Al Mustafa Pakistan

Al Mustafa Pakistan Serving the world’s most vulnerable and impoverished communities

Every girl deserves the right to education, equality, and a life full of opportunities.This International Day of the Gir...
11/10/2026

Every girl deserves the right to education, equality, and a life full of opportunities.

This International Day of the Girl Child, let’s protect her rights, empower her dreams, and help her build a brighter future.

Empower Girls. Inspire Change.

خانہ بدوش کمیونٹی کے لئے جھگیوں میں المصطفی کا گود کے اشتراک سے فری آئی کیمپ ۔۔۔۔  آنکھوں کی روشنی، ہر بچے اور ہر انسان ...
11/10/2026

خانہ بدوش کمیونٹی کے لئے جھگیوں میں المصطفی کا گود کے اشتراک سے فری آئی کیمپ ۔۔۔۔
آنکھوں کی روشنی، ہر بچے اور ہر انسان کا حق ہے۔ 👁️

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے گود آرگنائزیشن کے اشتراک سے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے نواح میں موجود جھگیوں میں “نیا دن اسکول” میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں جھگیوں میں رہنے والے بچوں اور بڑوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ضروری ادویات اور نظر کے چشمے فراہم کی گئے ۔ جبکہ سفید موتیا کی تشخیص والے افراد کی المصطفی آئی ہسپتال میں سرجری کی جائے گی ۔۔

زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ان لوگوں کے لئے صحت کی سہولیات تک رسائی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ ایسے میں المصطفیٰ کی یہ کاوش اس عزم کی عکاسی ہے کہ معاشی محرومی کسی کو علاج سے محروم نہ کرے، اور وسائل کی کمی کسی بچے کی دنیا کو دھندلا نہ ہونے دے۔

کیونکہ آنکھوں کی صحت کسی طبقے کی نہیں، ہر انسان کی ضرورت ہے ۔۔
ہم المصطفی والے ہیں
ہم اندھوں میں لاٹھیاں نہیں
آنکھیں تقسیم کرتے ہیں

10/10/2026

🌱 Another Step Towards a Greener Pakistan!

Al Mustafa Pakistan’s plantation campaign continued at Government Maulana Zafar Ali Khan Graduate College, Wazirabad, with tree plantation and sapling distribution, bringing students, teachers, and the community together for a greener future.

🌿 Plant Today, Breathe Better Tomorrow!

📍المصطفیٰ پاکستان ونٹر آئی کیمپین 2026 | چشتیاں، بہاولنگرالمصطفیٰ پاکستان کی “ونٹر آئی کیمپین” 2026 کے تحت چشتیاں، ضلع ب...
10/10/2026

📍المصطفیٰ پاکستان ونٹر آئی کیمپین 2026 | چشتیاں، بہاولنگر
المصطفیٰ پاکستان کی “ونٹر آئی کیمپین” 2026 کے تحت چشتیاں، ضلع بہاولنگر میں دو روزہ “فری آئی کیمپ”کا انعقاد کیا گیا۔

اس کیمپ کے دوران “295 کامیاب سفید موتیا کے آپریشنز”، “1,720 مریضوں کا طبی معائنہ” ، “332 لیبارٹری ٹیسٹ” اور نظر کے چشمے فراہم کیے گئے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو بینائی کی نعمت سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

المصطفیٰ پاکستان کا مشن ہے کہ وسائل کی کمی کسی کی بینائی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے، اور ہر مستحق فرد ایک روشن زندگی کی جانب قدم بڑھا سکے۔

المصطفیٰ پاکستان — روشنی سب کے لیے!

برطانیہ سے آئے المصطفی کے ڈونر ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت محترم سلطان حیات کی المصطفی پاکستان کے ہیڈ آفس تشریف آوری ۔۔۔...
09/10/2026

برطانیہ سے آئے المصطفی کے ڈونر ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت محترم سلطان حیات کی المصطفی پاکستان کے ہیڈ آفس تشریف آوری ۔۔۔ المصطفی آئی ہسپتال اور المصطفی دسترخوان کا وزٹ ۔۔ ایم ڈی المصطفی پاکستان محترمہ نصرت سلیم سے ملاقات ۔۔

المصطفیٰ پاکستان کی “ونٹر آئی کیمپین”2026 کے تحت ایک روزہ “فری آئی کیمپ” کا انعقاد! 👁️المصطفیٰ پاکستان کے زیرِ اہتمام 10...
09/10/2026

المصطفیٰ پاکستان کی “ونٹر آئی کیمپین”2026 کے تحت ایک روزہ “فری آئی کیمپ” کا انعقاد! 👁️

المصطفیٰ پاکستان کے زیرِ اہتمام 10 اکتوبر 2026 بروز ہفتہ “ہری پور (سرائے نعمت خان، خیبر پختونخوا)”میں ایک روزہ فری آئی کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں مریضوں کو آنکھوں کے مفت معائنے ، سفید موتیا کی سرجری اور نظر کے چشمے فراہم کئے جائیں گی۔

آئیے، بینائی کی حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے المصطفیٰ پاکستان کے اس مشن کا حصہ بنیں۔

📍 مقام: سرائے نعمت خان، ہری پور، خیبر پختونخوا
📅 تاریخ: 10 اکتوبر 2026، بروز ہفتہ

المصطفیٰ پاکستان — روشنی سب کے لیے!

08/10/2026

World Sight Day | Every Eye Deserves to See

نظر صرف دیکھنے کا ذریعہ نہیں،
یہ دنیا کو محسوس کرنے، سیکھنے اور زندگی کے لمحوں کو جینے کا وسیلہ ہے۔
اس World Sight Day پر المصطفٰی کے ساتھ عہد کریں کہ ہم اپنی آنکھوں کی صحت کا خیال رکھیں گے ۔۔۔ آنکھ میں آنے والی کسی بھی تبدیلی کو نظرانداز نہیں کریں گے اور بروقت معائنہ ضرور کروائیں گے۔
کیونکہ ہر آنکھ کو محفوظ بینائی اور بہتر زندگی کا حق ہے۔ 👁️

Love Your Eyes. Protect Your Sight.

On World Sight Day, let’s remember the precious gift of vision. Our eyes help us experience the beauty of life, connect ...
08/10/2026

On World Sight Day, let’s remember the precious gift of vision. Our eyes help us experience the beauty of life, connect with the people we love, and see the world around us. Let’s protect our eyesight, raise awareness, and work towards a world where everyone has the chance to see a brighter tomorrow.

08/10/2026

کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں المصطفیٰ پاکستان کے فری آئی کیمپ کے دوران 400 سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران کئی ایسے مریض بھی سامنے آئے جو سفید موتیا کے باعث اپنی بینائی سے محروم ہو رہے تھے۔

المصطفیٰ پاکستان نے ان مریضوں کو صرف تشخیص تک محدود نہیں رکھا، بلکہ انہیں المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور لایا گیا، جہاں ان کے سفید موتیا کے کامیاب آپریشن کئے گئے۔

یہ صرف ایک آپریشن نہیں… کسی کی بجھی ہوئی آنکھ کی روشنی واپس لوٹانے کی ایک کوشش ہے ۔۔

المصطفیٰ پاکستان کا عزم
روشنی سب کے لئے

تپتے صحرا، غربت اور بے روزگاری کے بیچ…چولستان میں کئی خاندان ایسے بھی ہیں جن کی زندگی نسل در نسل قرض کی زنجیروں میں جکڑی...
08/10/2026

تپتے صحرا، غربت اور بے روزگاری کے بیچ…
چولستان میں کئی خاندان ایسے بھی ہیں جن کی زندگی نسل در نسل قرض کی زنجیروں میں جکڑی رہی۔

کسی باپ نے قرض اٹھایا،
پھر وہ بوجھ اولاد تک پہنچا…
اور یوں کئی نسلیں آزادی کا خواب دیکھتے دیکھتے گزر گئیں۔

لیکن اب یہ کہانی بدل رہی ہے۔

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا “فریڈم پروجیکٹ”
ایسے ہی خاندانوں کے لیے امید، عزت اور آزادی کا پیغام بن کر سامنے آیا ہے۔

سینکڑوں خاندانوں کو قرض کے بوجھ سے نجات دلا کر
انہیں دیا گیا آزادی کا پروانہ صرف ایک کاغذ نہیں…
بلکہ برسوں کی پریشانیوں کے خاتمے،
اپنوں کے پاس واپس لوٹنے،
اور ایک باعزت زندگی کی نئی شروعات کا نام ہے۔

یہ وہ لمحہ ہے جب آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں،
مگر یہ آنسو مجبوری کے نہیں…
آزادی، شکر اور خوشی کے ہوتے ہیں۔

المصطفیٰ کا فریڈم پروجیکٹ—
قرض کی زنجیریں توڑ کر، زندگیوں کو آزادی دینے کا سفر۔

Address

84/10 Mozang Road Near Al-Mustafa Eye Hospital
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Mustafa Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share