Gohar Foundation

Gohar Foundation Current News

**آج مجھے اس دنیا میں آئے ہوئے 17,532 دن مکمل ہو چکے ہیں۔**یہ سب کچھ جیسے کل ہی کی بات لگتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ وقت خ...
10/07/2026

**آج مجھے اس دنیا میں آئے ہوئے 17,532 دن مکمل ہو چکے ہیں۔**
یہ سب کچھ جیسے کل ہی کی بات لگتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ وقت خاموشی سے گزرتا رہا اور زندگی اپنے ہر رنگ کے ساتھ آگے بڑھتی رہی۔
ان 17,532 دنوں میں خوشیوں کے موسم بھی آئے، آزمائشوں کی دھوپ بھی سہی، کامیابیوں کی خوشبو بھی محسوس کی اور ناکامیوں کے کانٹے بھی چنے۔ ہر دن نے مجھے کچھ نہ کچھ سکھایا، ہر مشکل نے مجھے پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا۔
میری پیدائش کے صرف دو سال بعد دائیں جانب پولیو نے میری زندگی کا رخ بدل دیا۔ بظاہر یہ ایک بہت بڑا امتحان تھا، مگر میرے والدین نے اسے میری تقدیر کی زنجیر نہیں بننے دیا۔ میرے والدہ مجھے اپنی گود میں اٹھا کر اسکول لے جاتی تھی، میری والدہ کی دعائیں ہر قدم پر میرے ساتھ رہیں، اور انہی قربانیوں نے مجھے گرنے کے بعد سنبھلنا سکھایا۔
میں شاید دوسروں کی طرح نہ چل سکا، مگر میں نے یہ ضرور سیکھ لیا کہ **زندگی میں منزل تک پہنچنے کے لیے مضبوط قدموں سے زیادہ مضبوط ارادوں کی ضرورت ہوتی ہے۔**
آج جب میں اپنی زندگی کے ان 17,532 دنوں پر نظر ڈالتا ہوں تو مجھے اپنی کمزوری نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کا فضل، والدین کی بے مثال قربانیاں اور اپنی جدوجہد نظر آتی ہے۔
اگر میری زندگی کا یہ سفر کسی ایک انسان کے دل میں بھی امید کی شمع روشن کر دے، تو میں سمجھوں گا کہ میری آزمائشیں رائیگاں نہیں گئیں۔
**کیونکہ زندگی ہمیں حالات نہیں، بلکہ ان حالات کا سامنا کرنے کا حوصلہ یاد رکھتی ہے۔**
باوجود اس جسمانی کمزوری کے، اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ سعادت عطا فرمائی کہ آج میری گوہر فاؤنڈیشن ہر ماہ تقریباً 20 مستحق افراد کی مالی معاونت کر رہی ہے۔ یہ میری نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل، اس کی رحمت اور اس کے کرم کا نتیجہ ہے۔
میں جتنا بھی اپنے رب کا شکر ادا کروں، وہ کم ہے کہ اس نے مجھے لینے والوں میں نہیں، بلکہ اپنی توفیق سے دینے والوں میں شامل کیا۔
میری دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خیر کے سفر کو دن دگنی، رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اس میں برکت پیدا کرے، اسے اپنی رضا کے لیے قبول فرمائے، اور مجھے زندگی کے آخری سانس تک ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔
آپ سب سے بھی عاجزانہ درخواست ہے کہ میرے لیے، میری گوہر فاؤنڈیشن کے لیے، اور ان تمام مخیر حضرات کے لیے دعا فرمائیں جو اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔
"اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والا بنائے، کیونکہ بہترین انسان وہ ہے جو انسانیت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو۔"

27/04/2026

گرہر فاونڈیشن کی جانب سے ہر سال علاقے کے غربا کے لیے ایک قربانی کا اھتمام کیا جاتاہے۔ آ پ بھی اس کاحصہ بن سکتے ہیں۔

23/04/2026

گوہر فاونڈیشن چین کا حصہ بنیں۔ اور ضرورت مندوں کے کام آئیں

20/04/2026

آپ کسی بھی ایک فیملی کو ماہانہ سپورٹ کر سکتے ہیں گوہر فاونڈیشن کے ذریعے

03/03/2026

اس بھائی کے لیے میں نے اپیل کی تھی۔ کچھ لوگوں نے مدد کی بھی تو آٹے میں نمک کے برابر۔ آج پھر اس کی کال آئی تو ہماری فاونڈیشن سے جو کچھ ہو سکا وہ کیا لیکن ابھی بھی کافی رقم کی ضرورت ہے۔ آپ سے دست بستہ گزارش ہے کہ اس ماہ مبارک میں ضرور مدد کریں۔ آپ کے 400,500 کسی کے لیے بہت بڑا آسرا بن سکتے ہیں۔

14/02/2026

🤲 مدد کی ایک درد بھری اپیل
ایک محنت کش بھائی قرض کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔
وہ اپنی پوری کوشش کے باوجود اس بوجھ سے نکل نہیں پا رہا۔
آج اسے ہم سب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
ہم اپنے تمام دوستوں اور فالوورز سے گزارش کرتے ہیں کہ
ہر فرد کم ازکم 500 روپے دے کر اس کارِ خیر میں حصہ ڈالے۔
یقین مانیں، آپ کا چھوٹا سا عطیہ کسی کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔
ایزی پیسہ / جاز کیش نمبر:
📞 0304-4910606
اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین 🤍
شیئر کر کے نیکی میں حصہ دار بنیں

Ya Allah.
14/02/2026

Ya Allah.

Address

Lahore
54000

Telephone

+923044910606

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gohar Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gohar Foundation:

Shortcuts

Share