Anjuman Sofiya Imamiya Noorbakshiya Madina Colony Lahore

Anjuman Sofiya Imamiya Noorbakshiya Madina Colony Lahore Anjuman Sofia Imamiya Noorbakshia Lahore is an Organization who pay for sake of maslaq haqqa in Lahor

نوٹ جگہ کی تنگی کی وجہ سے
20/03/2026

نوٹ
جگہ کی تنگی کی وجہ سے

19/03/2026
16/03/2026

اہم اعلان برائے شبِ قدر نماز

تمام نمازی حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ شبِ قدر کی نماز کے موقع پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون فرمائیں۔ چونکہ مسجد کے اطراف کی گلیاں تنگ ہیں اور حالات بھی حساس ہیں، اس لیے چند باتوں کا خاص خیال رکھیں:

1۔ کوشش کریں کہ اپنی موٹر سائیکلیں مسجد والی گلی میں کھڑی نہ کریں بلکہ تھوڑا آگے یا پیچھے جہاں بلتی لوگوں کے گھر ہیں وہاں مناسب جگہ پر پارک کریں۔
2۔ بلاوجہ گلیوں میں گاڑیاں یا موٹر سائیکل کھڑی کر کے راستہ بند نہ کریں۔
3۔ جو حضرات انتظامیہ کے نمائندے ہیں، ان کی ہدایات پر عمل کریں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
4۔ چونکہ نمازی حضرات دور دور سے نماز کے لیے تشریف لاتے ہیں، اس لیے کوشش کریں کہ نماز کے دوران مسجد کے اندر ہی رہیں اور بلا ضرورت باہر رش نہ کریں۔

یہ ہدایات مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ لاہور میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور سب کی سہولت کے لیے دی جا رہی ہیں۔
تمام احباب سے یہ بھی گزارش ہے کہ اس پیغام کو دوسرے واٹس ایپ گروپس میں بھی ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ اطلاع پہنچ سکے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو عبادت صحیح طریقے سے ادا کرنے اور باہمی تعاون کی توفیق عطا فرمائے۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اطلاع برائے نماز قضائے عمری کل جمعہ الوداع کی نماز خواتین کے لیے 12 بج کے 10 منٹ پر ہوگ...
13/03/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اطلاع برائے نماز قضائے عمری
کل جمعہ الوداع کی نماز خواتین کے لیے 12 بج کے 10 منٹ پر ہوگی اور مرد حضرات کے لیے 12 بج کے 45 منٹ پر ہوگی لہذا تمام مومنین وقت پر تشریف فرما کر ثواب دارین حاصل کرے

04/03/2026

آج کی اس اہم ویڈیو میں پیرزادہ صاحب نے مال و دولت کے حوالے سے ایک نہایت سبق آموز واقعہ بیان فرمایا ہے۔

یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دنیا کی چمک دمک اور مال کی فراوانی انسان کو وقتی خوشی تو دے سکتی ہے، مگر اصل سکون صرف اللہ کی یاد میں ہے۔ بھی ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے کہ مال و اولاد آزمائش ہیں۔
یہ ویڈیو ہر اُس شخص کے لیے پیغام ہے جو دنیا کی مصروفیات میں کہیں اپنے رب کو بھول بیٹھا ہے۔ آئیں! اس واقعے سے سبق حاصل کریں اور اپنی زندگی کو اللہ کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا کی محبت میں گم ہونے کے بجائے اپنی یاد میں جینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

*پیر نوربخشیہ صوفیہ امامیہ کی جانب سے صادر کردہ تعزیتی بیان*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم(اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَا...
02/03/2026

*پیر نوربخشیہ صوفیہ امامیہ کی جانب سے صادر کردہ تعزیتی بیان*

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
(اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ)
ہم نہایت رنج و غم کے ساتھ تمام مسلمانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اس عظیم شخصیت کا بلند مقام اور خمینی مشن کو جاری رکھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کے نظام کی طویل عرصے تک قیادت میں ان کا منفرد کردار سب پر عیاں اور واضح ہے۔
ہم اللہ تعالی سے مرحوم کے لیے درجات کی بلندی اور رضائے الٰہی کی دعا کرتے ہیں، اور تمام سوگواروں کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی درخواست کرتے ہیں۔

پیر طریقت سید محمد شاہ نورانی

*پیر نوربخشیہ صوفیہ امامیہ کی جانب سے صادر کردہ تعزیتی بیان

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَنظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمانِ غُیور موت کیا شے ہے، فقط عالَمِ معنی کا سفر(علامہ...
01/03/2026

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

نظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمانِ غُیور
موت کیا شے ہے، فقط عالَمِ معنی کا سفر
(علامہ اقبال )

ہم آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی استقامت، مزاحمت اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی جدوجہد، ان کی ثابت قدمی اور ان کی اس عظیم الشان شہادت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اپنی خاص رحمتوں کے سائے میں جگہ دے۔
پروردگار سے دعا ہے کہ ان کے جانشینوں اور وابستگان کے دلوں میں بھی وہی عزم، وہی جرأت، وہی وقار اور وہی غیرتِ ایمانی قائم و دائم رکھ۔ آمین۔

ایک باغیرت مسلمان کی نگاہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ پر ہوتی ہے، یعنی اس کی حیات و ممات، اُمید و خوف سب کا مرکز صرف ذاتِ باری تعالیٰ ہے۔ ایسے صاحبِ ایمان انسان کے لیے موت کوئی خوفناک شے نہیں بلکہ ایک باعزت سفر ہے، جو اُسے عالمِ محسوسات سے عالمِ معنی کی وسعتوں میں لے جاتا ہے۔

ایسے ہستیاں رخصت ہو کر بھی تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتی ہیں اور اپنے نظریے کی روشنی سے آنے والی نسلوں کی راہیں منور کرتی رہتی ہیں۔

کُشادِ درِ دل سمجھتے ہیں اس کو
ہلاکت نہیں موت ان کی نظر میں
(علامہ اقبال)

ایک جگہ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای نے فرمایا
“اگر ہم مر جائیں تو کوئی بڑی بات نہیں، کیونکہ ایران اہم نہیں، اسلام اہم ہے۔”

اللہ تعالیٰ ان پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے اور امتِ مسلمہ کو حق و صداقت پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

28/02/2026

امن کے داعی پیر زادہ سید شمس الدین

28/02/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کل بروز جمعہ فلیٹی مسجد میں فخر سادات فرزند زہرا امن کے داعی جناب پیرزادہ سید شمس دین صاحب کو خطبۂ جمعہ کے لیے باقاعدہ دعوت دی گئی۔ آپ کی تشریف آوری پر انجمن ہذا کے صدرِ محترم سید ذوالفقار نے نہایت پُرخلوص استقبال کیا اور اسے مسجد و ملت کے لیے باعثِ سعادت قرار دیا۔
خطبے میں آپ نے سب سے پہلے مسجد کی تکمیل پر مسجد کمیٹی اور ملتِ نوربخشیہ کے تمام افراد کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اخلاص، ایثار اور تعاون کے جذبے سے اس عظیم الشان مسجد کی تعمیر و تکمیل میں حصہ لیا۔ آپ نے فرمایا کہ یہ مسجد صرف اینٹوں اور پتھروں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور اجتماعی شعور کی روشن علامت ہے۔
آپ نے اپنے خطاب میں اتحاد و اتفاق، اخوتِ اسلامی اور باہمی محبت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی قوم کی کامیابی کا راز آپس کی یکجہتی اور خلوص میں مضمر ہے۔
اسی دوران آپ نے مسجد کے خطیب و امام صاحب کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور اللہ تعالیٰ سے کامل شفا و عافیت کی التجا کی۔ تمام حاضرین، اور امتِ مسلمہ کے لیے بھی امن، سلامتی اور استقامتِ ایمان کی دعائیں کیں۔
نمازِ جمعہ کے بعد ذکرِ جلی کی بابرکت محفل منعقد ہوئی جس نے اس پُرنور اجتماع کو مزید روحانی کیفیت سے معطر کر دیا اور دلوں کو ذکرِ الٰہی کی روشنی سے منور کر دیا۔
اللہ تعالیٰ اس مسجد کو ہمیشہ آباد رکھے اور ہمیں دین کی خدمت اور باہمی اتحاد کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیمہمارے معزز، مخلص اور انتھک خدمات انجام دینے والے رکنجناب مہدی شاہین صاحب(انجمن صوفیہ امامیہ نوربخ...
31/01/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ہمارے معزز، مخلص اور انتھک خدمات انجام دینے والے رکن
جناب مہدی شاہین صاحب
(انجمن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ، مدینہ کالونی لاہور)

کے صاحبزادے کونین کی منگنی کی پُرمسرت کے موقع پر ہم دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مہدی شاہین صاحب انجمن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مدینہ کالونی لاہور کے اُن انتہائی خاص اور اہم افراد میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کئی برسوں سے انجمن کے انتظامی امور کو نہایت خلوص، دیانت اور بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ سنبھال رکھا ہے۔ ان کی خدمات، محنت اور وابستگی انجمن کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔

اسی طرح ان کے صاحبزادے کونین شاہ بھی شاہ قاسم فیاض بخش یونین کے ایک فعال اور ذمہ دار کارکن ہیں، جو نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت مثال ہیں۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ یہ رشتہ خیر و برکت، محبت اور سکون کا باعث بنے،
اللہ تعالیٰ نو منگنی شدہ جوڑے کو خوشیوں، کامیابیوں اور باہمی سمجھ بوجھ سے بھرپور زندگی عطا فرمائے،
اور دونوں خاندانوں کو ہمیشہ سلامت و شاد رکھے۔ آمین 🤲
انجمن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ
مدینہ کالونی لاہور

Address

Madina Colony Lahore, Punjab, Pakistan (link:/https://goo. Gl/maps/693PH4dBuNdMPnQ76 )
Lahore
54810

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman Sofiya Imamiya Noorbakshiya Madina Colony Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Anjuman Sofiya Imamiya Noorbakshiya Madina Colony Lahore:

Share