13/10/2025
پانی زندگی ہے، مگر اس کی قدر وہ لوگ سب سے زیادہ جانتے ہیں جن کے پاس یہ آسانی سے میسر نہیں ہوتا۔ غریب بستیوں میں رہنے والے لوگ روزانہ میلوں کا سفر کرتے ہیں صرف ایک بالٹی پانی لانے کے لیے۔ وہاں کے بچے اپنی کتابوں اور کھیل کود کے بجائے پانی بھرنے میں وقت گزارتے ہیں، اور مائیں گندے تالابوں یا پرانے کنوؤں سے پانی لانے پر مجبور ہوتی ہیں۔
یہ وہ حقیقت ہے جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ پانی کوئی عام چیز نہیں، بلکہ ایک قیمتی نعمت ہے جس کی کمی سب سے پہلے غریب اور پسماندہ طبقہ محسوس کرتا ہے۔ اگر ہم پانی کی بربادی روک دیں اور اس کی حفاظت کریں تو نہ صرف اپنی نسل کو پیاس سے بچا سکتے ہیں بلکہ ان لوگوں کو بھی راحت پہنچا سکتے ہیں جو آج بھی پانی کی ایک بوند کے لیے ترستے ہیں
👉👉For Donations:
Visit www.siddiquefoundation.com
👉👉For Details:
Call: 0344 2467169
Email: [email protected]