International Sadat Organization محبان اہل البیت علیہم السلام

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • International Sadat Organization محبان اہل البیت علیہم السلام

International Sadat Organization محبان اہل البیت علیہم السلام Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from International Sadat Organization محبان اہل البیت علیہم السلام, Youth Organization, Lahore.

اے فرزندانِ آلِ محمدﷺ و
بناتِ فاطمۃ الزہراؑ!

کیا وقت نہیں آ گیا کہ ہم اپنی عظیم نسبت کو اپنی اجتماعی قوت بنائیں؟
کیا وقت نہیں آگیا؟
کہ دنیا بھر کے سادات عظام ایک خاندان ہوں
ہم آواز ہوں
ایک پلیٹ فارم پر ہوں
آئیے
ہم ایک بنیں۔
بین الاقوامی تنظیم السادات

28/07/2026
شہادت میں موت کی تکلیفاللہ تعالیٰ کی راہ میں شہادت کی موت ایسی خوش بختی اور سعادت کی موت ھے کہ روح کے قفسِ عنصری سے پروا...
28/07/2026

شہادت میں موت کی تکلیف
اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہادت کی موت ایسی خوش بختی اور سعادت کی موت ھے کہ روح کے قفسِ عنصری سے پرواز کرتے ھی حسنِ مطلق کا جلوہ بے نقاب ھو جاتا ھے، اور بندہ اس کے دیدار میں گم ھو جاتا ھے۔
یہی وجہ ھے کہ شہید کو شہادت کے وقت اتنی سی تکلیف محسوس ھوتی ھے جتنی کہ کسی چیونٹی کے کاٹنے سے انسانی جسم کو محسوس ھوتی ھے۔
(سنن ترمزی ابواب الجہاد) میں ھے کہ
مَا يَجِدُ الشَّهيد من مَسِّ القتل إلا كما يَجِدُ أَحَدُكُمْ من مَسِّ القَرْصَةِ
(شہید کو بوقتِ شہادت اتنی ھی تکلیف ھوتی ھے، جتنی تم میں سے کسی ایک کو چیونٹی کے کاٹنے سے)

شہید کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان دیتے ھوئے تکلیف نہ ھونے کی ایک وجہ یہ ھے کہ وہ وقتِ شہادت اللہ تعالیٰ کے حسن کی لذتِ دیدار سے اتنی راحت پا رھا ھوتا ھے، کہ ایک تلوار تو کیا ھزار تلواریں بھی چل جائیں تو اسے تکلیف کا کوئی احساس تک نہ ھو۔
جب کہ اس سے بدرجہا کہیں کم تر حسنِ یوسف میں یہ تاثیر تھی کہ نظارہ کرنے والیوں نے اپنے ھاتھ کاٹ لئیے، اور انہیں ذرا تکلیف کا احساس نہ ھوا۔
(قرآن کریم کی سورۃ یوسف) میں ھے کہ
فَلَمَّا رَأَيْنَهُ أَكْبَرْنَهُ وَقَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ وَقُلْنَ حَاشَ لِلَّهِ مَا هَٰذَا بَشَرًا إِنْ هَٰذَا إِلَّا مَلَكٌ كَرِيمٌ
پس جب انہوں نے یوسف کو دیکھا تو اس کی بڑائی بولنے لگیں اور (مبہوت ھو کر پھل کی جگہ) اپنے ھاتھ کاٹ لئے اور (بے ساختہ) بول اٹھیں خدا کی پناہ یہ آدمی نہیں یہ تو کوئی بزرگ (نورانی) فرشتہ ھے۔

قارئین کرام آپ نے مشاھدہ کیا کہ حسنِ یوسف عليه السلام کے نظارے کا یہ عالم ھے کہ زنانِ مصر نے اس میں گم ھو کر اپنے ھاتھوں کو کاٹ لیا اور انہیں خبر تک نہ ھوئی، تو اس حسنِ حقیقی اور حسنِ کامل کے دیدار کا عالم کیا ھو گا۔
یقیناً حسنِ الہی کے جلووں میں گم عشاقان کی گردنیں کٹ بھی جائیں تو انہیں کیونکر تکلیف ھو۔
*دعا ھے کہ اللہ تعالیٰ ھمیں اپنے دین کی خدمت اور دین پر قربان ھونے کی سعادت سے نوازے*

آمین ثم آمین یارب العالمین
۔^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^
_✍️تحریر و ترتیب:-✍️_
_گداۓ درِ پنجتن پاک:-_
سیّد مُحَمَّد صفدر نواز نقوی ترمذی (شبنمی)
مرکزی صدر
انٹرنیشنل سادات آرگنائزیشن ISO
۔^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

فضائلِ حضرت سیّدنا مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،الرقمطراز: مخدوم پیر سید سجاد حسین بخآریچیئرمین:مرکزی می...
27/07/2026

فضائلِ حضرت سیّدنا مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،
الرقمطراز:
مخدوم پیر سید سجاد حسین بخآری
چیئرمین:
مرکزی میڈیا سپورٹ کونسل
مرکزی سیکرٹری جنرل:
انٹرنیشنل سادات آرگنائزیشن (ISO)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ، آپ کی آلِ اطہار، ازواجِ مطہرات، صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تمام صالحین پر۔
حضرت سیّدنا امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے نسب، حسب، علم، حلم، تقویٰ، سخاوت اور قیادت کے ایسے اوصاف سے نوازا کہ رہتی دنیا تک آپ کا نام عزت و عظمت کا مینار بنا رہے گا۔ آپ رسولِ اکرم ﷺ کے بڑے نواسے، حضرت سیّدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے لختِ جگر اور حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے فرزندِ ارجمند ہیں۔ آپ اہلِ بیتِ اطہار کے درخشاں آفتاب اور جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔
رسول اللہ ﷺ کو حضرت امام حسن علیہ السّلام سے بے پناہ محبت تھی۔ متعدد مواقع پر آپ ﷺ نے حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین علیہما السلام کو اپنے کندھوں پر اٹھایا، سینے سے لگایا، بوسہ دیا اور امت کو بتایا کہ یہ دونوں میرے دنیا کے پھول ہیں۔ ایک مشہور حدیث میں حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"حسن اور حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔"
یہ وہ عظیم اعزاز ہے جو دنیا کے کسی عام انسان کو نصیب نہیں ہوا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت امام حسن علیہ السّلام کا مقام اللہ تعالیٰ کے نزدیک کس قدر بلند ہے۔
حضرت امام حسن علیہ السّلام کی ولادت مدینہ منورہ میں ہوئی۔ رسولِ کریم ﷺ نے آپ کا نام "حسن" رکھا، آپ کے کان میں اذان دی، عقیقہ فرمایا اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔ یہ تمام سعادتیں اس بات کی دلیل ہیں کہ آپ کی پوری زندگی رحمتِ نبوی ﷺ کے سائے میں پروان چڑھی۔
قرآنِ کریم میں اہلِ بیتِ اطہار کی طہارت و پاکیزگی کا اعلان کیا گیا:
﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾ (سورۃ الاحزاب: 33)
یہ آیت اہلِ بیتِ رسول علیہم السلام کے مقام و مرتبہ کی روشن دلیل ہے، اور حضرت امام حسن علیہ السّلام اس مقدس گھرانے کے عظیم فرد ہیں۔
حضرت امام حسن علیہ السّلام علم و معرفت کے سمندر تھے۔ آپ نے براہِ راست اپنے نانا جان رسول اللہ ﷺ، والدِ گرامی حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم اور والدۂ محترمہ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ تربیت سے فیض حاصل کیا۔ آپ کی گفتگو حکمت، دانائی اور تقویٰ سے بھرپور ہوتی تھی۔ بڑے بڑے اہلِ علم آپ کے علم و فضل کے معترف تھے۔
آپ کا حلم اور بردباری اپنی مثال آپ تھی۔ اگر کوئی گستاخی کرتا تو آپ جواب میں حسنِ اخلاق اور معافی کا راستہ اختیار فرماتے۔ آپ کا مقصد لوگوں کو شرمندہ کرنا نہیں بلکہ ان کے دل جیتنا تھا۔ یہی وہ اخلاقِ نبوی تھے جو آپ کی زندگی میں نمایاں نظر آتے ہیں۔
حضرت امام حسن علیہ السّلام کی سخاوت بھی بے مثال تھی۔ تاریخ گواہ ہے کہ آپ نے کئی مرتبہ اپنا تمام مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں تقسیم کر دیا۔ ضرورت مندوں، مسکینوں، یتیموں اور بیواؤں کی مدد آپ کا معمول تھی۔ آپ کی سخاوت میں نمود و نمائش کا کوئی شائبہ نہ تھا بلکہ ہر عمل صرف رضائے الٰہی کے لیے ہوتا تھا۔
عبادت و ریاضت میں بھی آپ کا مقام نہایت بلند تھا۔ آپ نماز، تلاوتِ قرآن، ذکرِ الٰہی، دعا اور خشیتِ خدا میں ممتاز تھے۔ جب عبادت کے لیے کھڑے ہوتے تو اللہ تعالیٰ کی عظمت کے تصور سے آپ کی کیفیت بدل جاتی۔ عاجزی، انکساری اور اخلاص آپ کی شخصیت کا نمایاں وصف تھا۔
حضرت امام حسن علیہ السّلام صبر، تحمل، عفو و درگزر اور امت کی خیر خواہی کا ایسا روشن نمونہ ہیں جس سے ہر مسلمان کو سبق لینا چاہیے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، امت کے اتحاد، امن، محبت، برداشت اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے وقف رکھی۔ آپ کی حیاتِ مبارکہ ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ طاقت کا اصل حسن انتقام میں نہیں بلکہ معافی میں، اور عظمت کا معیار غرور نہیں بلکہ عاجزی ہے۔
حضرت امام حسن علیہ السّلام کی سیرت ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ انسان کا اصل سرمایہ ایمان، تقویٰ، حسنِ اخلاق، صبر اور اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ ہے۔ آج اگر مسلمان آپ کی تعلیمات کو اپنا لیں تو معاشرے میں اخوت، محبت، عدل اور امن کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام کی پاکیزہ سیرت کا مطالعہ کریں، اپنے گھروں میں اہلِ بیتِ اطہار کی محبت کو فروغ دیں، اپنی نسلوں کو ان کے اخلاق و کردار سے روشناس کرائیں اور اپنی عملی زندگی کو ان کے اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام کی سچی محبت نصیب فرمائے، ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں دنیا و آخرت میں ان کے فیوض و برکات سے مالا مال فرمائے۔
وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ۔۔

آمدِ مصطفیٰ ﷺ ، مرحبا! مرحبا! مرحبا!رقمطراز: مخدوم سید سجاد بخآریآستانہ سادات رسولپور سیداں شریفمرکزی سیکرٹری جنرلانٹرنی...
26/07/2026

آمدِ مصطفیٰ ﷺ ، مرحبا! مرحبا! مرحبا!
رقمطراز: مخدوم سید سجاد بخآری
آستانہ سادات رسولپور سیداں شریف
مرکزی سیکرٹری جنرل
انٹرنیشنل سادات آرگنائزیشن (ISO)

جب ماہِ ربیع الاول کی مبارک ساعتیں قریب آتی ہیں تو عاشقانِ رسول ﷺ کے دلوں میں محبت، عقیدت اور شکرگزاری کی ایک نئی کیفیت جنم لیتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کائنات کا ذرہ ذرہ اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں مسرور ہو۔
بارش کے نرم و نازک قطرے جب زمین پر برستے ہیں تو اہلِ محبت انہیں رحمتِ الٰہی کی ایک حسین علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ دل یہ گواہی دیتا ہے کہ گویا قدرت زمین کو پاکیزگی کا لباس پہنا رہی ہے، تاکہ وہ اُس مہینے کا استقبال کرے جس میں رحمۃٌ للعالمین ﷺ دنیا میں تشریف لائے۔ یہ ایک روحانی احساس اور محبتِ رسول ﷺ کی کیفیت ہے، جو عاشقوں کے دلوں میں خود بخود موجزن ہو جاتی ہے۔
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی سب سے عظیم نعمت ہے۔ قرآنِ کریم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ"
"اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔" (سورۃ الانبیاء: 107)
آپ ﷺ کی تشریف آوری نے ظلمتوں کو نور میں، جہالت کو علم میں، نفرت کو محبت میں اور انتشار کو اخوت میں بدل دیا۔ آپ ﷺ نے انسانیت کو عدل، رحم، اخلاص، مساوات اور امن کا وہ درس دیا جس کی مثال تاریخِ عالم میں نہیں ملتی۔
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم جشنِ میلاد النبی ﷺ کو صرف ظاہری خوشیوں تک محدود نہ رکھیں بلکہ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ سچائی، دیانت، حسنِ اخلاق، صبر، عفو و درگزر اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں، کیونکہ یہی حقیقی محبتِ رسول ﷺ کا تقاضا ہے۔
آئیے! اس مبارک مہینے میں اپنے دلوں کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے منور کریں، اپنی زبانوں کو درود و سلام سے معطر کریں، اور اپنے کردار کو سنتِ نبوی ﷺ کے سانچے میں ڈھالنے کا عہد کریں۔
مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ! مرحبا یا حبیب اللہ ﷺ! مرحبا یا رحمۃً للعالمین ﷺ!
اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت، کامل اتباع اور شفاعتِ عظمیٰ نصیب فرمائے۔ آمین۔

﷽محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺعاشقانِ رسول اور محبانِ اہل البیت علیہم السلام کی خدمت میں التماس ہے کہ مرکزی جامع مسجد شیر پور (ت...
25/07/2026


محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ
عاشقانِ رسول اور محبانِ اہل البیت علیہم السلام کی خدمت میں التماس ہے کہ مرکزی جامع مسجد شیر پور (تحصیل پنڈدادنخان، جہلم)
کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی پروقار اور روح پرور محفل میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کو حبِ رسول سے منور کریں۔
🗓 تاریخ:
6 ستمبر 2026ء
🗓 روز:
اتوار
📍 مقام:
مرکزی جامع مسجد شیر پور
زیرسرپرستی ۔۔۔۔۔
قبلہ گاہی مخدوم حاجی سید صفدر حسین شاہ نقوی البخاری صاحب ۔۔۔
صوبائی صدر پنجاب
بین الاقوامی تنظیم السادات
✨ خصوصی خطابات:
* جگر گوشه حضور سلطان العارفین صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن سروری قادری مدظلہ العالی
* علامہ مولانا محمد أمجد فرشتہ صاحب (گجرات)
* حاجی محمد مولانا غلام دستگیر نقشبندی صاحب (خطیب جامع مسجد شیر پور)
🌟 دیگر مہمان گرامی و مقررین:
* صاحبزادہ سید قدیم شاہ نقوی بخاری صاحب
* عاشقِ مرشد محمد علیم یعقوب سلطانی صاحب
*حاجی فیاض الدین صاحب اور دیگر نامور شخصیات
ہدیہ نعت و تلاوت:
* تلاوتِ کلام پاک: حافظ محمد بلال صاحب
* نعت رسول مقبول ﷺ: خوشبوئے مدینہ محمد ذیشان ارشد گولڑوی صاحب اور دیگر نعت خوان حضرات۔
ترتیب و انتظام: انجمن غلامانِ مصطفیٰ شیر پور
آپ تمام احباب سے پُرخلوص شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ثوابِ دارین میں حصہ بن سکے۔ جزاکم اللہ خیراً!
منجانب
انتظامیہ
International Sadat Organization محبان اہل البیت علیہم السلام

بین الاقوامی تنظیم السادات کے بانی و مرکزی چیئرمین قبلہ سیدمحمد نذیرمختار نقوی البخاری صاحب اورضلعی صدر مظفرگڑھ قبلہ سید...
25/07/2026

بین الاقوامی تنظیم السادات کے بانی و مرکزی چیئرمین
قبلہ سیدمحمد نذیرمختار نقوی البخاری صاحب
اور
ضلعی صدر مظفرگڑھ
قبلہ سید کاشف رضا شاہ گیلانی
منجانب ۔۔۔۔
International Sadat Organization محبان اہل البیت علیہم السلام

بین الاقوامی تنظیم السادات کے بانی و مرکزی چیئرمین قبلہ سیدمحمد نذیرمختار نقوی البخاری صاحب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ڈ...
25/07/2026

بین الاقوامی تنظیم السادات کے بانی و مرکزی چیئرمین
قبلہ سیدمحمد نذیرمختار نقوی البخاری صاحب
اور
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ڈویژنل لیگل ایڈوائزر قبلہ سید حسن جمیل شاہ گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
منجانب ......
International Sadat Organization محبان اہل البیت علیہم السلام

Address

Lahore

Telephone

+923032880555

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when International Sadat Organization محبان اہل البیت علیہم السلام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to International Sadat Organization محبان اہل البیت علیہم السلام:

Shortcuts

Share