09/05/2026
پنجاب کالج کو تاریخی فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی طلبہ، کھلاڑیوں اور محنت کرنے والے تمام ساتھیوں کی لگن اور جذبے کا نتیجہ ہے جس نے ادارے کا نام روشن کیا۔
لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وہ دو بھاڑے کے ٹٹو، جنہوں نے ہر محفل میں ناچ ناچ کر گھنگرو توڑے اور خود کو وفاداری کا سب سے بڑا علمبردار ثابت کرنے کی کوشش کی، آج اسی دعوت میں نظر انداز کر دیے گئے۔ شاید وقت نے ثابت کر دیا کہ وقتی چاپلوسی اور مفاد پرستی ہمیشہ عزت نہیں دلا سکتی۔
ساتھیوں کے ساتھ کی گئی کرپشن کا پیسہ اگر لاہور پی سی جیسی محفلوں اور دعوتوں پر خرچ کیا جا رہا ہے تو اس پر بھرپور اظہارِ مذمت کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ دوسروں کا حق کھا کر بنائی گئی شان و شوکت زیادہ دیر قائم نہیں رہتی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اداروں کے نام پر ہونے والی مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کی شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ تعلیم جیسے مقدس شعبے کو ذاتی مفادات اور کرپٹ عناصر سے پاک رکھا جا سکے۔
تعلیم خدمت کا نام ہے، ذاتی تشہیر اور مفاد پرستی کا نہیں۔