28/10/2023
کہتے ہے۔ہمت مردا مدد خدا۔
داڑوکٸ گاوں کے باشندگان کی ہر کارخیر میں حصہ لینے کا جذبہ ہمیشہ سے قابل ستائش ہے۔ آپ اسکا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں۔ کہ اس گاوں میں سال ہا سال کویی نہ کویی کام مدرسہ کی تعمیر،مسجد میں کام , عید گاہ ,سڑک ،راستے بنانا یا غریبوں کی مدد کرنا ہوں کی شکل میں چلتا رہتا ہیں۔اور تو اور اس گاوں کے باشندگان دوسرے گاوں سے ریلیٹیڈ کار خیر میں بھی سب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
پچھلے چند ایام سے ہیلپ فاونڈیشن داڑوکٸ کے جوانوں نے مسجد کے باتھ رومز اور سنیٹیشن کے کام کو مکمل کرنے کیلٸے کمان کھس لیاہے۔ جس کیلٸے تقریبًأ چار ،پانچ لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ۔ جس کیلٸے ایک لاکھ روپے دوبی کے ساتھیوں نے بیجھے تھے۔ اسکے علاوہ ایک ساتھی نے سات ہزار ایک اور ساتھی نے پندرہ سو اسی طرح مختلف ساتھیوں نے بہت سے پیسے بیجھے ہیں ۔
آج إٹلی سے کچھ ساتھیوں نے ایک لاکھ روپے بیجھے ہیں۔ یاد رہے کہ ان میں سے ایک ساتھی نے سٹارٹ میں بھی تقریباً پچاس ہزار روپوں کا سامان ایڈوانس میں خریدا تھا۔ ااسکا آس پاس سبھی کار ثواب میں ہمیشہ سے بڑھ چڑھ کر حصہ رہا ہے۔ اللہ اسے قبول فرمایں۔
باقی تمام مسافر بھاییوں سے بھی مدد کی اپیل ہے۔ تاکہ یہ کام بروقت مکمل ہوسکے۔