18/06/2025
لنڈی کوتل جرگہ ہال میں شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کی پہلی برسی عقیدت اور اخترام کے ساتھ منائی گئی.
خلیل جبران آفریدی شہید فاؤنڈیشن اور ان کی خاندان کی طرف سے سینئر صحافی خلیل جبران آفریدی شہید کی پہلی برسی اج لنڈی کوتل تحصیل جرگہ ہال میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی برسی میں تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری ، ملک دریاخان آفریدی، پاکستان تحریک انصاف ال ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غفار شینواری آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اقبال آفریدی ٹی یو جے سابق صدر قاضی فضل اللہ ڈسٹرکٹ پریس کلب صدر امان علی شینواری لنڈیکوتل پریس کلب صدر شاہ الرحمن طورخم کسٹم کلئیر نگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مجیب شینواری جماعت اسلامی کے امیر مراد حسین آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبدالرازاق شینواری آفتاب شینواری کے علاوہ لنڈی کوتل کے صحافیوں سماجی حلقوں کے مشران بلدیاتی نمائندگان اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور خلیل جبران آفریدی شہید کے زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی گئی. برسی کے موقع پر شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کی واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے. ان کے بچوں کو تحفظ فراہم کی جائے اور ان کے بچوں کو ماہانہ مالی امداد فراہم کی جائے. اور ان کی سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی ماہانہ پنشن ان کی بچوں اور اہلیہ کو دی جائے. برسی کے تقریب کے اختتام پر صحافی خلیل جبران آفریدی شہید کے مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئے.. خلیل جبران آفریدی شہید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی اقبال آفریدی. اور چئرمین ایمل آفریدی نے برسی میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا