Anjuman-E-Arayan Pakistan.

Anjuman-E-Arayan Pakistan. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Anjuman-E-Arayan Pakistan., Non-Governmental Organization (NGO), Alraee Building Mohni Road, Lahore.

انجمنِ آرائیاں پاکستان (رجسٹرڈ) کی بنیاد انجمنِ آرائیاں ہند کے نام سے 1915میں محسنِ مسلمانانِ ہند بیرسٹر میاں محمد شفیع رحمتہ اللہ علیہ نے رکھی تھی۔یہ ایک غیر سیاسی فلاحی ادارہ ہے جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود ہے

08/10/2026
مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے۔ مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول۔ وائ...
08/10/2026

مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے۔ مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول۔ وائس چیئرمین الراعی ٹرسٹ جناب چوہدری افتخار بشیر اور جناب حاجی زاہد قریشی کے اعزاز میں لندن میں شاندار عشائیہ۔ عشائیہ کا اہتمام چوہدری عمران واحد کی طرف سے ٹورسٹ ہوٹل میں کیا گیا۔ عشائیہ میں انجمن آرائیاں پاکستان کی مرکزی قیادت کے علاوہ لندن میں موجود ضلعی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب حاجی حبیب الرحمن۔ جناب چوہدری عبدالواحد۔ جناب چوہدری ہارون رحمن۔ جناب چوہدری عمر شہزاد ۔جناب چوہدری اسعد علی و دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے۔ مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول۔ مرکزی وائس چیئرمین الراعی ٹرسٹ جناب چوہدری افتخار بشیر نے شاندار عشائیہ کے اہتمام پر جناب چوہدری عمران واحد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں برادری کے لوگوں کی لندن میں جو محبتیں ملی ہیں اس سے لگتا ہے کہ لندن شائد ارائیں برادری کا ہی شہر ہے۔ اپنے وطن سے باہر بیٹھ کر اور اتنی مصروف زندگی میں برادری کے لیے وقت نکالنا بہت بڑی بات ہے اور ہم اس کے لیے اپ سب دوستوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی مرکزی قیادت کا دورہ یو کے۔مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیر...
07/10/2026

انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی مرکزی قیادت کا دورہ یو کے۔
مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے۔ مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول۔ وائس چیئرمین الراعی ٹرسٹ جناب چوہدری افتخار بشیر اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت جناب زاہد قریشی نے برطانیہ میں مقیم آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والی ممتاز پاکستانی شخصیت لندن کے مشہور ہوٹل Best Western کے مالک جناب چوہدری عبدالواحد کی دعوت پر لندن میں Best Western ہوٹل میں قیام کیا۔جناب چوہدری عبدالواحد کی طرف سے صبح شاندار ناشتہ سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی مرکزی قیادت مانچسٹر سے لندن پہنچ گئی۔ لندن پہنچنے پر لندن میں موجود انجمن آرائیاں پاکستا...
06/10/2026

انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی مرکزی قیادت مانچسٹر سے لندن پہنچ گئی۔
لندن پہنچنے پر لندن میں موجود انجمن آرائیاں پاکستان ضلع جہلم کے صدر جناب حاجی حبیب الرحمن ۔ جناب ہارون رحمن۔ جناب عمر شہزاد ۔ جناب اسعد علی و دیگر معززین ارائیں برادری نے مرکزی صدر جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے۔ مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول اور وائس چیئرمین الراعی ٹرسٹ جناب چوہدری افتخار بشیر اور معروف کاروباری شخصیت جناب زاہد قریشی کا پر تپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر انجمن آرائیاں پاکستان کی مرکزی قیادت نے انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کے لندن افس کا افتتاح بھی کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول نے کہا انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جس بنیاد بیرسٹر میاں محمد شفیع رحمتہ اللہ علیہ نے 1915میں انجمن آرائیاں ہند سے رکھی تھی اور پاکستان بننے کے بعد اس کو دوبارہ انجمن آرائیاں پاکستان کے نام 1955 میں رجسٹرڈ کروایا گیا تھا ارائیں برادری کی مدر جماعت ہے ارائیں برادری کے کسی بھی گھر میں پیدا ہونے والا ہر بچہ اس کا پیدائشی ممبر ہے۔ انہوں نےکہا اج بے شک ہمارے کچھ لوگوں نے بہت سارے ناموں سے چھوٹی چھوٹی تنظیمیں بنائی ہوئی ہیں لیکن ارائیں برادری کی سب سے بڑی اور پرانی تنظیم صرف انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ ہی ہے اور جس کے مرکزی صدر جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے کی قیادت میں برادری کی ہر ممکن خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں جن کے لیے ہم نے انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ میں یوتھ قائم کی ہے میں اپنے نوجوانوں سے کہوں گا کہ اگے بڑھو اپنی برادری کی لیگیسی کے وارث بنو اپ ہماری طاقت ہو اپ نے مستقبل میں انجمن کو سنبھالنا ہے اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خواتین ونگ ۔ ڈاکٹرز ونگ اور بینکرز ونگ بھی بنائے ہیں میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں سے کہوں گا کہ خواتین ونگ میں آئیں اور اپنا کردار ادا کریں ڈاکٹرز اور بینکرز بلکہ ہر شعبہ زندگی کے لوگ اگے آئیں اور ہمارے دست و بازو بن کر برادری کی خدمت کریں۔ وائس طیئرمیج الراعی ٹرسٹ جناب چوہدری افتخار بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن ارائیاپاکستان ایک غیر سایسی فلاحی تنظیم ہے جو میاں محمد سعید ڈیرہ والے کی قیادت میں انسانیت کی فلاح کےلیے کام کر رہی ہے اگر ہم متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے کام کریں تو اس کے نتائج حیران کن ہو سکتے ہیں ہمیں اپنی انے والی نسلوں کے لیے خصوصی اقدامات کرنا ہوں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ بیرون ملک مقیم آرائیں برادری کے لوگوں کے دلوں میں آج بھی برادری اور پاکستان
کے لیے محبت کا جذبہ اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا آرائیں برادری کا پاکستان بنانے میں کلیدی کردار رہا اور آج پوری دنیا میں موجود آرائیں برادری وطن عزیز کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ انسانیت اور آرائیں برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس وقت انجمن غریب اور ذہین بچے بچیوں کی تعلیم میں معاونت۔ پریشان لوگوں کے فری اور بہترین علاج معالجہ۔ روز گار میں سہولت اور یتیم بچیوں کی شادیوں۔ پاکستان میں خدانخواستہ کسی افت کی صورت میں اور رمضان المبارک میں راشن سمیت بہت سارے کام کر رہی ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ انجمن نے کبھی بھی کسی سے چندہ کی اپیل نہیں کی الحمدللہ مرکزی قیادت میں اللہ نے مجھے چند ایسے نیک بھائیوں کا ساتھ بخشا ہوا ہےجن کو اللہ پاک نے بہت نوازا ہوا ہے اور اس سے بڑھ کر یہ کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو اللہ پاک نے اپنی رحمت سے بہت نوازا ہے تو اللہ پاک نے ان کے ذمہ یہ ڈیوٹی بھی لگائی ہے کہ وہ برادری اور انسانیت کا درد محسوس کریں اللہ کے بندوں کی پریشانیوں میں کام آئیں اللہ کے بندوں کی خدمت کریں لہٰذا وہ سب دوست ان سارے کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عہدے چوہدراہٹ نہیں ذمہ داری ہوتے ہیں اس لیے ہم پوری ذمہ داری سے ان کو نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خاص طور پر جناب حاجی حبیب الرحمن ضلعی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ ضلع جہلم کا شکریہ ادا کیا جو کہ اس وقت برادری کے اتحاد اور فلاح کے لیے لندن میں کافی متحرک ہیں۔

04/10/2026

برطانیہ میں انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی قیادت کے اعزاز میں برادری کے معززین کی طرف سے دعوتوں کا سلسلہ جاری۔

مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے۔ مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول۔ وائ...
04/10/2026

مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے۔ مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول۔ وائس چیئرمین الراعی ٹرسٹ جناب چوہدری افتخار بشیر اور ضلعی صدر جہلم حاجی حبیب الرحمن کی مانچسٹر میں ارائیں ایسوسی ایسن یو کے کی طرف سے منعقد کردہ ارائیں برادری کے سالانہ پروگرام میں شرکت۔ ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کی طرف سے معزز مہمانوں کا ساندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کی طرف سے میاں طارق عزیز چیئرمین ارائیں ایسوسی ایشن یوکے۔ میاں راشد ضیاء سیکرٹری جنرل۔ سینئر وائس چیئرمین چوہدری محمود الحسن۔چیف آرگنائزر چوہدری عبدالکریم۔ میاں محمد فاروق ایونٹ آرگنائزر۔ ڈیندی سے فخر اقبال چوہدری۔ حافظ عبداللہ چوہدری اور یوکے سے ارائیں برادری سے تعلق رکھنے والے معزز خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے۔ مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول۔ وائس چیئرمین الراعی ٹرسٹ جناب چوہدری افتخار بشیر اور ضلعی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ ضلع جہلم جناب حاجی حبیب الرحمن کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے اور مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول نے اپنے اپنے خطابات میں پروگرام انتظامیہ کو شاندار اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں بیٹھ کر برادری کے لیے کام کرنا قابل ستائش ہے ہم ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ برادری کی سب سے پہلے اور ایک سو گیارہ سالہ پرانی تنظیم ہے جس کی بنیاد کا مقصد برادری اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔ اور الحمدللہ آج بھی ہم اسی مقصد پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے کام کرنا ہوگا ہماری نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ آنے والے وقت میں وہ بھی برادری اور انسانیت کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا برادری میں اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کی طرف سے انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی قیادت کی پروگرام میں شمولیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی قیادت کا اج ہمارے درمیان موجود ہونا ہمارے لیے خوش قسمتی اور اعزاز کی بات ہے۔ہماری دعوت پر پاکستان سے تشریف لنے والے معزز مہمانوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

04/10/2026

مرکزی چیف آرگنائزر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب چوہدری محمد حبیب کنول مانچسٹر یوکے میں ارائیں برادری کے سالانہ پروگرام اور فیملی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے۔

04/10/2026

مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے مانچسٹر یوکے میں ارائیں برادری کے سالانہ پروگرام اور فیملی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے۔

انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی مرکزی قیادت کے دورہ برطانیہ کے دوران برادری کے معززین کی طرف سے دعوتوں کا سلسلہ جاری۔ رو...
03/10/2026

انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی مرکزی قیادت کے دورہ برطانیہ کے دوران برادری کے معززین کی طرف سے دعوتوں کا سلسلہ جاری۔ روچدل مانچسٹر میں جناب میاں محمد انور صاحب کی طرف سے مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ جناب میاں محمد سعید ڈیرہ والے صاحب، مرکزی چیف آرگنائزر جناب چوہدری محمد حبیب کنول صاحب اور وائس چیئرمین الراعی ٹرسٹ جناب چوہدری افتخار بشیر صاحب اعزاز میں شاندار ظہرانہ کا انتظام کیا گیا، اس موقع پر مانچسٹر سے جناب چوہدری شہزاد اشرف صاحب، روجنل سے چوہدری محمد افضل صاحب و دیگر معززین نے بھی شرکت کی،

Address

Alraee Building Mohni Road
Lahore

Opening Hours

Monday 10:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 20:00
Thursday 10:00 - 20:00
Friday 10:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman-E-Arayan Pakistan. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share