District Committee on the Status of Women Kohat

District Committee on the Status of Women Kohat District Committee on the Status of Women Kohat

27/05/2026

نگہت عظمی!ڈی سی ایف ڈبلیو کوہاٹ ۔
عید الاضحیٰ کے پہلے دن اس مبارک موقع پر، مجھے دارالامان کی باہمت خواتین کے ساتھ وقت گزارنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ان کی مسکراہٹوں میں شریک ہونا اور ان کے دلوں کا حال جاننا میرے لیے ایک انتہائی جذباتی اور گہرا تجربہ تھا۔ آج میری واحد خواہش یہی ہے کہ میں ان کی زندگیوں میں امید کی ایک نئی کرن لا سکوں اور ان کے دکھوں کے بوجھ کو ہلکا کر سکوں۔ یاد رکھیے، حقیقی عید اپنوں کو ساتھ لے کر چلنے کا نام ہے—تاکہ یہ یقین دہانی کرائی جا سکے کہ کوئی بھی، بالخصوص ہمارے معاشرے کی کمزور خواتین، اپنی مشکلات میں خود کو اکیلا یا بھولا ہوا نہ سمجھیں۔ آپ سب کو عید مبارک!"

تمام امت مسلمہ کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں ۔
26/05/2026

تمام امت مسلمہ کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں ۔

13/05/2026

نگہت عظمیٰ چیئر پرسن ڈسٹرکٹ کمیٹی ان سٹیٹس اف وومن کوہاٹ کا دارالامان کوہاٹ کا دورہ ۔
دارالامان انچارج نورین صاحبہ سے دار الامان میں رہنے والی خواتین کے حوالے سے خصوصی گفتگو ۔
وہاں پہ ائی ہوئی کچھ ایسی خواتین کے حوالے سے سے بات چیت ہوئی جن پہ گھریلو تشدد کیا گیا ۔اور کچھ سپیشل کیسز کے حوالے سے بھی ڈسکشن ہوئی ۔ڈسٹرکٹ کمیٹی اور وومن کمیشن کے حوالے سے خواتین کو اعتماد میں لیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

08/05/2026

وزیراعلیٰ ہاؤس میں “سٹیٹس آف ویمن” کمیٹیوں کے قیام کی افتتاحی تقریب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے “سٹیٹس آف ویمن” کمیٹیوں کے قیام کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔



اس موقع پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کے 26 اضلاع میں قائم کی گئی کمیٹیوں کی چیئرپرسنز میں تقرری کے نوٹیفکیشنز تقسیم کئے۔




وزیراعلیٰ ہاؤس میں “سٹیٹس آف ویمن” کمیٹیوں کے قیام کی افتتاحی تقریبوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے “سٹیٹس آف ...
07/05/2026

وزیراعلیٰ ہاؤس میں “سٹیٹس آف ویمن” کمیٹیوں کے قیام کی افتتاحی تقریب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے “سٹیٹس آف ویمن” کمیٹیوں کے قیام کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی، سیکرٹری سوشل ویلفیئر شریف حسین، کمیشن برائے سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس، ایم پی اے ریحانہ اسماعیل ، چیئر پرسنز ضلعی کمیٹیاں برائے وقارِ نسواں، وومن کمیشن کی سیکریٹری شازیہ عطا سمیت ضلعی افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کے 26 اضلاع میں قائم کی گئی کمیٹیوں کی چیئرپرسنز میں تقرری کے نوٹیفکیشنز تقسیم کئے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل ویلفیئر ہمارے قائد عمران خان کا پسندیدہ شعبہ ہے اور حکومت “عوام کا احساس” وژن کے تحت فلاحی اقدامات کو مزید وسعت دے رہی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

حکومت دارالامان، شیلٹر ہومز، “کوئی بھوکا نہ سوئے”، احساس کفالت اور دیگر فلاحی پروگراموں کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جبکہ “زمنگ کور” جیسے ادارے بے سہارا بچوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ فلاحی اقدامات کو مزید بڑھایا جائے اور حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے نامزد چیئرپرسنز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو بااختیار بنا کر انہیں معاشرے کی ترقی میں مزید فعال کردار دیا جائے گا۔

تقریب سے چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس نے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ضلعی کمیٹیاں برائے وقار نسواں “کے کمیٹیوں کا قیام ایک تاریخی قدم ہے جو نچلی سطح تک خواتین کے حقوق کے تحفظ، مسائل کی نشاندہی اور فوری حل میں مددگار ثابت ہوگا۔

کمیٹیاں نہ صرف خواتین کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہوں گی بلکہ ان کے ذریعے خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں بھی شامل کیا جائے گا، جو کہ حقیقی معنوں میں صنفی مساوات کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔

وومن کمیشن ہر ضلع میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے، ان کی داد رسی اور بروقت حل کے لیے فعال کردار ادا کرے گا تاکہ کوئی بھی خاتون انصاف سے محروم نہ رہے۔



Address

Office Gate No 2 Kda Adc Office Complex Block 3
Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Committee on the Status of Women Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share