15/07/2026
❤️الحمدللہ رب العالمین 🌿
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور گاؤں کے باہمت، مخلص اور دردِ دل رکھنے والے نوجوانوں کے تعاون سے انزر ویلفیئر ٹرسٹ نے ایک اور فلاحی خدمت سرانجام دی۔
اس کارِ خیر کے تحت گاؤں کے مستحق خاندانوں میں سولر پینلز، سولر فین اور الیکٹرک کیبلز وقف کی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک ٹینٹ بھی خریدا گیا، جو قبر کشائی کے موقع پر شدید گرمی یا خراب موسم میں استعمال کیا جائے گا، تاکہ اہلِ گاؤں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس نیک اور مبارک منصوبے پر مجموعی طور پر 45,500 روپے کے اخراجات آئے۔
انشاء اللہ، انزر ویلفیئر ٹرسٹ گاؤں کی فلاح و بہبود، رفاہِ عامہ اور خدمتِ خلق کے اس مشن کو آئندہ بھی اسی جذبے اور اخلاص کے ساتھ جاری رکھے گا۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اس کارِ خیر میں تعاون کرنے والے تمام احباب کو دنیا و آخرت میں بہترین اجر،
صحت، برکت اور اپنی خاص رحمتوں سے نوازے۔ آمین۔