امیدِ آخرالزمان عج Imam Mahdi Hope of Humanity

امیدِ آخرالزمان عج  Imam Mahdi Hope of Humanity Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from امیدِ آخرالزمان عج Imam Mahdi Hope of Humanity, Nonprofit Organization, Lahore.

یہ پیج امامِ آخرالزمان حضرت امام مہدیؑ کی محبت، انتظار، امید اور اصلاحِ نفس کے پیغام کے لیے ہے۔
ہم ظہور کے وقت کے منتظر ہیں، نفرت کے نہیں۔
🤍 یا صاحب الزمانؑ ادرکنی
Awaiting Imam Mahdi (A.S) 🌙
Hope • Justice • Faith
یا صاحب الزمانؑ

12/06/2026

✍️رجعت کی منتظر
امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت۔
امام حسینؑ فرماتے ہیں کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب حجتِ خدا پردۂ غیبت میں ہوں گے۔ اس دور میں کچھ لوگ راستے سے ہٹ جائیں گے، کچھ شک میں پڑ جائیں گے، اور کچھ دنیا کی چکاچوند میں کھو جائیں گے۔ مگر کچھ ایسے بھی ہوں گے جو چراغِ یقین کو بجھنے نہیں دیں گے۔
اہلِ دل کہتے ہیں:
غیبت صرف امام کی آنکھوں سے اوجھل ہونے کا نام نہیں، بلکہ بندے کے دل کا امتحان ہے۔
میں یہ سوچ رکھتی ہو کہ عشق کا پہلا زینہ انتظار ہے۔
اور انتظار کا مطلب ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنا نہیں، بلکہ اپنے دل کو امام کے قابل بنانا ہے۔
آج ہم سب اپنے گریبان میں جھانکیں۔
کیا ہمارا دل امامؑ کے آنے کے لیے تیار ہے؟
کیا ہماری زبان سچی ہے؟
کیا ہمارے اعمال پاک ہیں؟
کیا ہم ظلم سے نفرت اور عدل سے محبت کرتے ہیں؟
کیونکہ امامؑ صرف زبان کے دعویداروں کے نہیں، بلکہ دل کے وفاداروں کے امام ہیں۔
زمانۂ غیبت میں سب سے بڑی آزمائش یہ ہے کہ انسان حق پر قائم رہے، چاہے لوگ مذاق اڑائیں، طعنہ دیں، یا کہیں:
"اگر تم سچے ہو تو تمہارے امام کب آئیں گے؟"
مگر یاد رکھو، عاشق کبھی وقت نہیں پوچھتا۔
عاشق کا کام دروازے پر چراغ جلائے رکھنا ہے۔
جیسے ایک ماں اپنے مسافر بیٹے کا انتظار کرتی ہے،
جیسے شبِ تاریک میں کوئی مسافر صبح کی روشنی کا منتظر ہوتا ہے،
ویسے ہی مومن کا دل اپنے امامؑ کے انتظار میں دھڑکتا ہے۔
اور امام حسینؑ فرماتے ہیں کہ جو اس غیبت میں اذیت، تکذیب اور طعنوں پر صبر کرے، اس کا مقام ایسا ہے جیسے رسول خداؐ کے سامنے تلوار لے کر جہاد کرنے والا۔
یہ معمولی بات نہیں۔
یعنی آج اگر ہم اپنے ایمان کو بچا لیں، اپنے عقیدے کو مضبوط رکھیں، اپنے نفس سے جنگ کریں، تو یہ بھی جہاد ہے۔
مزید یہ سن لیں کہ
امامؑ کی غیبت رات ہے، اور ہمارا یقین اس رات کا چراغ۔
اگر چراغ بجھ گیا، تو راستہ کھو جائے گا۔
اگر چراغ روشن رہا، تو صبحِ ظہور یقینی ہے۔
آئیے دعا کریں:
اے اللہ! ہمارے دلوں کو شک سے محفوظ فرما،
ہمیں امامِ وقتؑ کے سچے منتظرین میں شامل فرما،
ہماری روحوں کو معرفتِ امام سے روشن فرما،
اور ہمیں وہ آنکھ عطا فرما جو ظہور کا سورج دیکھ سکے اور آج کے فتنوں سے مالک عج ہمیں بچائیں رکھیں آمین بحقِ معصومین ص۔
اللهم عجل لوليك الفرج
✍️رجعت کی منتظر

05/03/2026

لمحہ فکر

کیا آپ جانتے ہیں مالک اشتر ع کے بیٹے ابراہیم ع نے کیا کہا جب مختار ثقفی و نے انہیں امام حسین علیہ الصلاۃ والسلام کے خون کا بدلہ لینے کے لیے اپنی بیعت کرنے کو کہا؟ انہوں نے کہا، "نہیں! میں نہیں آؤں گا، جب تک میرے مولا سجاد علیہ السلام مجھے حکم نہیں دیں گے!" 🚫

ابراہیم نے دیکھا نہیں کہ مختار ثقفی کیسا شخص ہے یا اس کی بشارت مولا ص نے دی ہے یا یہ کتنا ایمان دار ہے کتنی محمد ص وآلہ محمد ص سے محبت کرنے والا شخص ہے، یا وہ کس کام کی طرف مجھے دعوت دے رہا ہے بلکہ انہوں نے دیکھا کہ کس کے حکم کا انتظار کرنا ہے! انہوں نے کہا، "میں اپنے مولا کے حکم کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھاؤں گا، چاہے وہ امام حسین کے خون کا بدلہ لینے کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو!"
پھر جب ان کو مولا ص کا خط ملا یا پھر جیسے بھی مولا سجاد علیہ الصلاۃ والسلام کا حکم ملا تب ان نے قیام مختار میں شامل ہو کر جنگ کی
کیا آپ جانتے ہیں اس کا مطلب کیا ہے؟ یہ ہے وفاداری، یہ ہے اطاعت، یہ ہے اپنے امام کے حکم کا انتظار کرنا!

آج ہم لوگ اپنے زمانے کے امام عج کے ہوتے ہوئے ان کے حکم کے بغیر کیسے دوسروں کی بیعت کر رہے ہیں؟ کیوں ہم ابراہیم جیسے بزرگوں کے نقش قدم پر نہیں چلتے؟😔

کیونکہ صرف زبانی کلامی بیعت امام عج میں ہیں عمل میں شیطان کی بیعت کی ہوئی ہے اس کے حکم پر ہر ہر معاملے میں قدم رکھ رہے ہیں ۔
افسوس ہے افسوس
معافی چاہتی ہو کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو بس بیٹھے
بیٹھے یہ بات ذہن میں آ گی تو لکھ دی
رجعت کی منتظر

03/03/2026

قال امام جعفر الصادقؑ علیہ السلام الطَّاعُونُ نِقْمَةٌ عَلَى أَعْدَائِنَا، وَرَحْمَةٌ لِشِيعَتِنَا.
طاعون ہمارے دشمنوں کے لیے عذاب ہے اور ہمارے شیعوں کے لیے رحمت ہے۔
📚 حوالہ: الکافی، کتاب الإيمان والكفر

03/03/2026

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا کہ حضرت قائمؑ قیام نہیں فرمائیں گے مگر سخت خوف و ہراس کی حالت میں جب کہ زلزلہ، فتنے اور مصائب ہوں گے اور ان سے پہلے طاعون اور پھر عربوں کے درمیان تلوار چلے گی اور ان لوگوں میں اختلاف ہوگا ۔ گروہوں میں ہوں گے ، لوگ صبح و شام موت کی خواہش کریں گے

1️⃣حوالہ 📚 ظہور امام مہدیؑ قریب تر ہے صحفہ 226

2️⃣حوالہ 📚 اکمال الدین

02/03/2026

مولا امام محمد باقرؐ العلوم فرماتے ہیں
ہمارےؐ(امام مہدیؐ عج) کا خروج مولا محمدؐ کی خروج کے مثل ہے۔ ہمارےؐ خاندانؐ میں سے جو شخص مولا قائمؐ عج کے قیام سے پہلے خدوج کرے اس کی مثال انڈے سے نکلے اس بچے کی سی ہے جو اپنے پروں کو پھڑ پھڑاتا ہے تو گھونسلے سے نیچے گرجاتا ہے۔ پھر بچے اٹھا کر اس کے ساتھ کھیلنا شروع ہوجاتے ہیں۔
(حوالہ : غیبت نعمان صفحہ 254، بحار الانوار جلد 53 صفحہ 139)

The Great Imam Moula Muhammad al-Baqir (SWT) says:
The uprising (reappearance) of our (Moula Imam Mahdi (SWT)) will be like the uprising of Moula Muhammad (SWT). Whoever from our family rises before the rising of Moula al-Qa’im (SWT), his example is like a chick that has just come out of its egg and begins to flap its wings, but then falls down from the nest. After that, children pick it up and start playing with it.
:
Kitab al-Ghaybah, p. 254
Bihar al-Anwar, Vol. 53, p. 139

02/03/2026

*مولا امام جعفر صادق صلوات اللّٰہُ علیہ* فرماتے ہیں:
«كُلُّ رَايَةٍ تُرْفَعُ قَبْلَ قِيَامِ الْقَائِمِ فَصَاحِبُهَا طَاغُوت»
قائمؑ کے قیام سے پہلے اٹھایا جانے والا ہر جھنڈا مشکوک ہے، اور اس کا علمبردار طاغوت ہو سکتا ہے۔
📚 الغيبة نعماني، بحار الأنوار ج 52

02/03/2026

🔰 *غیبت میں شیعوں کی چھانٹی* 🔰

🌹 *مولا امام محمد باقر علیہ الصلواۃ والسلام نے ارشاد فرمایا*

✅👈 *ہمارے شیعوں کی مثال ایک غلے کے گودام کی ہے جس میں گھُن لگ جائے تو غلے کو صاف کیا جائے ، پھر گھُن لگ جائے ، تو پھر چھان پھٹک کر صاف کیا جائے اور اسی طرح مسلسل چھانا پھٹکا جاتا رہے یہاں تک کہ صرف اتنا غلہ باقی رہ جائے کہ پھر اس پر گھُن وغیرہ کا کوئی اثر نہ ہو۔*

✅👈 *بس اسی طرح ہمارے شیعہ ہیں ان کو بھی مسلسل چھانا اور پھٹکا جاتا رہے گا۔*

✅👈 *یہاں تک کہ صرف ایسے خالص شیعہ باقی رہ جائینگے جن پر کوئی فتنہ اثر نہ کرے گا۔۔۔!!*

📕بحار الانوار، علامہ مجلسی، جلد 11، صفحہ 637

19/01/2026

مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف امام حسین علیہ الصلاۃ والسلام کے غم کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟؟؟؟



















18/01/2026

معراج پر ہونے والی گفتگو کیا تھی ؟؟؟

16/01/2026

💐*معراج*

💌 *حدیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم*
✍🏻*معراج پر ہماری گفتگو رجعت پر ہوئی رجعت وعدہ الہٰی ھے صبر کرو زمانہ رجعت میں ظالم افسوس کریں گے۔*
📚 بحار الانوار محمد باقر مجلسی (ابواب الرجعة)

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when امیدِ آخرالزمان عج Imam Mahdi Hope of Humanity posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share