17/05/2026
"شاہ حسین" ریجنل کونسل کا ستائسواں اجلاس ریجنل کنونیئر ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ کی صدارت میں کیفے قابل، لاہور میں گذشتہ روز منعقد ہوا۔ ریجنل کونسل اجلاس کی کاروائی بمطابق درج ذیل ایجنڈا منعقد ہوئی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز طارق رشید کی تلاوت قرآن پاک کے ذریعے ہوا۔
استقبالی کلمات ساجد علی ریجنل منیجر "شاہ حسین" نے ادا کرتے ہوئے شرکاء کو نیٹ ورک کی کارکردگی بارے مختصر آگاہ کیا۔
ذیشان دانش، نیشنل کوآرڈینیٹر کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان نے عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے تناظر میں معلوماتی سیشن میں تمباکو نوشی کے تاریخی ادوار، تمباکو کی مصنوعات کے تیار کنندگان کی طرف سے عام شہریوں کو لبھانے کی حکمت عملیوں اور بطور سول سوسائٹی اسکے تدارک پر تفصیلی تبادلہ خیالات پیش کیا۔
ڈاکٹر عابد علی عابد اور ثمرہ عارف پر مشتمل کمیٹی عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی پر نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرے گی۔
اجلاس کے اگلے معلوماتی سیشن میں معروف خاتون رہنما بشری خالق ایگزیکٹو ڈائریکٹر Women In Struggle Empowerment - WISE نے انسانی حقوق کے کارکنان سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال "ڈیجنل سیکورٹی" پر مفید معلومات پر شرکاء اجلاس کو مستفید کیا۔
تیسرے معلوماتی سیشن میں معروف لوکل گورنمنٹ ایکسپرٹ زاہد اسلام ایگزیکٹو ڈائریکٹر Sangat Development Foundation - SDF نے آئین پاکستان کے تناظر میں منتخب مقامی حکومتوں کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیالات کرتے ہوئے نیٹ ورک کی رکن تنظیموں پر زور دیا کہ پنجاب میں فوری انتخابات کےلئے اپنے اپنے اضلاع میں آواز آٹھائیں۔
شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں مقامی حکومتوں کے قیام کی جدوجہد میں "شاہ حسین' کے ممکنہ فعال کردار ادا کرنے بارے قابل عمل تجاویز پیش کی۔ ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ ریجنل کنونیئر "شاہ حسین" نے اختتامی کلمات میں نیٹ ورک کی استعداد کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس کے اختتام پر ریجنل ممبر سیدہ امتیاز فاطمہ کی صحت یابی اور ریجنل ممبران وجاہت بتول اور ظفر حمید خان کے بھائیوں کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
ستائیسویں ریجنل کونسل اجلاس میں درج ذیل ممبران نے بروقت اور موثر شرکت کی۔ حافظ آباد سے رشید احمد بھٹی، طارق رشید، لاہور سے فاخرہ اختر جعفری، آمنہ افضل، وجاہت بتول، مون علی، الطاف حسین ملک، فاطمہ اسد، رانا محمد انس، شیخوپورہ سے حاجی اصغر علی ورک، محمد اکرم سیٹھ اور ثمرہ عارف، گوجرانوالہ سے ہما ارشاد، سلیم شہزاد، میاں بشارت علی جاوید، خالد محمود اختر، ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ، عبدالخالق قریشی، ننکانہ صاحب سے ڈاکٹر عابد علی اور ذکیہ رانی، منڈی بہاؤالدین سے ظفر حمید خان جبکہ پروفیسر سلیم اسد شیخ ( حافظ آباد) محمد اقبال مغل (گوجرانوالہ)، مقصود احمد ایڈووکیٹ (شیخوپورہ)، میاں شریف زاہد اور نوید انجم فاروقی (منڈی بہاؤالدین)، ناصر محمود گھمن اور راشد بشیرچٹھہ (وزیر آباد) جیمس رحمت، امتیاز فاطمہ، رخسانہ لیاقت (لاہور) اجلاس سے غیر حاضر رہے۔