Lahore Jamiat

Website

Lahore Jamiat Official Page of Islami Jamiat -e- Talaba Lahore.

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور برادر عبداللہ بن عباس نے رفقاء و کارکنان سول لائنز کالج سے استصواب رائے کے بعد برادر عبدالل...
28/09/2026

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور برادر عبداللہ بن عباس نے رفقاء و کارکنان سول لائنز کالج سے استصواب رائے کے بعد برادر عبداللہ قوی بٹ کو تعلیمی سیشن2026-27 کے لئے ناظم کالج مقرر کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ راہ حق میں استقامت عطاء فرمائے، آمین

اسلامی جمعیت طلبہ مرغزار، سبزہ زار زون کے زیر اہتمام کارکنان کی فکری پختگی، مقصد سے وابستگی اور عمل کی درست سمت کے لیے ف...
27/09/2026

اسلامی جمعیت طلبہ مرغزار، سبزہ زار زون کے زیر اہتمام کارکنان کی فکری پختگی، مقصد سے وابستگی اور عمل کی درست سمت کے لیے فکری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں توصیف اعوان بھائی سابق ناظمِ علاقہ نے خصوصی شرکت کی اور دعوت، تنظیم اور تربیت کے اہم پہلوؤں پر گفتگو کی۔

اسلامی جمعیت طلبہ مرغزار، سبزہ زار زون، علاقہ نیو سٹی لاہور

25/09/2026

گزشتہ روز اختر سعید میڈیکل کالج لاہور کے گرلز ہاسٹل میں ایک طالبہ کی مبینہ طور پر نہاتے ہوئے ویڈیو بنانے کا انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا، جس میں مبینہ طور پر ایک میل ورکر کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ طالبات کے مطابق معاملے کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے اسے دبانے کی کوشش کی گئی۔
آج طلبہ نے اس مبینہ زیادتی اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف پُرامن احتجاج کیا، مگر احتجاج کرنے والے طلبہ کو مبینہ طور پر دھمکایا گیا اور ان کے داخلے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
ایک طالبہ نے صرف اس بنیاد پر متاثرہ طالبہ کے حق میں آواز اٹھائی کہ "میں بھی ایک عورت ہوں، یہ میرے ساتھ بھی ہو سکتا تھا"، مگر اسے سب کے سامنے ڈانٹ کر خاموش کرایا گیا۔
یہ معاملہ کسی ایک طالبہ کا نہیں بلکہ ہر طالبہ کی عزت، پرائیویسی اور تحفظ کا معاملہ ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہو اور احتجاج کرنے والے طلبہ کو دھمکیوں کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے۔

*حالیہ MDCAT 2026 میں شفافیت کا سوال!*سوالیہ پرچہ امیدواروں سے واپس لے لیا گیا، جس کے باعث متنازع سوالات کی آزادانہ جانچ...
24/09/2026

*حالیہ MDCAT 2026 میں شفافیت کا سوال!*
سوالیہ پرچہ امیدواروں سے واپس لے لیا گیا، جس کے باعث متنازع سوالات کی آزادانہ جانچ اور طلبہ کے اعتراضات کی مؤثر تصدیق ممکن نہیں رہی۔ طلبہ کے مستقبل سے متعلق امتحان میں شفافیت اور جواب دہی یقینی بنانا ضروری ہے۔ *ہمارا مطالبہ ہے کہ MDCAT 2026 کا سوالیہ پرچہ فوری طور پر طلبہ اور عوام کے سامنے جاری کیا جائے، بصورتِ دیگر طلبہ اپنے آئینی و جمہوری حقِ احتجاج کو استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے۔*
عبداللہ بن عباس
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور

24/09/2026

Highlights | National Mohsin-e-Insaniyat ﷺ Quiz Competition — Lahore ✨

A memorable day of Seerah, knowledge and inspiration.

لاہور | نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کمپیٹیشنناظمِ لاہور برادر عبداللہ بن عباس نے نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کمپیٹیشن لاہو...
23/09/2026

لاہور | نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کمپیٹیشن

ناظمِ لاہور برادر عبداللہ بن عباس نے نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کمپیٹیشن لاہور میں شرکاء سے افتتاحی خطاب کیا۔

ناظمِ لاہور نے اپنے خطاب میں سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو سیرتِ طیبہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان برادر صاحبزادہ وسیم حیدر، معتمدِ عام برادر ابوذر غفاری، ناظمِ صوبہ برادر حذیفہ عثمان، معاونِ معتمدِ عام برادر حسن امین اور معتمدِ مقام برادر سیف الاسلام سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Glimpses from the National Mohsin-e-Insaniyat ﷺ Quiz Competition — Lahore ✨Enthusiastic participants came together to ce...
23/09/2026

Glimpses from the National Mohsin-e-Insaniyat ﷺ Quiz Competition — Lahore ✨

Enthusiastic participants came together to celebrate the Seerah, knowledge, and timeless teachings of Prophet Muhammad ﷺ.

لاہور | نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کمپیٹیشنناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، برادر صاحبزادہ وسیم حیدر نے نیشنل محسن...
23/09/2026

لاہور | نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کمپیٹیشن

ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، برادر صاحبزادہ وسیم حیدر نے نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کمپیٹیشن لاہور میں خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

ناظمِ اعلیٰ نے اپنے خطاب میں سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو سیرتِ طیبہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ نوجوانوں کے لیے کردار، اخلاق اور زندگی کے ہر شعبے میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ نے کوئز کمپیٹیشن میں شریک طلبہ سے ملاقات کی، ان سے گفتگو کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

اس موقع پر معتمدِ عام برادر ابوذر غفاری، ناظمِ صوبہ برادر حذیفہ عثمان، معاونِ معتمدِ عام برادر حسن امین اور ناظمِ لاہور برادر عبداللہ بن عباس سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

23/09/2026

National Mohsin-e-Insaniyat ﷺ Quiz Competition — Lahore

President Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan, Sahibzada Wasim Haider, participated in the competition and addressed the participants, highlighting the importance of Seerah and its guidance for the younger generation.

23/09/2026

Live: Lahore National Mohsin e Insaniyat Quiz Competition

Address

1-A Zildar Park Ichra
Lahore
54570

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lahore Jamiat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share