PIHRO Havelian City

PIHRO Havelian City Pakistan international Human Rights
(KPK Hazara Division)

اس بار 14اگست کو جھنڈیوں کی جگہ پودے خریدیں۔اگر پانچ کروڑ لوگ بھی 10 پودے لگاتے ہیں۔تو 50 کروڑ پودے اسانی سے لگ سکتے ہیں...
01/08/2024

اس بار 14اگست کو جھنڈیوں کی جگہ پودے خریدیں۔اگر پانچ کروڑ لوگ بھی 10 پودے لگاتے ہیں۔تو 50 کروڑ پودے اسانی سے لگ سکتے ہیں اور ہم جھنڈیوں کی بے حرمتی سے بھی بچ جائیں گے۔پاکستان کودرختوں سے سر سبز کریں نہ کہ جھنڈیوں سے۔یہ پوسٹ اپ کے پاس امانت ہے 14 اگست سے قبل یہ پوسٹ پانچ کروڑ لوگوں تک پہنچانے میں مدد کریں۔ درخت پاکستان کی اشد ضرورت ہیں۔انے والی نسلوں کے صحت مندمستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
منجانب:
پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے پی کے حویلیاں🤗💖

01/08/2024

جب میں واپڈہ سے بجلی خرید رہا ہوں تو پھر انکم تو واپڈہ کو ہورہی ہے
جب انکم واپڈہ کو ہو رہی ہے تو انکم
ٹیکس مجھ سے کیوں ایک شہر ی کا سوال......؟

امرد پرستی (Pederasty) جسے دلی کی بازاری زبان میں "لونڈے بازی" بھی کہا جاتا پوری سوسائٹی میں پھیل چکی ہے کیا علما، شعرا،...
24/07/2024

امرد پرستی (Pederasty) جسے دلی کی بازاری زبان میں "لونڈے بازی" بھی کہا جاتا پوری سوسائٹی میں پھیل چکی ہے
کیا علما، شعرا، مدرسے و ہاسٹل کے طلبا، ذاکرین، میڈیا، سیاستدان اور فلمی ایکٹر غرض ہر شعبے کے لوگ اس علت میں مبتلا ہیں۔
پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھی اس بارے میں خاطر خواہ چرچا نہیں ہوتا۔
اس موضوع پر ہندی سینما کی فلم Page 3 دیکھنے کے لائق ہے۔
مقام شرم ہے کہ پاکستان کے کچھ شہروں کی وجہ شہرت ہی امرد پرستی ہے جن میں بنوں، میانوالی، تونسہ وغیرہ سر فہرست ہیں۔
اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ مرد اس سے اغلام بازی کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔
لاہور کے مفتی عزیز ہوں یا فیصل آباد کے قاری ابوبکر معاویہ یا پھر لاڑکانہ کی ایک مسجد کے محراب میں منہ کالا کرنے والا قاری۔۔۔۔۔ ہر روز ایسے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں لیکن اپنے مسلک کی بدنامی کے ڈر سے اس فعل قبیح پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے۔
اور تو اور امرد پرستی شعرا کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے اور انہوں نے بھی اپنے کلام میں کئی جگہ امرد پرستی کا برملا اظہار کیا ہے۔

اگر آں ترکِ شیرازی بدست آرد دلِ مارا
بخالِ ہندوش بخشم ثمرقند و بخارا را
( اگر شیراز کا وہ ترک لڑکا میرے ہاتھ لگے تو میں اس کی گال کے تل کے بدلے ثمرقند و بخارا اسے بخش دوں)
حافظ شیرازی

میر کیا سادے ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عــــٓــطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں
میر تقی میر

دونوں طرف میں داڑھی خورشید رو کے دوڑی
دیکھو زوال یارو ، آیا برا زمانہ
آبرو شاہ مبارک

جو لـــونڈا چھوڑ کر رنڈی کو چاہے
وہ کوئی عاشق نہیں ہے بوالہوس ہے
آبرو شاہ مبارک

اے ولی کیا کہوں بیاں اس کا
لطف میں دلربا ہے امرت لال
ولی دکنی

ہے بس کہ بے مثال نہ دیکھا جو خواب میں
آئینہ خیال مثالِ گوبند لال
ولی دکنی

گر چہ سب خوب رو ہیں خوب ولے
قتل کرتی ہے میرزا کی ادا
ولی دکنی

ہے بس کہ آب و رنگ حیا کھیم داس میں
آتا نہیں کسی کے خیال و قیاس میں
ولی دکنی

تیرا قد دیکھ اے سید معالی
سخن فہماں کی ہوی ہے فکر عالی
ولی دکنی

لونڈے پھرے ہیں گھر بہ گھر کھاوے نوالے تر بتر
بھوکے پھرے چاکر نفر ، بی بی برے احوال میں
جعفر زٹلی

بہت لڑکے پھرے کونی کہ دہلی ڈھونڈتے سونی
مراوے کون بے دونی ، عجب یہ دور آیا ہے
جعفر زٹلی

حسن تھا تیرا بہت عالم فریب
خط کے آنے پر بھی اک عالم رہا
میر تقی میر

رکھے اس لالچی لڑکے کو کوئی کب تلک بہلا
چلی جاتی ہے فرمایش کبھی یہ لا کبھی وہ لا
ناجی

کیا اس آتش باز کے لونڈے کا اتنا شوق میر
بہہ چلی ہے دیکھ کر اس کو تمہاری رال کچھ
میر تقی میر

کیفیتیں عطار کے لونڈے میں بہت تھیں
اس نسخے کی کوئی نہ رہی حیف دوا یاد
میر تقی میر

باہم ہوا کریں ہیں دن رات نیچے اوپر
یہ نرم شانے لونڈے ہیں مخمل دو خوابا
میر تقی میر

گر ٹھہرے ملک آگے انھوں کے تو عجب ہے
پھرتے ہیں پڑے دلی کے لونڈے جو پری سے
میر تقی میر

دھولا چکے تھے مل کر کل لونڈے میکدے کے
پر سرگراں ہو واعظ جاتا رہا سٹک کر
میر تقی میر

امرد پرست ہے تو گلستاں کی سیر کر
ہر نونہال رشک ہے یاں خورد سال کا
حیدر علی آتش

میر اس قاضی کے لونڈے کے لیے آخر موا
سب کو قضیہ اس کے جینے کا تھا بارے چک گیا
میر تقی میر

یاں تلک خوش ہوں امارد سے کہ اے رب کریم
کاش دے حور کے بدلے بھی تو غلماں مجھ کو
قائم چاندپوری

لیا میں بوسہ بہ زور اس سپاہی زادے کا
عزیزو اب بھی مری کچھ دلاوری دیکھی
مصحفی غلام ہمدانی

ہاتھ چڑھ جائیو اے شیخ کسو کے نہ کبھو
لونڈے سب تیرے خریدار ہیں میخانے کے
میر تقی میر

معروف نفسیات دان سگمنڈ فرائیڈ کے مطابق اگر شہوانی خواہش کی موزوں وقت پر تکمیل نہ ہو تو یہ انسان کے لاشعور میں پرورش پاتی ہے اور اظہار کے لیے کڑھتی رہتی ہے۔ سماج اور مذہب کی جکڑ بندیوں کے سبب یہ اظہار کے بجائے گرفت میں رہتی ہے اور پھر خطرناک صورتوں میں ظاہر ہوتی رہتی ہے۔ امرد پرستی بھی اسی کی ایک شکل ہے۔
اپنے نو عمر بچوں کو اس فعل قبیح بارے آگاہی دیں۔ ان پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ امرد پرستوں کے بہلاوے میں نہ آئیں۔
حکومت کو چاہیے کہ وہ اس لعنت کے تدارک کے لیے POCSO جیسا قانون نافذ کرے جو کہ پڑوسی دیش نے بچوں کی رکشا کے لیے متعارف کروایا ہے۔
#نثر #قافیہ #تقطیع #امردپرستی

13/07/2024



انسان کے بالغ ہونے سے بھی بہت پہلے جنسی جبلت اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہے۔
کچھ خوراک اور ماحول بھی قبل از وقت بلوغت میں کرادر ادا کرتے ہیں۔
جنسی جبلت کی تسکین کا صحیح اور محفوظ راستہ جسے نکاح کہا جاتا ہے۔ وہ اتنا طویل اور مشکلات بھرا کر دیا گیا ہے کہ محض ایک جذبہ کی تسکین کے لئے اتنا لمبا انتظار دل پر بوجھ بن جاتا ہے۔مالی خود مختاری، بہت سی رسومات، دکھاوا، شور شرابا اور لڑکی یا لڑکے والوں کی طرف سے نخروں نے نوجوان کے نکاح کو ایک ڈراونا خواب بنائے ہوئے ہیں۔
اب دین کا علم عمومی طور پر عوام میں نہایت سطحی ہے اور عمل اس سے بھی کم ہے۔
تصویر، پورن فلم اور پھر تصورات تک رسائی۔۔ ۔۔۔ بڑوں کی نگرانی یا راھنمائی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ والدین کو پتہ ہے نہ پروا کہ اولاد کیا کر رہی ہے۔
اس سب میں ناپختہ ذھن بعض جگہ پر بے حوصلہ ہو جاتے ہیں کئی جگہ بے رحم اور پھر کردار بھی خراب کر لیتے ہیں۔ بس موقع اور ماحول یہ طے کرتے ہیں کہ کون کتنا خراب ہو گا۔
اس چلتے دور کی نوجوان نسل میں پانی کم ہے لیکن آگ بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ ہماری خوراک اور پورن انڈسٹری ہے۔
تو لازمی بات ہے فساد اور بگاڑ یقینی امر ہے اور ناگزیر بھی.. بگاڑ ایک نیم شعوری تسلسل سے پیدا ہوتا ہے جبکہ سدھار ہمیشہ ایک شعوری کوشش کا نتیجہ۔
ملکی اور معاشرتی انحطاط اور انتشار نے نوجوانوں کی زندگی پر گہرے اثرات ثبت کیے ہیں۔ ہمارے ملک میں نوجوان خود رو جھاڑیوں کی طرح ہیں جنکی کوئی کانٹ چھانٹ دیکھ بھال نہیں کرتا۔ یہ پیدا بھی بغیر منصوبہ بندی اور مقصدیت کے ہوتے ہیں ۔

وطن اسلامی ، سسٹم شیطانی پھر کس بات کی حیرانی۔۔۔

ہماری بقا اسی میں ہے کہ ہم لوگ وضاحت کیساتھ آرزو کریں۔
الله تعالیٰ اور اسکے رسولﷺ نے جو جنسی جبلت کی تسکین کا صحیح اور محفوظ راستہ دیا ہے جسے نکاح کہا جاتا ہے۔ہمیں اسے آسان کرنا ہوگا فضول کی رسومات ختم کرنی ہونگیں ماں ماب اپنے پرائم ٹائم کو یاد کریں اور اپنے بچوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

رب تعالیٰ لکھنے اور پڑھنے والوں کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

چیف کواڈی نیٹر ہزارہ پاکستان انٹر نیشنل ہیومن راہیٹس چوہدری محمد حنیف اسلام آباد میں پریزیڈنٹ پاکستان انٹر نیشنل ہیومن ر...
11/12/2023

چیف کواڈی نیٹر ہزارہ پاکستان انٹر نیشنل ہیومن راہیٹس چوہدری محمد حنیف اسلام آباد میں پریزیڈنٹ پاکستان انٹر نیشنل ہیومن راہیٹس جناب ملک حبیب صاحب سے ایوارڈ وصول کرتے ھوے❤️

واہس چہر مین کمپلینٹ سل کے پی کے پاکستان سنٹر نیشنل ہیومن راہیٹس محمد عثمان خان اور ممبران PIHRO نے کہا کہ پیٹرول مہنگاء...
31/10/2023

واہس چہر مین کمپلینٹ سل کے پی کے پاکستان سنٹر نیشنل ہیومن راہیٹس محمد عثمان خان اور ممبران PIHRO نے کہا کہ پیٹرول مہنگاء ھوتا ھے تب بھی سوزوکی اور رکشہ والوں کا کرایا بڑ جاتا ھے سی این جی مہنگی ھوتی ھے تب بھی انکا بہانہ ھوتا ھے اب پیٹرول سستاء ھواء ھے اور امید ھے کہ اور بھی سستا ھوگاء کوہی بھی شخص حکومت کے مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ کرایہ ادا نا کرے اگر کوہی زیادہ کرایہ کی ڈیمانڈ کرتا ھے تو فوری طور پہ اسکی شکایت کی جاے ان لوگوں نے اخپل بادشاہی بنا رکھی ھے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رھے ھیں.
میڈیا کواڈی نیٹر PIHRO Havelian City

16/09/2023

واہس چہر مین کمپلینٹ سل کے پی کے پاکستان انٹر نیشنل ہیومن راہیٹس محمد عثمان خان پشاور میٹنگ میں.

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن راہیٹس کے ریجنل آفس میں واہس چیئرمین کمپلینٹ سیل کے پی کے عثمان خان جدون تحصیل صدر خان بہادر خان...
31/08/2023

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن راہیٹس کے ریجنل آفس میں واہس چیئرمین کمپلینٹ سیل کے پی کے عثمان خان جدون تحصیل صدر خان بہادر خان جدون جنرل سیکٹری ہزارہ محمد ایاز صاحب چیف کواڈی نیٹر ہزارہ چوہدری محمد حنیف ایگزیکٹو ممبر عدالت خان سٹی صدر حویلیاں احتشام خان نے ضلع ایبٹ آباد و تحصیل ایبٹ آباد اور تحصیل بالاکوٹ میں PIHRO کی از سر نو باڈیز کے قیام پر مشاورت کی اور کہا کہ رواں ہفتے انشاء اللہ تحصیل بالا کوٹ کا وزٹ کرکے وہاں پر ہیومن راہیٹس کی مکمل باڈی تشکیل دہی گے جس سے غریب عوام کی مشکلات میں نمایاں کمی واقعہ ھوگی.
اسامہ اقبال میڈیا کواڈی نیٹر PIHRO Havelian City

Address

Havelian Abbottabad KPK
Kpk
22500

Telephone

+923155876798

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PIHRO Havelian City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share