Speen Ghar Welfare & Development Organization

Speen Ghar Welfare & Development Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Speen Ghar Welfare & Development Organization, Community Organization, District Kurram Pakhtunkhwa, Kurram Post.

16/03/2026

“محمد ارشد کی تقریر: تحفظِ ختمِ نبوت میں علمائے دیوبند کا کردار۔” ✨
تربیتی کنونشن و تقریری مقابلہ

15/03/2026

تربیتی کنونشن و تقریری مقابلہ

14/03/2026

تربیتی کنونشن اور تقریری مقابلے سے مولانا خیرالوریٰ کا خطاب۔۔۔

🥉 سوم پوزیشن: محمد منصور بن تراب خان
14/03/2026

🥉 سوم پوزیشن: محمد منصور بن تراب خان

🥈 دوم پوزیشن: محمد ارشد بن عبدالغفار
14/03/2026

🥈 دوم پوزیشن: محمد ارشد بن عبدالغفار

🥇 اول پوزیشن: محمد ارشد بن حکیم خان
14/03/2026

🥇 اول پوزیشن: محمد ارشد بن حکیم خان

تربیتی کنونشن و تقریری مقابلہسپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن اور جمعیت طلباء اسلام سپین غر یونٹ کے زیر اہتمام علاقے کے مختلف ...
13/03/2026

تربیتی کنونشن و تقریری مقابلہ

سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن اور جمعیت طلباء اسلام سپین غر یونٹ کے زیر اہتمام علاقے کے مختلف اسکولوں اور مدارس کے طلباء کے لیے ایک تربیتی کنونشن اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلباء کی تربیت، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں دینی و تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دینا تھا۔

یہ پروگرام مدرسہ انوار العلوم فاضلی میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں علاقے کے مختلف تعلیمی اداروں سے تقریباً 20 طلباء نے حصہ لیا اور بہترین انداز میں تقاریر پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام میں علاقے کے معززین، اساتذہ کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

تقریری مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے نام درج ذیل ہیں:

🥇 اول پوزیشن: محمد ارشد بن حکیم خان
🥈 دوم پوزیشن: محمد ارشد بن عبدالغفار
🥉 سوم پوزیشن: محمد منصور بن تراب خان

بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح مقابلے میں شریک تمام طلباء کو حوصلہ افزائی کے طور پر سرٹیفکیٹس دیے گئے، جو سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن کے ممبران اور جمعیت طلباء اسلام سپین غر یونٹ کے ممبران میں بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

مزید برآں اس سال فارغ ہونے والے علماء کرام کو بھی سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے شیلڈز دے کر اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے طلباء کو بھی حوصلہ افزائی کے طور پر شیلڈز دی گئیں۔

آخر میں منتظمین نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے تعلیمی و تربیتی پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔



آرگنائزر:
مولانا خیرالوریٰ، شاکر اللہ، سعد احمد، بادشاہ زادہ، محمد ساجد، لیاقت علی، سلمان، اسرار اور مولانا نیاز بت خان

12/03/2026

تربیتی کنونشن و تقریری مقابلہ
13 مارچ بروز جمعہ صبح 9 بجے
بمقام: مدرسہ انوار العلوم فاضلی سینٹرل کرم

📢 *اہم اعلان / دعوتِ عام* 📢سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن اور جمعیت طلباء اسلام سپین غر یونٹ کے زیرِ اہتمام ان شاء اللہ علاق...
06/03/2026

📢 *اہم اعلان / دعوتِ عام* 📢

سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن اور جمعیت طلباء اسلام سپین غر یونٹ کے زیرِ اہتمام ان شاء اللہ علاقے کی سطح پر سکولوں اور مدارس کے بچوں کے لیے تربیتی کنونشن اور تقریری مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

🎤 اس پروگرام میں علاقے کے مختلف سکولوں اور مدارس کے طلبہ حصہ لیں گے اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

🏆 نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

📅 تاریخ: 13 مارچ 📍 مقام: مدرسہ انوار العلوم فاضلی

🤝 تمام معزز اساتذہ کرام، والدین اور اہلِ علاقہ سے شرکت کی بھرپور اپیل کی جاتی ہے۔

آئیں اور اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

Today Newspaper
23/02/2026

Today Newspaper

21/02/2026

سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام علاقے کے یتیم اور معذور بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر بچوں اور اُن کے اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے تنظیم کی اس کاوش کو سراہا۔
تقریب سے سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن کا ممبر مولانا خیرالوریٰ خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے نادار اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کی خوشیوں میں یتیم اور معذور بچوں کو شامل کرنا ایک عظیم انسانی اور اسلامی فریضہ ہے۔
آخر میں بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کیے گئے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول ڈانڈ میں بھی یتیم اور معذور بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کی...
21/02/2026

سپین غر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول ڈانڈ میں بھی یتیم اور معذور بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کیے گئے۔ جو معذور یا دیگر وجوہات کی بنا پر نہیں آسکے، اُن تک کپڑے گھروں میں پہنچائے گئے۔
تقسیم کے موقع پر شاکر اللہ، لیاقت علی، وہاب، اسرار اور دیگر افراد موجود تھے جنہوں نے بچوں میں کپڑے تقسیم کیے۔

Address

District Kurram Pakhtunkhwa
Kurram Post

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Speen Ghar Welfare & Development Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share