Syed Maududi Memorial

Syed Maududi Memorial Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Maududi Memorial, Community Organization, 5-A Zaildar Ichra Park, Lahore.

سید مودودی میموریل مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی علمی وفکری میراث کے تحفظ اور فروغ کے لیے قائم ایک علمی مرکز ہے، جہاں آپ کی تصانیف، یادگار اشیاء اور خدمات نئی نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کیجیے -->> rb.gy/sitlft

سید مودودی نے فرمایا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔
19/08/2026

سید مودودی نے فرمایا ۔

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

مولانا مودودی کی تعلیمات ۔۔۔۔۔۔۔
17/08/2026

مولانا مودودی کی تعلیمات

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

13/08/2026

اسلام پہلے علم کا نام ہے اور علم کے بعد عمل کا نام ہے۔ ایک شخص علم کے بغیر برہمن ہو سکتا ہے، کیوں کہ وہ برہمن پیدا ہوا ہے اور برہمن ہی رہے گا۔ ایک شخص علم کے بغیر جاٹ ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ جاٹ پیدا ہوا ہے اور جاٹ ہی رہے گا، مگر ایک شخص علم کے بغیر مسلمان نہیں ہو سکتا، کیوں کہ مسلمان پیدائش سے مسلمان نہیں ہوا کرتا، بلکہ علم سے ہوتا ہے۔

جب تک اس کو یہ علم نہ ہو کہ حضرت محمدؐ کی تعلیم کیا ہے؟ وہ اس پر ایمان کیسے لا سکتا ہے اور اس کے مطابق عمل کیسے کر سکتا ہے؟ اور جب وہ جان کر اور سمجھ کر ایمان ہی نہ لایا تو مسلمان کیسے ہو سکتا ہے؟

پس معلوم ہوا کہ جہالت کے ساتھ مسلمان ہونا اور مسلمان رہنا غیر ممکن ہے۔ ہر شخص جو مسلمان کے گھر میں پیدا ہوا ہے، جس کا نام مسلمانوں کا سا ہے، جو مسلمانوں کے سے کپڑے پہنتا ہے اور جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے، حقیقت میں وہ مسلمان نہیں ہے، بلکہ مسلمان درحقیقت صرف وہ شخص ہے جو اسلام کو جانتا ہو، اور پھر جان بوجھ کر اس کو مانتا ہو۔

ایک کافر اور ایک مسلمان میں اصلی فرق نام کا نہیں کہ وہ رام پرشاد ہے اور یہ عبداللہ ہے، اس لیے وہ کافر ہے اور یہ مسلمان۔
اسی طرح ایک کافر اور ایک مسلمان میں اصلی فرق لباس کا بھی نہیں ہے کہ وہ دھوتی باندھتا ہے اور یہ پاجامہ پہنتا ہے، اس لیے وہ کافر ہے اور یہ مسلمان، بلکہ اصلی فرق ان دونوں کے درمیان علم کا ہے۔
وہ کافر اس لیے ہے کہ وہ نہیں جانتا کہ خداوندِ عالم کا اس سے اور اس کا خداوندِ عالم سے کیا تعلق ہے، اور خالق کی مرضی کے مطابق دنیا میں زندگی بسر کرنے کا سیدھا راستہ کیا ہے؟
اگر یہی حال ایک مسلمان کے بچے کا بھی ہو تو بتائیں کہ اس میں اور ایک کافر میں کس چیز کی بناپر فرق کرتے ہیں، اور کیوں یہ کہتے ہیں کہ وہ تو کافر ہے اور یہ مسلمان ہے۔ (مولانا مودودی)

کتاب: خطبات
۔
۔
۔
۔
۔

جو شخص براہِ راست قدرت کے خزانے میں سے کوئی چیز لے اور اپنی محنت وقابلیت سے اسے کار آمد بنائے وہ اس چیز کا مالک ہے۔ مثل...
10/08/2026

جو شخص براہِ راست قدرت کے خزانے میں سے کوئی چیز لے اور اپنی محنت وقابلیت سے اسے کار آمد بنائے وہ اس چیز کا مالک ہے۔ مثلاً کسی افتادہ زمین کو جس پر کسی مفید کام میں استعمال کرنا شروع کر دے تو اُسے بےدخل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلامی نظریے کے مطابق دُنیا میں تمام مالکانہ حقوق کی ابتدا اسی طرح ہوئی ہے۔ پہلے پہل جب زمین پر انسانی آبادی شروع ہوئی تو سب چیزیں سب انسانوں کے لیے مباحِ عام تھیں۔ پھر جس جس شخص نے جس مباح چیز کو اپنے قبضے میں لے کر کسی طور پر کارآمد بنا لیا وہ اس کا مالک ہو گیا۔ یعنی اُسے یہ حق حاصل ہو گیا کہ اس کا استعمال اپنے لیے مخصوص کر لے اور دوسرے اسے استعمال کرنا چاہیں تو ان سے اس کا معاوضہ لے۔ یہ چیز انسان کے سارے معاشی معاملات کی فطری بنیاد ہے اور اس بنیاد کو اپنی جگہ پر قائم رہنا چاہیے۔

مولانا مودودی
کتاب: اسلام کو نظامِ حیات
باب: اسلام کا اقتصادی نظام

۔
۔
۔
۔
۔
۔

مولانا مودودی نے فرمایا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
08/08/2026

مولانا مودودی نے فرمایا۔

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

جمعہ مبارک!
07/08/2026

جمعہ مبارک!

"اسلام کہتا ہے کہ انسان اور انسان کے درمیان اصلی فرق اگر کوئی ہو سکتا ہے تو وہ نسل، رنگ، وطن اور زبان کا نہیں بلکہ خیالا...
04/08/2026

"اسلام کہتا ہے کہ انسان اور انسان کے درمیان اصلی فرق اگر کوئی ہو سکتا ہے تو وہ نسل، رنگ، وطن اور زبان کا نہیں بلکہ خیالات، اخلاق اور اُصولوں کا ہو سکتا ہے۔
ایک ماں کے دو بچے اپنے نسب کے لحاظ سے چاہے ایک ہوں لیکن اگر ان کے خیالات اور اخلاق ایک دوسرے سے مختلف ہیں تو زندگی میں دونوں کی راہیں الگ ہو جائیں گی۔ اس کے برعکس مشرق اور مغرب کے انتہائی فاصلے پر رہنے والے دو انسان اگرچہ ظاہر میں کتنے ہی ایک دوسرے سے دُور ہوں، لیکن اگر ان کے خیالات متفق ہیں اور اخلاق ملتے جلتے ہیں تو ان کی زندگی کا راستہ ایک ہو گا۔ اس نظرئیے کی بنیاد پر اِسلام دُنیا کے تمام نسلی، وطنی اور قومی معاشروں کے برعکس ایک فکری، اخلاقی اور اصولی معاشرہ تعمیر کرتا ہے، جس میں انسان اور انسان کے ملنے کی بنیاد اس کی پیدائش نہیں بلکہ ایک عقیدہ اور ایک اخلاقی ضابطہ ہے۔
اور ہر وہ شخص جو ایک خدا کو اپنا مالک و معبود مانے اور پیغمبروں کی لائی ہوئی ہدایت کو اپنا قانونِ زندگی تسلیم کرے، اس معاشرے میں شامل ہو سکتا ہے، خواہ وہ افریقہ کا رہنے والا ہو یا امریکا کا، خواہ وہ سامی نسل کا ہو یا آریہ نسل کا، خواہ وہ کالا ہو یا گورا، خواہ وہ ہندی بولتا ہو یا عربی۔

جو انسان بھی اس معاشرے میں شامل ہوں گے، ان سب کے حقوق اور معاشرتی مرتبے یکساں ہوں گے۔ کسی قسم کے نسلی‘ قومی یا طبقاتی امتیازات ان کے درمیان نہ ہوں گے۔ کوئی اونچا اور کوئی نیچا نہ ہو گا، کوئی چُھوت چھات ان میں نہ ہو گی۔ کسی کا ہاتھ لگنے سے کوئی ناپاک نہ ہو گا۔

شادی بیاہ اور کھانے پینے اور مجلسی میل جول میں ان کے درمیان کسی قسم کی رکاوٹیں نہ ہوں گی۔ کوئی اپنی پیدائش یا اپنے پیشے کے لحاظ سے ذلیل یا کمین نہ ہو گا۔ کسی کو اپنی ذات برادری یا حسب نسب کی بنا پر کوئی مخصوص حقوق حاصل نہ ہو سکیں گے۔
آدمی کی بزرگی اس کے خاندان یا اس کے مال کی وجہ سے نہ ہو گی بلکہ صرف اس وجہ سے ہو گی کہ اس کے اخلاق زیادہ اچھے ہیں اور وہ خدا ترسی میں دوسروں سے بڑھا ہوا ہے۔"

مولانا مودودی
(اسلام کا نظامِ حیات)
۔
۔
۔
۔
۔
۔

01/08/2026

نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ مولانا مودودی کے بارے میں ۔۔۔

۔
۔
۔
۔
۔

31/07/2026

انسان کا اس بات پر راضی ہو جانا کہ وہ خدا کو اپنا خدا مانے اور اس کی بندگی کو اپنی زندگی کا طریقہ بنائے اور اس کی رضا کو اپنا مقصدِ زندگی ٹھہرائے، یہ اس بات کے لیے کافی محرک ہے کہ جو شخص احکامِ الٰہی کی اطاعت کرے گا اس کے لیے ابدی زندگی میں ایک شان دار مستقبل یقینی ہے۔ خواہ دُنیا کی اس عارضی زندگی میں اسے کتنی ہی مشکلات، نقصانات اور تکلیفوں سے دوچار ہونا پڑے اور اس کے برعکس جو یہاں سے خدا کی نافرمانیاں کرتا ہوا جائے گا اسے ابدی سزا بھگتنا پڑے گی، چاہے دُنیا کی چند روزہ زندگی میں وہ کیسے ہی مزے لوٹ لے۔ یہ اُمید اور یہ خوف اگر کسی کے دل میں جاگزیں ہو تو اس کے دل میں اتنی زبردست قوت محرکہ موجود ہے کہ وہ ایسے مواقع پر بھی اسے نیکی پر اُبھار سکتی ہے جہاں نیکی کا نتیجہ دُنیا میں سخت نقصان دہ نکلتا نظر آتا ہو اور ان مواقع پر بھی بدی سے دُور رکھ سکتی ہے جہاں بدی نہایت پُر لطف اور نفع بخش ہو۔

تعلیماتِ سید مودودی
کتاب: اسلام کا نظامِ حیات


Address

5-A Zaildar Ichra Park
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Maududi Memorial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share