چند ڈھانچہ جاتی سٹرکچرل تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ پنجاب کے چند پڑے شہروں لاہور فیصل آباد ملتان بہاولپور سرگودھا راولپنڈی،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں ٹاؤن کارپوریشن بنائی گئی ہیں۔جبکہ ان شہروں میں ضلعی اتھارٹیاں بھی تشکیل ہوں گی۔ اب صورتحال میں ایک ضلع سطح کی اتھارٹی ہوگی۔ جبکہ ٹاون کارپوریشن کئی کئی ہوں گی۔ یہ صورتحال مشکلات کو جنم دے گی یا پھر اتھارٹیوں کو بھی ٹاؤن کی سطح پر منتقل کرنا ہوگا۔ لیکن پھر انتظامی یونٹ ضلع ہی رہے گا۔ اس متضاد کیفیت کو بدلنا ضروری ہے۔ ان شہروں میں میٹرپولیٹن کارپوریشن بحال کی جائیں۔ جس کے تحت ٹاؤن کارپوریشنز ہوں تو انتظامیہ اور اتھارٹیوں کی فالیت مناسب ہو جائے گی۔
دوئم: یونین کونسلوں کی حلقہ بندیاں آبادی کی بنیاد پر کی جانی چاہییں، تاکہ دیگر اصولوں کے ساتھ آبادی کی نمائندگی کی شرح بھی یکساں رہ سکے۔ہر یونین کونسل 25 سے 30 ہزار آبادی کے لیے بنائی جائے۔ اس طرح یونین کونسل کو ملٹی ممبر وارڈ کی جگہ 9 وارڈوں میں تقسیم کیا جائے، اور انتخاب بھی سنگل ممبر وارڈ کی بنیاد پر ہو۔ انتخابی طریقہ کار میں پارٹی نشانات پر پینل تشکیل دیے جانے کی اجازت دی جائے۔ یونین کونسل کی 13 نشستوں کو 15 نشستوں تک بڑھایا جائے۔خواتین کی نمائندگی کم از کم تین کی جائے اور ان سب نشستوں پر انتخابات براہ راست بالغ رائے دہی کی بنیاد پر خفیہ بیلٹ کے ذریعے منعقد کیے جائیں۔ کارپوریشن،ٹاؤن میونسپل، میٹروپولیٹن،تحصیل کونسلوں میں خواتین کی نمائندگی 14 فیصد کی بجائے 25 فیصد کی جائے۔
سوئم: ضلع اتھارٹیوں میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں کو شامل کیا جائے اور پرائیویٹ کمپنیاں جو میونسپل ذمہ داریاں ادا کرتی ہیں کوبھی مقامی حکومتوں کے تحت کیا جائے۔
چہارم: ماضی کی طرح موصول چونگی اور ضلع برآمدی ٹیکس، ٹول ٹیکس کے مساوی وفاق سے ملنے والی گرانٹ کو بحال کیا جائے اور یہ گرانٹ پنجاب کنسالیٹیڈ فنڈ میں شامل نہ کیا جائے، بلکہ پنجاب کے کنسولیٹڈ فنڈ کا 25 فیصد فنانس کمیشن کی وساطت سے مقامی حکومتوں کو گرانٹ دی جائے۔
ہم زیر دستخطی حکومتی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ وزیراعلیٰ پنجا ب،اسپیکر پنجاب اسمبلی جناب ملک احمد خان صاحب اور دیگر ممبران اسمبلی سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری گزارشات کا فوری نوٹس لیا جائے، بذریعہ ترمیمی بل یا گورنر کے آرڈیننس کے ذریعہ درج ذیل ترامیم کی جائیں۔
-1: پنجاب کے 9 بڑے شہروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن قائم کی جائیں۔جس کی کونسل میں تمام ٹاؤنز کے میئر اور ڈپٹی میئر بطور جنرل ممبر شامل ہوں ان کے علاوہ مخصوص نشستوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔
-2: یونین کونسلوں کو ملٹی ممبر حلقہ کی بجائے 9 وارڈوں میں تقسیم کیا جائے اور انتخابی طریقہ کار میں ترجیحی ووٹ کی جگہ سنگل ممبر انتخاب کو رائج کیا جائے،اور یونین کونسل میں خواتین کی نمائندگی ایک کی بجائے تین کی جائے اور تمام نشستوں پر براہ راست انتخاب اختیار کیا جائے۔ مقامی حکومتوں میں کسی بھی نشست کے لیے شو ہینڈ کا طریقہ تبدیل کیا جائے۔
-3: مقام حکومتوں کے مالیات میں اضافہ کی غرض سے صوبے کے کنسولیڈڈ فنڈکا کم از کم 25 فیصد فنانس کمیشن کے ایوارڈ کے ذریعے مقامی حکومتوں کو مہیا کیا جائے۔
اس اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹررانا اعجاز احمد چیئرپرسن شعبہ سیاسیات پنجاب یونیورسٹی۔بشری خالق ایزیکٹو ڈائریکٹر وائز،عبدالحالق کنسلٹنٹ وائز،زاہد اسلام ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنگت،سلمان عابد ایزیکٹو ڈائریکٹر آئیڈیا،فرید پراچہ جماعت اسلامی،تنویر ضیاء بٹ پاکستان مسلم لیگ ن،صائمہ جمشید لیکچرار،ڈاکٹر چمن پ پاکستان سٹڈی سینٹر، علیم احمد خان نیشنل پارٹی۔ڈاکٹر شمشاد اسسٹنٹ پروفیسر،نوید نواز رائٹر،حمیرا اسلم آواز سی ڈی ایس،شازیہ سعید،فرحین اختر،نازیہ نقوی حقوق خلق پارٹی،نور آمنہ،فرخ بشیر پاکستان پیپلز پارٹی،سجاد اقبال خان پاکستان پیپلز پارٹی،ارشد مرزا بیداری آرگنائزیشن،عابدہ چوہدری عوامی ورکرز پارٹی،فریحہ وسیم، نرمین وائز،افشاں نازلی سنگت،شہزاد حیدر خان سنگت،رفعت نواز،شکیلہ جٹ شرکت کی۔

01/05/2026

Women Workers Unity Demands
# Fair Wage
# Safe Workplace
# Equal Rights for all
Women Workers Unity

01/05/2026
14/04/2026
14/04/2026

ڈس انفارمیشن کا مؤثر تدارک درست اور بروقت انفارمیشن کی دستیابی سے ہی ممکن ہے۔ مقدمات اور سزائیں اس وبا کو روکنے میں زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہوتیں۔
فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی
Countering Disinfo thru Reliable Info
مہم کا حصہ بنئیے اور حکومتی شفافیت کے پیغام کو آگے بڑھائیے۔

۔پنجاب یونیورسٹی کے پاکستان سٹڈی سینٹر اور شعبہ سیاسیات میں سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اورWise کی کاوش سے لوکل گورنمنٹ پر پو...
13/04/2026

۔پنجاب یونیورسٹی کے پاکستان سٹڈی سینٹر اور شعبہ سیاسیات میں سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اورWise کی کاوش سے لوکل گورنمنٹ پر پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورس کے لئے13 اپریل2026 ء سے داخلوں کا آغاز چکا ہے۔سیاسی پارٹیوں،میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کے لئے لوکل گورنمنٹ کو باقاعدہ پڑھنے کا ایک سنہری موقع ہے آپ سب سے درخواست ہے اس میں داخلہ لینے کے لئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔

سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور  وویمن ان سٹرگل فار ایمپارمنٹ نے7اپریل2026 ء کو پنجاب  یورنیورسٹی کے پاکستان سٹڈی سینٹر اور ش...
09/04/2026

سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور وویمن ان سٹرگل فار ایمپارمنٹ نے7اپریل2026 ء کو پنجاب یورنیورسٹی کے پاکستان سٹڈی سینٹر اور شعبہ سیاسیات کے ساتھ مل کر لوکل سیلف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کورس کے چوتھے بیج کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں شرکاء نے سنگت وائز اور پنجاب یونیورسٹی کے پاکستان سٹڈی سینٹر اور شعبہ سیاسیات کی اس کاوش کو سراہا اور میڈیا،سیاسی پارٹیوں اور لوکل گورنمنٹ کے سیاسی ملازمین کو اس ڈپلومہ کورس میں داخلہ لینے اور اس سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا کہاتا کہ وہ اپنے اپنے شعبہ جات میں بہتر طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دیے سکیں۔اس افتتاحی تقریب کے موقع پر مفاہمتی یاداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔اس تقریب میں رانا اعجاز احمد چیئر پرسن شعبہ سیاسیات پنجاب یونیورسٹی۔بشری خالق ایگزیکٹو ڈائریکٹر وائز۔زاہد اسلام ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن۔امجد عباس خان ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سینٹر پنجاب یونیورسٹی۔بینش فاطمہ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب۔مبین الدین قاضی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ۔محمودمعسود تمنا جرنل مینجر پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی۔سلمان عابد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ائیڈیا۔ڈاکٹر فاروق احمد کھارا ڈائرکثر ایڈمن لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ۔باسل اکرم الیکشن افیسر الیکشن کمیشن پنجاب۔رانا ندیم ایگزیکٹو ڈائریکٹر سدھار۔عبدالخالق ریسرچر۔عامر نثار جماعت اسلامی۔ضیاء الدین انصاری جماعت اسلامی۔شاہد فیاض ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی ڈی اے/فافن۔حنا تبسم مینجر ٹی ڈی اے فافن۔ ڈاکٹر شمشاد اسسٹنٹ پروفیسر۔صائمہ جمشید لیکچرار۔ڈاکٹر چمن اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی نے شرکت کی۔

Address

House # 693, Block G-4, Near Khokhar Chowk, Johar Town, Lahore
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+924235301800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sangat Development Foundation - SDF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sangat Development Foundation - SDF:

Share