21/03/2026
وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعظم پاکستان، اعلیٰ بیوروکریسی، اور ان تمام عناصر کے نام جو ملازمین کے بنیادی حقوق، پنشن، کیو انکیشمنٹ، 17 اے رولز اور ریگولر ملازمت کی راہ میں رکاوٹ ہیں—
عید الفطر کے موقع پر ہماری دعا ہے کہ آپ کو سچائی کا ادراک ہو، اور آپ ان لاکھوں سرکاری ملازمین کے حقوق کی پاسداری کا موقع پائیں جو ریاست کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
لیکن اگر آپ نے آئین کے تحت ملازمین کے حقوق، پنشن کا مستحقہ اجراء، اور لیو انکیشمنٹ ، 17 اے رولز کے، عارضی ملازمت کو مستقل میں تبدیل کرنے کے وعدے پھر سے نظر انداز کیے،
تو پھر یہ عید بھی ان ملازمین کے لیے عذاب سے کم نہ ہوگی جن کی محنت سے آپ کے ادارے چل رہے ہیں۔
عیدالفطر مبارک