Pak Dogar Welfare Society

  • Home
  • Pak Dogar Welfare Society

Pak Dogar Welfare Society Creating a society with Aim to gather all Dogar brother’s at one platform
We are working for the betterment of the society and to promote education

🌹پاکستان پولیس سروس کا درخشندہ ستارہ: آئی جی طارق سلیم ڈوگر 🌹​پاکستان، بالخصوص پنجاب پولیس میں جب بھی فرض شناسی، قانون ک...
23/05/2026

🌹پاکستان پولیس سروس کا درخشندہ ستارہ: آئی جی طارق سلیم ڈوگر 🌹
​پاکستان، بالخصوص پنجاب پولیس میں جب بھی فرض شناسی، قانون کی بالادستی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کا ذکر آئے گا، سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر صاحب کا نام ہمیشہ سرِفہرست رہے گا۔ وہ پاکستان پولیس سروس (PSP) کیڈر کے ان چند مایہ ناز اور نڈر افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے تین دہائیوں پر محیط طویل کیریئر میں محکمہ پولیس کو نئی جہتیں دیں اور کمانڈ کے اعلیٰ ترین درجے یعنی 'انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس' (IGP) کے رینک تک پہنچے۔
​طارق سلیم ڈوگر صاحب کا تعلق ایک علمی، قانونی اور دفاعی اعتبار سے انتہائی معزز گھرانے سے ہے۔ ان کے والد محترم چوہدری محمد حسین ڈوگر صاحب (مرحوم) ایک نہایت جید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھے، جن سے انہیں انصاف پسندی اور اصول پرستی ورثے میں ملی۔ اسی علمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آپ کے بھائیوں میں پروفیسر فاروق ڈوگر مرحوم ( انگلش پروفیسر ایم اے او کالج لاہور) اور محمد امجد ڈوگر صاحب (ایڈوکیٹ، جھنگ) نے تعلیم اور قانون کے شعبے میں نام پیدا کیا۔ آپ کا خاندان عسکری خدمات میں بھی پیش پیش رہا ہے؛ آپ کے چچا کرنل محمد حسین ڈوگر (ڈوگر برادری کے پہلے کرنل)، میجر خادم حسین ڈوگر اور بریگیڈیئر زاہد حسین ڈوگر نے ملک کے دفاع کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ یہی نہیں بلکہ آپ کے خالہ زاد بھائیوں میں وائس ایڈمرل محمود علی ڈوگر، بریگیڈیئر یعسوب علی ڈوگر اور کرنل شعیب علی ڈوگر مرحوم جیسی قد آور شخصیات شامل ہیں، جبکہ وائس ایڈمرل طیب علی ڈوگر مرحوم آپ کے خالہ زاد ہونے کے ساتھ ساتھ بہنوئی بھی ہیں۔
​آپ کے تعلیمی سفر پر نظر ڈالیں تو آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور (موجودہ جی سی یو) سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور قانون کی باریکیوں کو سمجھنے کے لیے پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی (LLB) کیا۔ 1977 میں سی ایس ایس کا امتحان شاندار نمبروں سے پاس کرنے کے بعد آپ نے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔ اپنی 33 سالہ سروس کے دوران آپ نے آئی جی پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، کمانڈنٹ الیٹ فورس ،ایس پی گجرانوالہ ،بہاولپور اور سی سی پی او لاہور جیسے کلیدی عہدوں پر فائز رہ کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا۔ بالخصوص بطور آئی جی پنجاب (2009-2010)، آپ نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور پولیس فورس کی جدید خطوط پر تربیت میں تاریخی کردار ادا کیا۔
​دسمبر 2010 میں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ کی خدمات کا سلسلہ جاری رہا اور حکومت نے آپ کو پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کا ممبر مقرر کیا، جہاں آپ نے میرٹ کی بالادستی اور شفافیت کے نئے معیار قائم کیے۔ طارق سلیم ڈوگر صاحب نے ڈوگر برادری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔آپ برادری کی خوشی غمی میں شریک ہوئے والی انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک ہیں ۔ان کی زندگی اور کیریئر ہر نوجوان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ڈوگر برادری ان کی ملک و قوم کے لیے پیش کی گئی بے لوث خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے ۔
*پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی/ میگزین رجسٹرڈ لاہور*

پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی ممبر سردار سلطان احمد ڈوگر، جو کہ 1966 سے لندن میں مقیم ہیں، ان دنوں پاکستان آئے ہوئے...
14/05/2026

پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی ممبر سردار سلطان احمد ڈوگر، جو کہ 1966 سے لندن میں مقیم ہیں، ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق ساہیوال ہڑپہ کے نزدیک "دائی والا بنگلہ" سے ہے۔ پاکستان آمد کے دوران سردار سلطان احمد ڈوگر کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں حبیب لطیف ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہونا پڑا ۔طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے انھیں ICU میں رکھا گیا اور وینٹی لیٹر پر شفٹ کرنا پڑا۔اس اطلاع پر ان کے اہل خانہ بھی فوراً انگلینڈ سے پاکستان پہنچ گئے مگر اب بفضل خدا ان کی صحت کافی بہتر ہے اور جنرل وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔
پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک کاشف ڈوگر ڈی ایس پی ، سیکرٹری جنرل محمد نواز ڈوگر ، سیکرٹری اطلاعت و نشریات عطاءاللہ ڈوگر ایڈوکیٹ ، ایڈمن محمد مشتاق ڈوگر ایڈوکیٹ ، کرنل محمد افضل ڈوگر سی ٹی ڈی اور سردار علی حیدر ڈوگر ایڈوکیٹ یو کے نے سردار سلطان احمد ڈوگر صاحب سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی۔ سردار سلطان احمد اور ان کے اہل خانہ نے سوسائٹی کے عہدیداران کی آمد پر بہت خوشی کا اظہار کیا اور اسے ایک بہترین تاثر قرار دیا۔سلطان صاحب برادری پرور، انتہائی شفیق اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں ۔تمام دوست احباب اور برادری سے گزارش ہے کہ سردار صاحب کی مکمل صحت یابی اور طویل عمر کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی ان کی صحت و تندرستی کے دعا گو ہے ۔
*پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی/ میگزین رجسٹرڈ لاہور*

پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرستِ اعلیٰ اور رستم ٹاول گروپ آف کمپنیز کے سربراہ معروف بزنس مین حاجی محمد عارف ڈوگر کے ص...
14/05/2026

پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرستِ اعلیٰ اور رستم ٹاول گروپ آف کمپنیز کے سربراہ معروف بزنس مین حاجی محمد عارف ڈوگر کے صاحبزادے سردار ذکاء اللہ ڈوگر نے بڑی سرمایہ کاری کرتے ہوئے پیزا ہٹ کے تمام حصص خرید لیے ہیں اور مختلف شہروں میں اسکی برانچز کا آغاز کر دیا ہے جس میں اب تک لاہور میں 15 اور اسلام آباد میں 2 برانچز کامیابی سے چل رہی ہیں، اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے حاجی عارف صاحب نے لیک سٹی لاہور میں ایک نئی برانچ کا افتتاح کیا ہے جس میں پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک کاشف ڈوگر ڈی ایس پی، سیکرٹری جنرل محمد نواز ڈوگر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات عطاء اللہ ڈوگر ایڈوکیٹ، ایڈمن محمد مشتاق ڈوگر ایڈوکیٹ، کرنل محمد افضل ڈوگر سی ٹی ڈی اور سردار علی حیدر ڈوگر ایڈوکیٹ یو کے نے شرکت کی۔سی ای او پیزا ہٹ سردار ذکاء اللہ ڈوگر صاحب نے برادری کے مہمانوں کے لیے پیزا ہٹ کے مختلف فلیورز اور دیگر لوازمات کا خصوصی اہتمام کیا ۔شرکاء نے افتتاحی تقریب کو بھرپور انجوائے کیا اور حاجی محمد عارف ڈوگر کو پیزا ہٹ کی اس بڑی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی ان کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے دعا گو ہیں۔
*پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی/ میگزین رجسٹرڈ لاہور*

سردار عبدالرزاق علی ڈوگر (PMS/BS-18) جو کہ گوجرانوالہ میں بطور مینیجنگ ڈائریکٹر "ستھرا پنجاب ایجنسی" تعینات ہیں اور بہتر...
14/05/2026

سردار عبدالرزاق علی ڈوگر (PMS/BS-18) جو کہ گوجرانوالہ میں بطور مینیجنگ ڈائریکٹر "ستھرا پنجاب ایجنسی" تعینات ہیں اور بہترین فرائض سر انجام دے رہے ہیں، حکومتِ پنجاب نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں سی ای او (CEO) سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا ہے جو کہ ان کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ کا آبائی تعلق ناروکی، ضلع ننکانہ صاحب سے ہے اور آپ معروف سماجی رہنما سردار سرفراز احمد ڈوگر صاحب کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انتہائی ملنسار اور باصلاحیت شخصیت کے حامل سردار عبدالرزاق علی ڈوگر اس سے قبل بھی اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی آپ کی اس نئی تعیناتی اور اضافی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور مزید کامیابیوں و کامرانیوں کے لیے دعا گو ہے۔
*پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی/ میگزین رجسٹرڈ لاہور*

پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے ایڈمن محمد مشتاق ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر صفی اللہ طارق ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر ر...
10/05/2026

پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے ایڈمن محمد مشتاق ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر صفی اللہ طارق ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سردار محمد نادر ڈوگر کے اعزاز میں ڈیفنس آر کلب ڈیفنس فیز ٹو میں ایک پُرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس باوقار تقریب میں پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد عارف ڈوگر، حاجی محمد اعجاز ڈوگر، صدر ملک کاشف ڈوگر (ڈی ایس پی)، سینیئر نائب صدر کرنل عبدالغفار ڈوگر، نائب صدر حاجی ارشاد احمد ڈوگر (سبزہ زار)، سیکرٹری جنرل محمد نواز ڈوگر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات عطاء اللہ ڈوگر اییڈوکیٹ ،ایڈمن محمد مشتاق ڈوگر ایڈووکیٹ، کرنل محمد افضل ڈوگر (سی ٹی ڈی)، سیشن جج محمد اقبال ڈوگر لاہور، میڈم سمیرا حسین ممبر پنجاب بار کونسل،زمیر احمد چیڈو ممبر پنجاب بار کونسل ،میاں عثمان شفیق ایڈووکیٹ ،سردار اشتیاق احمد ڈوگر (عاشر ڈویلپرز)، محمد فاروق اعظم ڈوگر (سٹار انسٹیٹیوٹ اینڈ اکیڈمی سرگودھا)، سردار غلام حسین ڈوگر (الروحانی گروپ آف کمپنیز سرگودھا)، سردار محمد عثمان ڈوگر (ای ایم ای)، سردار محمد عمران عبدالغفار ڈوگر، سردار افتخار احمد ڈوگر (سی ای او المدینہ گروپ آف کمپنیز)، سردار محمد انیس الرحمن ڈوگر (ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا)، لیفٹیننٹ کمانڈر (نیوی) عامر حیات ڈوگر، سردار محمد جاوید ڈوگر (ڈی ایس پی لیگل)، سردار محمد نعمان ڈوگر میڈیسن،محمد عادل خلیل ڈوگر ایڈوکیٹ ،سردار رضوان حیدر ڈوگر ایڈووکیٹ اور ملک محمد فیصل ہادی ڈوگر نے شرکت کی۔
​آمد پر تمام مہمانوں کا استقبال پھولوں کے گلدستوں سے کیا گیا اور پُرتکلف ضیافت کے بعد پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اعجاز ڈوگر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر صفی اللہ ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر محمد نادر ڈوگر اور سیشن جج محمد اقبال ڈوگر کو بہترین ایگزیکٹو ٹیبل سیٹ کے تحائف پیش کیے گئے۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے متعلقہ افسران کو مبارکباد پیش کی اور شاندار انتظامات پر میزبان محمد مشتاق ڈوگر ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برادری کے اتحاد اور فلاح و بہبود کے عزم کو دہرایا۔
پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی برادری کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہے ۔
*پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی/ میگزین رجسٹرڈ لاہور*

🌹ڈوگر خاندان کے لیے ایک اور قابلِ فخر اور مسرت بھرا لمحہ!🌹​سردار بشارت علی ڈوگر ( اسٹیشن ماسٹر ریٹائرڈ ، 10 چک چیچہ وطنی...
08/05/2026

🌹ڈوگر خاندان کے لیے ایک اور قابلِ فخر اور مسرت بھرا لمحہ!🌹
​سردار بشارت علی ڈوگر ( اسٹیشن ماسٹر ریٹائرڈ ، 10 چک چیچہ وطنی) کے فرزندِ ارجمند اور سردار محمد نسیم ڈوگر ایڈووکیٹ کراچی کے بھانجے انجینئر ڈاکٹر عاطف محمود ڈوگر نے اٹلی کی معروف پارتھینوپ یونیورسٹی (Parthenope University) سے 'انرجی سائنس اینڈ انجینئرنگ' میں پی ایچ ڈی (PhD) کی ڈگری نمایاں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔
​ڈاکٹر عاطف محمود ڈوگر کی یہ عظیم کامیابی نہ صرف ان کے والدین کی بہترین تربیت اور شب و روز کی دعاؤں کا ثمر ہے، بلکہ یہ پورے ڈوگر خاندان اور چیچہ وطنی کے لیے بھی باعثِ صد افتخار ہے۔ ایک ایسے جدید اور مشکل شعبے میں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ان کی انتھک محنت، لگن اور علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈوگر برادری سردار بشارت ڈوگر اور ان کی فیملی کو تہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ ڈاکٹر عاطف محمود ڈوگر کو مستقبل میں مزید کامیابیاں نصیب ہوں اور ان کا علم انسانیت اور وطنِ عزیز کے لیے نافع ہو۔ آمین!
پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر عاطف محمود اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے ۔
*پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی/ میگزین رجسٹرڈ لاہور*

🌺ڈوگر برادری کی بیٹیوں کا ایک اور اعزاز : کامیابیوں کا ایک روشن سفر🌺جناب محمد سعید ڈوگر صاحب (ریٹائرڈ انکم ٹیکس آفیسر) ک...
02/05/2026

🌺ڈوگر برادری کی بیٹیوں کا ایک اور اعزاز : کامیابیوں کا ایک روشن سفر🌺
جناب محمد سعید ڈوگر صاحب (ریٹائرڈ انکم ٹیکس آفیسر) کی صاحبزادی خدیجہ سعید نے سی ایس ایس (CSS) کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آئی آر ایس (IRS) ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کمشنر ایلوکیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ کامیابی اس لیے بھی خاص ہے کہ خدیجہ سعید اس سے قبل پی ایم ایس (PMS) کا امتحان بھی کامیابی سے پاس کر چکی ہیں، جو ان کی علمی لگن اور مسلسل محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
​محمد سعید ڈوگر صاحب کا پورا خاندان علم و ہنر اور خدمتِ خلق کا ایک حسین امتزاج ہے۔ ان کی بڑی صاحبزادی پہلے ہی سی ایس ایس میں کامیابی کے بعد وزارتِ خارجہ کی جانب سے فلپائن(منیلا) میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں اس سے پہلے مختلف ممالک میں ملک و قوم کا نام روشن کر چکی ہیں۔ بڑے صاحبزادے امیر عبداللہ ڈوگر پنجاب پولیس میں بطور سب انسپکٹر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ چھوٹے صاحبزادے امیر عبدالرّحمٰن بطور سافٹ ویئر انجینئر پیشہ ورانہ دنیا میں کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔
​یہ تمام کامیابیاں اس حقیقت کا اعتراف ہیں کہ یہ خاندان تعلیم، محنت اور بلند اخلاق کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ خصوصاً بچیوں کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کے حوالے سے سعید ڈوگر صاحب کا وژن پوری برادری کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے، جس کی بدولت آج ان کی اولاد والدین اور قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہے۔
​پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی اس پر مسرت موقع پر جناب محمد سعید ڈوگر صاحب اور ان کے تمام اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خاندان کو مزید کامرانیوں سے نوازے اور یہ کامیابی پوری ڈوگر برادری کے لیے باعثِ تقلید ثابت ہو ۔
سردار محمد سعید ڈوگر (03004286925)
* پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی/ میگزین رجسٹرڈ لاہور*

🌟 🌟*مبارکباد*🌟🌟🌹 ڈوگر برادری کے ہونہار بچوں نے ایک مرتبہ پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے🌹 شاہین طارق ڈوگر (انسپکٹر ریٹائرڈ ...
01/05/2026

🌟 🌟*مبارکباد*🌟🌟
🌹 ڈوگر برادری کے ہونہار بچوں نے ایک مرتبہ پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے🌹
شاہین طارق ڈوگر (انسپکٹر ریٹائرڈ پنجاب پولیس) جو کہ پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے ایڈمن محمد مشتاق ڈوگر ایڈووکیٹ کے چچا زاد بھائی ہیں، ان کی بیٹی ڈاکٹر یسرا طارق اور بیٹے صفی اللہ طارق (سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک) نے CSS کا امتحان نمایاں پوزیشن سے پاس کیا اور دونوں بہن بھائی نے IRS میں ٹاپ 10 کا ریکارڈ قائم رکھتے ہوئے ایلوکیشن حاصل کی ۔جو کہ ڈوگر برادری کے لیے باعث فخر ہے ۔یاد رہے کہ یہ دونوں بہن بھائی پہلے PMS کے امتحان میں نمایاں کامیابی صفی اللہ ڈوگر نے 243 کامیاب امیدوار میں پہلی جبکہ انکی سسٹر نے نویں پوزیشن حاصل کر کے بطور اسسٹنٹ کمشنر ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ڈوگر برادری شاہین طارق ڈوگر اور ان کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
اسی خاندان کی ایک اور قابلِ فخر بیٹی رومیسہ طارق جنہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری امتیازی حیثیت سے مکمل کی اور اب بطور ڈاکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ رومیسہ طارق سردار محمد ارشاد ڈوگر (S.D.O. PHA) کے بیٹے ڈاکٹر سکندر زمان ڈوگر کی اہلیہ ہیں۔
شاہین طارق ڈوگر کے بچوں کی تعلیمی و پیشہ ورانہ میدان میں نمایاں کامیابیاں خاندانی تعلیمی پس منظر کے ساتھ ساتھ ان کے والدین ( جن میں خصوصاً والدہ جو کہ گریڈ 18 میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائرڈ ہیں) نے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت میں خصوصی محنت کی اور انہیں کامیابی کی راہ پر گامزن کیا جو کہ بچوں کی ہر میدان میں کامیابی ایک منہ بولتا ثبوت ہے ۔
شاہین طارق ڈوگر کے رشتے دار بھی علم و خدمت کی شاندار روایت کے آئینہ دار ہیں۔ آپ ایم پی اے ندیم صادق ڈوگر اور ڈاکٹر بابر صادق ڈوگر (سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد) کے بہنوئی، فاروق اعظم ڈوگر (سٹار انسٹیٹیوٹ سکولز اینڈ اکیڈمیز سرگودھا) کے ہم زلف، برگیڈیئر اسد اللہ ڈوگر اور معروف بیوروکریٹ سیف اللہ ڈوگر (گریڈ 20 - IMF) کے ماموں ہیں۔
شاہین طارق ڈوگر کے والد کیپٹن (ر) طفیل محمد ڈوگر مرحوم علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت تھے۔ سردار لیاقت ڈوگر ( مرحوم) انسپکٹر ریٹائرڈ پنجاب پولیس آپکے بڑے بھائی تھے۔ آپ کے آباؤ اجداد انڈیا کے ضلع ہوشیار پور کے گاؤں پٹولیاں سے ہجرت کر کے اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 34/2L میں آباد ہوئے۔
شاہین طارق ڈوگر اپنی نفیس طبیعت اور بے داغ شہرت کے باعث محکمہ پولیس کے ان معزز افسران میں شمار ہوتے ہیں جن پر برادری کو فخر ہے۔
🌟 پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی آپ کو کامیابیوں پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتی ہے مزید ترقی و کامیابی کے لیے دعا گو ہے ۔آمین🌟
*پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی میگزین رجسٹرڈ لاہور*

پیر محمد اکرم ڈوگر الازہری کے بیٹے سردار محمد شعیب اکرم ڈوگر کی شادی کی دعوت ولیمہ کا اہتمام گیریژن گالف کنٹری کلب لاہور...
30/04/2026

پیر محمد اکرم ڈوگر الازہری کے بیٹے سردار محمد شعیب اکرم ڈوگر کی شادی کی دعوت ولیمہ کا اہتمام گیریژن گالف کنٹری کلب لاہور میں کیا گیا جس میں پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے سیکرٹری اطلاعت و نشریات عطا اللہ ڈوگر ایڈوکیٹ، ایڈمن محمد مشتاق ڈوگر ایڈوکیٹ،محمد خلیل ڈوگر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،سردار عبدالستار ڈوگر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،محمد عادل خلیل ڈوگر ایڈوکیٹ اور سردار عبید اللہ ڈوگر کے علاوہ مذہبی اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
*پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی/ میگزین رجسٹرڈ لاہور*

سردار محمد اقبال ڈوگر کی ٹرانسفر سیشن جج وہاڑی سے سیشن کورٹ لاہور ہو گئی ہے اس سے پہلے آپ سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کور...
24/04/2026

سردار محمد اقبال ڈوگر کی ٹرانسفر سیشن جج وہاڑی سے سیشن کورٹ لاہور ہو گئی ہے اس سے پہلے آپ سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور خدمات انجام دے رہے تھے .آپ نے بطور سول جج اپنی سروسز کا آغاز کیا ۔آپ فیصل آباد ڈویژن کنزیومر کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور منڈی بہاؤ الدین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے علاوہ مختلف مقام پر اپنے فرائض منصبی انجام دے چکے ہیں۔آپ سردار عاشق ڈوگر مرحوم کے بیٹے، سردار خضر حیات ڈوگر اور محمد افضل ڈوگر ڈی ایس پی قصور کے بھائی ہیں آپ کا آبائی تعلق رینالہ خورد اوکاڑہ سے ہے
پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہے ۔
*پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی/میگزین رجسٹرڈ لاہور*

Address

118-D Nawab Town Raiwind Road, Lahore

Telephone

+923004378811

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Dogar Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization?

Share