22/12/2024
آج گورنمنٹ ہائی سکول سپینہ خاورہ رباط میں کاروان تعلیم فاونڈیشن کے زیر اہتمام 29 دسمبر کو ہونے والے ٹیسٹ کی تیاری کے سلسلے میں ایٹا کے طرز پر ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے سرکاری سکولوں کے 31 طلباء اور طالبات نے شرکت کی، جس میں 12 سٹوڈنٹس نے 50 سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔صہیب خان نے 82 نمبر لے کر ٹیسٹ میں اول پوزیشن حاصل کی ۔امید ہے یہ بچے ایٹا ٹیسٹ میں بھی اسی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ہم ان سب دوست و احباب کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے ساتھ اس کار خیر میں حصہ لیا۔ خصوصی طور پر جناب پیرزادہ صاحب، جناب سجاد صاحب، جناب شاہجہان صاحب اور جناب ساجد صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انشاء اللہ کاروان تعلیم فاؤنڈیشن ان طلباء و طالبات جنہوں نے ایٹا ٹیسٹ کے لئے ایپلائی کیا ہے، ٹیسٹ کے دن ٹرانسپورٹ کا بندوست بھی کرےگی ۔
ہمارا عزم تعلیم و تربیت یافتہ معاشرہ!