SADO

SADO Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SADO, Non-Governmental Organization (NGO), Sonoghour Chitral KPK, KPK.

Sonoghour Area Development Organization (SADO) is a welfare-oriented civil society organization committed to promoting education, health, livelihood, and community development through participatory, inclusive, and sustainable approaches in region

آج مؤرخہ 22 جولائی سن 2026 بروز بدھ بعمل 10 بجے سر زمین سنوغر ڈوک گاس میں AKRSP کی طرف سے بننے والے لوکل بجلی گھر کے افت...
23/07/2026

آج مؤرخہ 22 جولائی سن 2026 بروز بدھ بعمل 10 بجے سر زمین سنوغر ڈوک گاس میں AKRSP کی طرف سے بننے والے لوکل بجلی گھر کے افتتاحی تقریب یعنی ڈائیلاگ ایک شاندار طریقے سے ہوا ،، تین سالہ جدوجہد اور انتظار کے بعد عوام سنوغر،پرواک،نصر گول اور سرغوز کے دیرینہ امنگوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا،،،
اس رنگارنگ افتیتاحی تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،،AKRSP کے اوفیشیلز عمائدین سنوغر پرواک نصر گول اور سرغوز کے علاؤہ تنظیم SPIDO کے ممبران اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں،،
پروگرام سنوغر ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاندار طریقے سے منعقد ہوا،،ایگزیکٹو کونسل اور جنرل کونسل کے تمام ممبران نے پروگرام کو کامیاب اور پر رونق بنانے میں کلیدی کردار ادا کئے،اور خراج تحسین کے حقدار قرار پائے،،
اس رنگارنگ افتیتاحی تقریب کے مہمان خصوصی محترم جناب سب ڈویژنل مجسٹریٹ عدنان حیدر ملوکی صاحب تھے،،اس کے ساتھ ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر شمشیر اور AKRSP کی طرف سے محترم جناب RPM سجاد حسین شاہ،صداقت حسین صاحب،،جہانزیب صاحب،،عطاء اللہ جان صاحب اور متعلقہ ادارے کے اوفیشیلز اور لینڈ اوونرز محترم جناب ظفر لال محترم کوثر قبادتشریف فرما تھے،،
چیف کوآرڈینیٹر SADO جناب شہزاد علی شاہ نے تلاوت کلام مجید سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا،،پروگرام کے نظامت سیکٹریری انفارمیشن عطاء الہی مشکور نے انجام دیے،،پریزیڈنٹ SPIDO /چیئرمین SADO محترم جناب عبدالجلال صاحب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور لینڈ اوونرز محترم جناب ظفر لال اور کوثر قباد لال کی گیرانقدر خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ دو خاندان روماندور مستوج اور کھناندور مستوج کی فراخدلانہ کردار ادا کرنے کی وجہ سے یہ پراجیکٹ کامیاب ہوا ،،انہوں نے مخلصانہ اور مشفقانہ طریقے سے بجلی گھر کے لئے زمین عطیہ کئے،اللہ تعالیٰ انکو اجر عظیم عطا فرمائے امین،،
اسطرح AKRSP کے تمام اوفیشیلز نے الگ الگ بجلی گھر سے متعلق جامع تقریر اور وضاحت کی،،RPM جناب سجاد حسین صاحب نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ بجلی گھر AKRSP کا سب سے بڑا یعنی میگا پراجیکٹ ہے،،اسکی صحیح دیکھ بھال اور کام کی صحیح مانیٹرنگ کرنا اپ پر منحصر ہے،، سجاد حسین شاہ
RPM صاحب نے بھی ظفر لال اور کوثر قباد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بجلی گھر کی تعمیر کے لیے اپنے زمین عنایت کیے،،،
پروگرام کے مہمان خصوصی محترم جناب عدنان حیدر ملوکی صاحب نے اپنے تقریر میں کہا یقیناً عوام سنوغر اور پرواک داد تحسین کے مستحق ہیں نہایت شاندار پروگرام کا انعقاد اس بات کی شاہد ہے کہ اپ لوگ منظم ہیں اور اپکی باہمی اتفاق محبت کی میں جتنی تعریف کروں کم ہے،انشاء اللہ تعالیٰ اس قسم کے شاندار پروگرام میں دوبارہ سنوغر آؤنگا،،اور بجلی گھر کے لئے عوام کو مبارکباد دی،،،
اس پروگرام کو کامیاب بنانے اور اپنے ٹریڈ میں سنجیدہ کردار ادا کرنے پر SADO ایگزیکٹیو کونسل اور جنرل کونسل کے ممبران کے علاؤہ نوجوانان سنوغر،،،سوشل ایکٹویسٹس ،،،اسپورٹس گروپس ،،سونا کلب کے میوزیکل بینڈ اور تمام عوام سنوغر داد تحسین کے مستحق ہیں،

18/07/2026

Entry point of Sonoghour Chitral

جنت نذیر حسین سر زمین سنوغر
18/07/2026

جنت نذیر حسین سر زمین سنوغر

کوشٹ انٹر ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ 2026کے لئے سنوغر سوناکلب نے اپنے A ٹیم کے کھیلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا،،،1,,, شجاع ا...
16/07/2026

کوشٹ انٹر ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ 2026کے لئے سنوغر سوناکلب نے اپنے A ٹیم کے کھیلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا،،،
1,,, شجاع الملک لال کیپٹن
2,,,راجر علی شاہ
3,,, مشفق احمد
4,,حنیف اکرم
5,,,راجا سلیم

عوام سنوغرو ویشکیار تمام ڈرائیور حضراتن خدمتہ گزارش کوسیان سنوغر میراگرام روڈ اشپیرو ریشتہ زومہ کوروم چالو شیر ایکامہ بس...
18/06/2026

عوام سنوغرو ویشکیار تمام ڈرائیور حضراتن خدمتہ گزارش کوسیان سنوغر میراگرام روڈ اشپیرو ریشتہ زومہ کوروم چالو شیر ایکامہ بسو بچے پیسہ متبادل روڈ پرواکو سائیڈو کی کوسیتامی کورومو رفتار تیز بوئے ،،،لھذا پیسہ ای کما بس میراگرام سائیڈو کوسیکو کی بند ارتمی کوروم شاؤ تکمیلوتے تاریر،،،اسپہ مشکلات دودیری بونی،،،تعاون کی ارتمی پیسہ مینہ دار بوسی،،،،اور ہایہ پوسٹو کی شیر ارتمی پیسہ شکریو ادا کوسی.

A Boon for Sonoghur:  AKESP ECD Center Now in *Sonoghur* "A well-nourished and groomed plant develops into a strong tree...
03/05/2026

A Boon for Sonoghur: AKESP ECD Center Now in *Sonoghur*

"A well-nourished and groomed plant develops into a strong tree that is well-rooted and with branches reaching the sky."

‎Childhood is the basic and the most crucial stage in human development. It is the stage that marks the foundation for shaping personalities. Psychologists believe this stage of development to be highly perceptive and flexible. The human mind is relatively sharper and more ready to learn at this stage of development. Things learned in this stage get imprinted in their personalities. A child can be molded into a positive, capable individual given that he/she is inculcated with relevant traits in early stages of development.

‎The importance of training a child in a formal setting cannot be overemphasized . Early Childhood Development (ECD) centers are vital in this regard. ECD centers play a pivotal role in both the personal and social development of a child. They provide the foundation for both cases. The child begins to grow intellectually, socially and ethically.

‎The establishment of such an institution in any area is a true boon for the community. The Chairman of SADO and Patron-in-Chief of Sonoghur Overseas Welfare Organization extend heartfelt gratitude and pay tribute to AKESP on behalf of the entire community of Sonoghur for establishing an ECD center in Sonoghur, maintaining its legacy of spreading the beacon of knowledge. AKESP, an organization known for its relentless efforts to uplift quality of life through education, especially in underserved areas. We hope for its continued support in this endeavor.

چترال کا رومانوی گاؤں سنوغر،،،
02/05/2026

چترال کا رومانوی گاؤں سنوغر،،،

برہنہ ہوتم سوری نو ہائے فلکو اوان،،،دایوس دنیوتے ننگ ساریتائے یہ رینیو ورغان،،،،،،،،،،،،آخری آرامگاہ بابا زیارت خان زیرگ...
30/04/2026

برہنہ ہوتم سوری نو ہائے فلکو اوان،،،
دایوس دنیوتے ننگ ساریتائے یہ رینیو ورغان،،،،،،،،،،،،
آخری آرامگاہ بابا زیارت خان زیرگ سنوغر

سنوغر میں آغا خان ایجوکیشن سروس اور اغا خان ریجنل کونسل کی تعاون سے اِی سی ڈی سینٹر کا قیامچترال میں آغا خان ایجوکیشن سر...
29/04/2026

سنوغر میں آغا خان ایجوکیشن سروس اور اغا خان ریجنل کونسل کی تعاون سے اِی سی ڈی سینٹر کا قیام

چترال میں آغا خان ایجوکیشن سروس، پاکستان تعلیم کے میدان میں ایک مؤثر اور مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ ادارہ اعلیٰ معیار کی ابتدائی تعلیم فراہم کرتے ہوئے بچوں کی مضبوط تعلیمی بنیاد رکھتا ہے، جہاں سیکھنے کے ساتھ تخلیقی ، مغاشرتی ،اخلاقی اور ذہنی سوچ کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔

ادارے کی کامیابی میں تربیت یافتہ اساتذہ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، جو جدید تربیت کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ جدید تدریسی طریقوں جیسے سرگرمیوں پر مبنی تعلیم اور ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال سے سیکھنے کا عمل مزید مؤثر بنایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی بچوں کی ذہنی، جسمانی اور سماجی ترقی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، جبکہ والدین اور کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنا کر تعلیم کو ایک مشترکہ ذمہ داری بنایا جاتا ہے۔ یہی جامع حکمتِ عملی چترال میں تعلیمی بہتری کی ایک روشن مثال ہے۔
سنوغر کے عوام، بالخصوص نوجوانوں خاص کر وہ جو کہ باہر ملکوں میں مقیم ہیں کی قابلِ قدر دلچسپی اور تعاون کے نتیجے میں ایک اہم تعلیمی سنگِ میل حاصل ہوا۔ سنوغر اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی اور سنوغر ایریا ڈویلپمنٹ اورگینزیش کی مشترکہ کاوشوں سے آغا خان ایجوکیشن سروس، اغا خان ایجوکیشن بورڈ اور اغا خان کونسل پاکستان نے سنوغر میں باقاعدہ طور پر ایک ای سی ڈی سینٹر کاقائم عمل میں لایا ۔

سنوغر اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی اور سنوغر ایریا ڈویلپمنٹ اورگینزیش محض تنظیمیں نہیں بلکہ سنوغر کی اجتماعی شعور، ذمہ داری اور ترقی کی جیتی جاگتی علامت ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے یہ ادارے خاموش مگر مؤثر انداز میں علاقے کی سماجی اور تعلیمی بہتری کے لیے کوشاں ہیں جہاں منصوبہ بندی بھی ہے اور عمل بھی۔ یہ تنظیمیں مقامی سطح پر ترقیاتی سرگرمیوں کی نہ صرف نگرانی کرتی ہیں بلکہ کمیونٹی میں شعور اور احساسِ ذمہ داری کو بیدار کر کے لوگوں کو متحرک بناتی ہیں۔ اسکول اور والدین کے درمیان مضبوط ربط قائم کر کے یہ تعلیم کو ایک مشترکہ مشن میں تبدیل کرتی ہیں، جہاں ہر فرد خود کو اس عمل کا حصہ محسوس کرتا ہے۔

مزید برآں، تعلیمی و سماجی منصوبوں کے مؤثر اور شفاف عملدرآمد، مالی معاونت کی فراہمی، اور اسکول کے انفراسٹرکچر کی بہتری میں ان کا کردار نمایاں ہے۔ یہ ادارے بیرونِ ملک مقیم افراد کو بھی اپنے علاقے کی ترقی سے جوڑتے ہیں، یوں فاصلے سمٹ جاتے ہیں اور دل ایک مقصد پر متحد ہو جاتے ہیں۔
تعلیمی منصوبوں کے لیے وسائل کی فراہمی اور دیرپا ترقی کی بنیاد رکھنا ان کی وہ خدمات ہیں جو نہ صرف حال کو سنوار رہی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن، باوقار اور مستحکم مستقبل کی ضمانت بھی بن رہی ہیں۔
یہ اقدام نہ صرف علاقے میں معیاری ابتدائی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے بلکہ اس بات کی روشن مثال بھی ہے کہ جب کمیونٹی، خاص طور پر نوجوان نسل، اپنے علاقے کی ترقی کے لیے متحد ہو جائے تو مثبت تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے
سیف الدین سیف سنوغر

سنوغر میں قائم ہونے والے ECD سینٹر میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو ہمارے علاقے کے لیے ایک خوشخبری سے کم نہیں۔ یہ اق...
29/04/2026

سنوغر میں قائم ہونے والے ECD سینٹر میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو ہمارے علاقے کے لیے ایک خوشخبری سے کم نہیں۔ یہ اقدام نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

یہ تعلیمی مرکز آغا خان ایجوکیشن سروس (AKESP) کے تعاون اور رہنمائی سے قائم کیا گیا ہے، جو عرصہ دراز سے ملک کے مختلف پسماندہ علاقوں میں بچوں کو معیاری ابتدائی تعلیم فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کی ابتدائی عمر میں ہی ان کی ذہنی، جسمانی، سماجی اور جذباتی صلاحیتوں کو متوازن انداز میں پروان چڑھایا جاتا ہے، تاکہ وہ آگے چل کر پراعتماد اور باصلاحیت فرد بن سکیں۔

اس سینٹر میں بچوں کو ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائے گا جہاں وہ کھیل کے ذریعے سیکھیں گے، اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھاریں گے اور مثبت انداز میں اپنی شخصیت کی تعمیر کریں گے۔ یہی بچے مستقبل میں ہمارے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنیں گے، ان شاء اللہ۔

ہم آغا خان ایجوکیشن سروس (AKESP) کے تمام عہدیداران کے تہہ دل سے مشکور ہیں جن کی قیمتی رہنمائی اور تعاون سے یہ خوبصورت منصوبہ ممکن ہو سکا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے علاقے کے تمام افراد کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے کسی نہ کسی صورت میں اس کارِ خیر میں حصہ ڈالا۔ آپ سب کی محنت، خلوص اور تعاون قابلِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور اس میں برکتیں نصیب فرمائے۔ آمین۔

اب والدین کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس معیاری ECD سینٹر میں داخل کروا کر ان کی بہتر تعلیم و تربیت اور کامیاب مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھیں۔

Address

Sonoghour Chitral KPK
Kpk

Telephone

+923486818954

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SADO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to SADO:

Shortcuts

Share