24/04/2026
یومِ ارض(Earth Day )کے لیے تیار کیا گیا یہ ماڈل چوتھی جماعت کے سائنس کے سبق “حیاتیاتی تنوع (Biodiversity)” کو سمجھانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے بچوں نے مختلف جانداروں، جیسے جانوروں، پودوں اور پرندوں کو قریب سے دیکھا اور ان کے رہن سہن کے بارے میں سیکھا۔
طلبہ نے یہ بات سمجھی کہ ہر جاندار اپنے ماحول کے مطابق زندگی گزارتا ہے، جیسے کچھ پانی میں رہتے ہیں، کچھ جنگل میں اور کچھ پہاڑی علاقوں میں۔ اس عملی ماڈل نے بچوں کے لیے سیکھنے کے عمل کو آسان اور دلچسپ بنا دیا۔
انہوں نے یہ بھی جانا کہ زمین پر موجود تمام جاندار ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔GGPS BHIKHI KHURD