24/10/2025
(جنوبی وزیرستان اپر)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان اپر ارشدخان (پی ایس پی) کے خصوصی ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی لدھا سرکل ہدایت اللہ خان نے تھانہ لدھا کا سرپرائز وزٹ کیا، جہاں انہوں نے تھانے میں سکیورٹی انتظامات، ریکارڈ اور عملے کی حاضری کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ڈی ایس پی نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے
بعد ازاں ڈی ایس پی نے کانیگرم APS سکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکول سٹاف سے ملاقات کی۔ انہوں نے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور سکیورٹی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو مزید بہتری کی ہدایت کی
ڈی ایس پی نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے