Bahria Khushhaal Alliance with Asim Suri

Bahria Khushhaal Alliance with Asim Suri Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bahria Khushhaal Alliance with Asim Suri, Community Center, Ghori Block Bahria Town, Lahore.

بحریہ ٹاؤن لاہور کے بڑھتے ہوئے مینٹیننس مسائل کے اوپر ایک جامع کتاب بنا کر اس میں تمام مسائل کو اجاگر کیا گیا اور اپنی س...
04/07/2026

بحریہ ٹاؤن لاہور کے بڑھتے ہوئے مینٹیننس مسائل کے اوپر ایک جامع کتاب بنا کر اس میں تمام مسائل کو اجاگر کیا گیا اور اپنی سفارشات بحریہ ٹاؤن لاہور ہیڈ اف مینٹیننس جناب بریگیڈیئر ریٹائرڈ عمر فاروق صاحب کے حوالے کی گئی۔
رہائشیوں کی قابل ٹیم کے ساتھ تین گھنٹے سے زائد چلنے والی اس میٹنگ میں ایک ایک مسئلے کو تفصیل کے ساتھ نہ صرف ڈسکس کیا گیا بلکہ ان کے حل کے لیے تجاویز بھی زیر غور ائیں۔
ہم ہمیشہ بحریہ ٹاؤن لاہور کی بہتری کے لیے اگے بڑھتے ہیں تاکہ اپنے گھر کو خوشی سکھ اور چین کا گہوارہ بنا سکیں۔

13/06/2026

الحمدللہ رب العالمین۔

کل دن 12 بجے بحریہ ٹاؤن لاہور کی کمیونٹی کا ایک گرینڈ شو عید ملن پارٹی بونیرا کنٹری کلب بحریہ ٹاؤن میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ ہمارا ساتواں شاندار کمیونٹی ایونٹ ہوگا جس میں ٹاؤن کے بے شمار قابل پڑھے لکھے اور پروفیشنل شرکت کریں گے۔

ہر دو ماہ بعد منعقد کیے جانے والے اس ایونٹ کا مقصد ٹاؤن کو ایک بہترین کمیونٹی بنانا، محبت، بھائی چارہ اور یکجہتی پیدا کرنا اور ایک دوسرے کے کام انا ہے۔

یہ وہ کام ہے جس میں اللہ پاک نے صرف اور صرف ہمیں عزت دی ہے ورنہ اس ٹاؤن میں بڑے بڑے لوگ سالوں سے گروپس تو چلا رہے ہیں مگر کسی کو اللہ نے لوگوں کو اکٹھا کر کے ساتھ چلانے کی توفیق نہیں دی۔

محنت اگر ایمانداری سے کی جائے تو کبھی رائے گا نہیں جاتی۔الحمدللہ رب العالمین بحریہ ٹاؤن لاہور مینجمنٹ کو ناجائز او پی سی...
04/06/2026

محنت اگر ایمانداری سے کی جائے تو کبھی رائے گا نہیں جاتی۔

الحمدللہ رب العالمین بحریہ ٹاؤن لاہور مینجمنٹ کو ناجائز او پی سی چارجز کے معاملے پر نیپرا کے فورم پر ایک بار پھر شدید شکست کا سامنا ہوا۔

فکسڈ چارجز کے ظالمانہ فیصلے کی واپسی کا اصولی فیصلہ بھی ہو گیا الحمدللہ۔

بحریہ ٹاؤن لاہور مینجمنٹ کے ہر ظالمانہ اور ناجائز اقدام کو چیلنج کرتے رہیں گے اور انشاءاللہ فتح سے ہم کنار ہوتے رہیں گے۔

EID MUBARAK TO EVERYONE.
27/05/2026

EID MUBARAK TO EVERYONE.

محترم بحریہ ٹاؤن ریزیڈنٹس۔ہم اپ کی تکلیف کا مکمل احساس رکھتے ہیں اور اسی لیے ایک بار پھر یہ خط ٹاؤن کے سی او او کو ارسال...
21/05/2026

محترم بحریہ ٹاؤن ریزیڈنٹس۔

ہم اپ کی تکلیف کا مکمل احساس رکھتے ہیں اور اسی لیے ایک بار پھر یہ خط ٹاؤن کے سی او او کو ارسال کیا ہے اور اس کی کاپی ڈائریکٹر جنرل نیپرا کو بھی ارسال کی جا رہی ہے تاکہ انہیں پتہ لگے کہ بحریہ ٹاؤن لاہور بجلی کے بے پناہ زیادہ غیر قانونی ریٹ کے اوپر چارج کرنے کے باوجود بجلی کی ترسیل میں کس قدر کمزور ہے۔

20/05/2026

محترم ایڈمرل ریٹائرڈ زاہد الیاس صاحب۔
چیف اپریٹنگ افیسر بحریہ ٹاؤن لاہور

بحریہ ٹاؤن لاہور کے ہزاروں رہائشی ایک بار پھر ہر سال کی طرح اپ سے سوال کر رہے ہیں؟؟؟؟

+ اج ہمارے بجلی کے ریٹ 10 سے 12 روپے زیادہ۔
+ سولر کیپنگ سے کروڑوں روپے مہینے کی امدنی۔
+ زبردستی ناجائز انڈرٹیکنگ پر سولر کی رینیول۔

ہر سال مئی اور جون میں سیکٹر ڈی اور ای کے بے شمار بلاکس میں رات کے وقت یہ تماشہ جاری و ساری رہتا ہے ہم اپ کو اس کی باقاعدہ لکھ کر شکایتیں بھیج چکے ہیں اور اپ کے علم میں ہے کہ اس تماشے کی وجہ کیا ہے۔

اس کے باوجود پچھلے دو دن سے بحریہ ٹاؤن لاہور کے بے شمار بلاک پوری پوری رات بجلی کی ترسیل سے محروم ہیں۔

بجلی کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار بلاگ پانی کی سپلائی اور پریشر کا رونا بھی مستقل رو رہے ہیں۔

محترم زاہد الیاس صاحب اپ کے اگے شکایتوں کے انبار لگاتے لگاتے رہائشی تھک گئے, ان کے پاس الفاظ ختم ہو گئے, مگر ہمت ابھی باقی ہے بس اتنا ہی کہیں گے اپ کے لیے ۔۔۔ رب کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، یقینا معصوموں کی اہیں کسی نہ کسی دن عرش سے ضرور ٹکرائیں گی۔

19/05/2026

محترم گروپ ممبرز۔

14 مئی کو ہونے والی دھواں دھار ہیرنگ کے بعد نیپرا کی ٹیم فیصلے پر کام کر رہی ہے اور ہم یقینا ان کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔

ہمارا سب سے پہلا اور روزانہ کا اصرار ان کے ساتھ یہ ہے کہ *زیرو ایکسپورٹ بلز کو واپس فل ایکسپورٹ یونٹس کے ساتھ لوگوں کو بل دیا جائے۔*

ہمیں امید ہے ہماری مشترکہ کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اور ہم کامیابی کے ساتھ ضرور سرخرو ہوں گے انشاءاللہ۔۔۔۔

دعائیں ضرور جاری رکھیں۔

*عاصم سوری*

07/05/2026

محترم گروپ ممبرز۔

*نیپرا ہیرنگ کی تاریخ اگئی*

ہمارے مستقل فالو اپ کے بعد نیپرا سے اج خبر دی گئی ہے کہ ہماری اگے بڑھنے والی ہیرنگ اب اگلی *جمعرات مورخہ 14 مئی کو دوپہر ساڑھے تین بجے نیپرا افس لاہور میں ہوگی*۔

اس ری شیڈیولنگ کا نوٹس حاصل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد اپ سے شیئر کیا جائے گا انشاءاللہ۔

05/05/2026

نیپرا نے چار مئی کو بحریہ ٹاؤن لاہور مینجمنٹ کو
رہائشیوں کے ساتھ بجلی کے بلوں میں اوور چارجنگ کے معاملے کو دیکھنے کے لیے ہیرنگ کے لیے طلب کیا تھا۔ بحریہ مینجمنٹ نے ایک بار پھر اپنی چال باز روایت برقرار رکھی اور اخری لمحات میں نیپرا کو ہیئرنگ اگے بڑھانے کی درخواست کر کے کل کی ہیئرنگ کو ٹال دیا۔

ہم بحریہ ٹاؤن مینجمنٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپ کو بھاگنے نہیں دیں گے انشاءاللہ جہاں جائیں گے ہمیں پائیں گے ظلم کی رسی دراز ضرور ہوتی ہے لیکن جب کھینچی جاتی ہے تو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔

اپیل برائے انصاف بخدمت جناب محترم وزیراعظم پاکستان اور محترم چیف جسٹس سپریم کورٹ اف پاکستان۔۔۔۔بحریہ ٹاؤن لاہور نے ظلم ک...
02/05/2026

اپیل برائے انصاف بخدمت جناب محترم وزیراعظم پاکستان اور محترم چیف جسٹس سپریم کورٹ اف پاکستان۔۔۔۔

بحریہ ٹاؤن لاہور نے ظلم کا پہاڑ گراتے ہوئے زبردستی رہائشیوں کے سولر ایکسپورٹ یونٹس بلوں سے غائب کر دیے ہیں۔۔
خدا کے واسطے اس ظالم ہاتھی کو لگام ڈالیں جو ہزاروں سولر صارفین کے کروڑوں کی انویسٹمنٹ خراب کرنے کا عزم لے کر اگے بڑھ رہا ہے۔

Address

Ghori Block Bahria Town
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahria Khushhaal Alliance with Asim Suri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share