30/08/2026
🎓 بھابڑہ کےیتیم بچوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم!
لائف فار آرفن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام یتیم بچوں اور طلاق یافتہ خواتین کے بچوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ 13 ستمبر 2026ء کو منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو لائف اسکول سسٹم کوٹ مومن اور سپیریئر اسکول آف ایکسیلنس کوٹ مومن میں معیاری تعلیم کے ساتھ مفت تعلیمی سہولیات اور مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔
ہمارا مقصد صرف تعلیم فراہم کرنا نہیں بلکہ ایسے بچوں کو بہتر تعلیم، معیاری تربیت اور روشن مستقبل کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ معاشرے کے باصلاحیت، خودمختار اور کامیاب افراد بن سکیں۔
📚 اہلیت:
یہ داخلہ ٹیسٹ صرف یتیم بچوں اور طلاق یافتہ خواتین کے بچوں کے لیے ہے۔
📅 تاریخ: 13 ستمبر 2026ء
📍 مقام: اولڈ صفہ اسکول، بھابڑہ (برائٹ فیوچر اکیڈمی)
☎️ مزید معلومات کے لیے:
03007692297
03072673112
03016621126
آئیے! کسی بچے کی تعلیم کو اس کے روشن مستقبل کی بنیاد بنائیں۔
لائف فار آرفن فاؤنڈیشن
تعلیم، تربیت اور بہتر مستقبل کا عزم