Almoezah.com

Almoezah.com Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Almoezah.com, Nonprofit Organization, Lahore.

ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
الموعظہ العالمیہ ایک عالمی تبلیغی تحریک ہے جس کا ہدف قرآن و اہلبیت کے معارف کو ساری دنیا میں اجتماعی تبلیغی طریقے سے پہنچانا تاکہ خالص اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچ
جائے
شیخ عدنان مہدی

"از خواب گراں خیز"اقای عدنان مہدیبانی و سرپرست اعلیٰ الموعظہ العالمیہ
26/12/2024

"از خواب گراں خیز"
اقای عدنان مہدی
بانی و سرپرست اعلیٰ الموعظہ العالمیہ

25/12/2024

پاکستان کے حالیہ مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ پاراچنار کے مومنین کا محاصرہ قتل عام اور مذہبی و سیاسی فرعونوں کی خاموشی !

ایک فاسد نظام میں جب یہ سب واقعات ہوتے ہیں تو اسی طرح سکوت طاری رہتا ہے کیونکہ ایسی قوم ایسے سیاسی و مذہبی قائدین کے پیروکار ہوتے ہیں جن کے طفیل سے ایسا نظام جاری کیا جاتا ہے جس سے غلام اپنے آقا کی مرضی کے مطابق سوچے اور چلے ۔
ایسی قوم جو ہر لمحہ بس روپے پیسے ہی کے چکر میں رہتی ہے، اس کا کام روزی کی فکر اور موت سے ڈرنا ہے ۔
تو ایسی قوم سے بیداری کی توقع رکھنا خام خیالی ہے ۔ ایسی قوم مظلوم کی آواز کبھی نہیں بن سکتی ۔ کیونکہ یہاں کے مولوی حضرات اپنی دلنشیں باتوں سے اپنے آقاؤں کے مطابق دین کی تجدید کرتے ہیں ۔
اور منبر پر آنے والے پیشہ ور حضرات کو اپنی دنیا کو سمیٹنا ہے بس !
پاراچنار میں جوانوں کے سروں کو کاٹ کر بھیجا جا رہا ہے اس میڈیا کے دور میں کوئی اندازہ کر سکتا ہے کہ پاکستان کے کسی علاقے میں اس طرح ظلم و بربریت جاری ہے ؟
ہماری قوم اور قائدین کو ان تمام حالات کا علم ہے لیکن مردہ قوم سے بیداری کی توقع رکھنا عبث ہے ۔
ایسے مردہ معاشرے میں تعمیری انقلابی فکر کے جوانوں کا پیدا ہونا معجزے سے کم نہیں ۔
فل الحال ہمارے جوان تو راکھ کی مانند ہو چکے ایک ایسی راکھ جس میں کوئی چنگاری باقی نہیں ، ان جوانوں کی صبح اس کی شام سے بھی زیادہ تاریک ہے ۔

افسوس ہے ایسی قوم پر جس نے حق سے دل ہٹا لیا بے حس سست مایوس ہو چکی بلکہ جو مر چکی ہے مگر اپنی اس موت کو پہچانتی نہیں

پاراچنار کے مومنین اپنا دفاع خود کریں اور ایسی قوم سے توقع نہ رکھیں جو مظلومین کے لئے آواز بلند کرے اور اس فرعونی نظام سے بھی محتاط رہیں جس کی وجہ سے یہ سب واقعات ہو رہے ہیں ۔

عدنان مہدی

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Almoezah.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

H.I Allama Adnan Mehdi Najfi

H.I Allama Adnan Mehdi Najfi is religious scholar and belongs to Shia Atna Ashri School of thought. Currently studying in Hoza Elmia Najaf Ashraf Iraq. An Islamic Markaz by name Almoezah is also running by Agha.