11/05/2026
تحریکِ حقوقِ معذوراں خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام خصوصی افراد، نوجوانوں اور معذور برادری کے نام اہم پیغام۔
یہ وضاحت ضروری ہے کہ سوشل میڈیا پر 13 مئی 2026 کو پشاور میں ہونے والے جس اجلاس کی تشہیر کی جا رہی ہے، تحریکِ حقوقِ معذوراں خیبر پختونخوا کا اس پروگرام، اس کی انتظامیہ یا منتظمین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نہ ہم ان افراد کو جانتے ہیں اور نہ ہی اس اجلاس کے حوالے سے ہم سے کوئی مشاورت کی گئی ہے۔
تحریکِ حقوقِ معذوراں خیبر پختونخوا صوبے میں کام کرنے والی رجسٹرڈ تنظیموں اور نمائندہ افراد کا ایک متفقہ نیٹ ورک ہے، جو ہمیشہ خصوصی افراد کے حقوق، باوقار نمائندگی اور شفاف جدوجہد پر یقین رکھتا ہے۔
ہم اپنے تمام خصوصی افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی بھی خوش فہمی یا جذباتی نعروں میں آ کر خود کو کسی مشکل یا نقصان میں نہ ڈالیں۔
یہ بھی ممکن ہے کہ بجٹ کے قریب آنے کی وجہ سے یہ خصوصی افراد کو استعمال کرکے اپنے ذاتی یا سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش نہ ہوں۔
اس لیے ہوشیار رہیں، متحد رہیں اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔
تحریک ہمیشہ خصوصی افراد کے حقیقی حقوق، باعزت نمائندگی اور اجتماعی مفاد کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
شکریہ
تحریکِ حقوقِ معذوراں خیبر پختونخوا