06/01/2026
پورے درہ آدم خیل کے غیور عوام ہم قوم زرغُن خیل آپ لوگوں سے مخاطب ہیں اور کچھ حقائق آپ لوگوں کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں
جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ قوم زرغُن خیل و کندی سنی خیل کے مابین کئی عرصہ سے پہاڑی حد بندی پر تنازعہ چلا آرہا ہے اس حوالے سے کئی نشستیں ہوئی ہے لیکن کوئی نتیجہ اخذ نہیں ہوا پھر کندی سنی خیل نے قوم زرغُن خیل کے 30 با اثر و بزرگ شخصیات کے نام حلف کیلئے مقرر کئے جسے قوم زرغُن خیل نے بخوشی قبول کی پھر ڈپٹی کمشنر دفتر میں 19 دسمبر 2025 کو ایک اہم نشست ہوئی۔
اس نشست میں قوم زرغُن خیل کا موقف یہ تھا کہ قومی ایریا میں تمام غیر قانونی لیز کو منسوخ کریگا اور ڈپٹی کمشنر اس میں بطور ضمانت دار ہوگا
اس کے علاؤہ قومی ایریا میں تمام مائن بند ہوں گے اور ٹھیکیداروں کو قوم کے ساتھ حلف کے بعد کوئی دعویٰ یا لینا دینا نہیں ہوگا۔
ان باتوں پر دونوں فریقین نے رضامندی ظاہر کی اور کاغذ پر دونوں فریقین کے وکیلوں نے دستخط کی جو کاغذ میں درج ذیل ہیں
آب بات آتی ہے تاریخ کی تو قوم زرغُن خیل کا موقف یہ تھا کہ ہم کندی سنی خیل کو 10 جنوری 2026 تک وقت دیتے ہیں کہ وہ یہ مطالبات پورے کریں بےشک ہم حلف کیلئے تیار ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر کوہاٹ و کندی سنی خیل کا موقف یہ تھا کہ نہیں 10 تاریخ تو بہت لمبا ہے ہم نے 24 تاریخ رات 12 بجے سنی خیل کیلئے مقرر کیا کہ وہ ان مطالبات پر عمل کر کے ڈپٹی کمشنر کو صورتحال سے آگاہ کریں اور قوم زرغُن خیل کو 25 دسمبر 2025 کا تاریخ حلف کیلئے مقرر کیا قوم زرغُن خیل اپنا تیاری کریں پھر 24 تاریخ رات 8 بجے اسسٹنٹ کمشنر درہ آدم خیل نے دونوں فریقین بمعہ مفتیان کرام کو بلایا اور سنی خیل سے یہ سوالات کئے کہ کیا آج 24 تاریخ ہے آپ لوگوں نے جب کاغذ پر دستخط کی آس کاغذ کی آج رات 12 بجے وقت پورا ہونے والا ہے کیا آپ لوگوں نے ان مطالبات کی پاسداری کی تو مختصراً میں یہ کہو کہ رات 11:30 کو سنی خیل نے اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے واک آؤٹ کر کے اپنے لکھے گئے کاغذ سے دم دبا کر بھاگ گئے اس کے بعد زرغُن خیل نے اسسٹنٹ کمشنر کو یہ کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ پرسوں 23 تاریخ کو ملک سمند خان حجرے میں ہمارا ایک گرینڈ اجلاس ہوا تھا جس میں حلف کیلئے مقرر کئے گئے تمام مشران موجود تھے اور ہم حلف کیلئے مکمل تیار تھے لیکن آپ کے سامنے ہے کہ حلف سے کون بھاگ گئے اس وجہ سے ہم نے یہ کیس بھی جیت لیا۔
قوم زرغُن خیل خاص کر کندی سنی خیل کے معزز کشران و مشران آپ لوگ موجودہ ثناء اللہ کمیٹی کے کسی چال و پروپیگنڈے میں نا آئیں یہ کمیٹی آپ لوگوں سے حقیقت چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں اور دونوں فریقین کو آپس میں لڑوانے کی چال چل رہے جو پہلے قوم اخوروال کے ساتھ کیا ہے خدارا اپنے آنکھوں سے پٹھیا اتاریں اور حقیقت جاننے کی کوشش کریں ورنہ بعد میں بہت دیر ہو چکی ہوگی وسلام