07/06/2026
📢 PVPA Members Opportunity - EuroTier 2026 Germany
محترم ممبران،
PVPA اور AHK Pakistan (German Chamber of Commerce & Industry)
کے مابین جاری تعاون کے تحت EuroTier 2026 (10-13 نومبر 2026، ہینوور، جرمنی) میں شرکت کے خواہشمند PVPA ممبران کے لیے ایک خصوصی موقع دستیاب ہے۔
جرمن چيمبر آف کامرس اينڈ انڈسٹری
پاکستان وٹيرنری فارماسيوٹيکل ايسوسی ايشن کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے اہل ممبران کے لیے
Official Recommendation / Support Letter جاری کرنے پر غور کرے گی،
جس سے EuroTier میں کاروباری اور صنعتی شرکت کے مقصد کی توثیق میں مدد مل سکتی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے ممبران درج ذیل معلومات PVPA سیکرٹریٹ کو ارسال کریں:
✅ کمپنی کا نام
✅ نام (مطابق پاسپورٹ)
✅ عہدہ
✅ ای میل ایڈریس
✅ موبائل نمبر
EuroTier دنیا کی سب سے بڑی لائیوسٹاک، پولٹری اور اینیمل ہیلتھ نمائش ہے، جو نئی ٹیکنالوجی، کاروباری شراکت داریوں اور بین الاقوامی مارکیٹس تک رسائی کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔
نوٹ: PVPA اور AHK کی سفارش یا سپورٹ لیٹر ویزا کی منظوری کی ضمانت نہیں ہے۔ ویزا کے اجراء کا حتمی اختیار جرمن سفارت خانے کے پاس ہوتا ہے۔
Together towards EuroTier 2026 and IVP-2027
Dr. Masud Sadiq Chaudhary
Senior Vice Chairman, PVPA
Chief Organiser, IVP-2027