Tribal Youth Association

Tribal Youth Association Tribal Youth Association is a platform committed to empowering Tribal Youth through education, peace, justice, leadership, and unity.

Our mission is to promote social development, create awareness, and raise the voice of our community for a better future.

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے مابین جاری مذاکرات اور اس سے قبل جنگ بندی کے قیام میں پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے...
11/04/2026

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے مابین جاری مذاکرات اور اس سے قبل جنگ بندی کے قیام میں پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی یہ کامیاب کوششیں نہ صرف ایک اہم سفارتی کامیابی ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک بڑی پیش رفت کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ پاکستان کی یہ کاوشیں کامیاب ہوں اور امریکہ اور ایران کے درمیان یہ عارضی جنگ بندی مستقل امن میں تبدیل ہو جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہماری یہ دعا اور ریاست پاکستان سے یہ توقع بھی ہے کہ قبائلی اضلاع میں قیامِ امن کے لیے بھی اسی نوعیت کی سنجیدہ اور مؤثر کوششیں کی جائیں گی، تاکہ وہاں کے عوام کو بھی ایک پُرامن اور مستحکم زندگی میسر آ سکے۔


DG ISPR KP corner Government of Pakistan Prime Minister’s Youth Programme Government of Khyber Pakhtunkhwa Prime Minister's Office of Pakistan Geo News Urdu fans

آئی آر سی آر اے کے زیرِ اہتمام گورنر ہاؤس پشاور میں ایک اہم کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ریاست اور عوام کے درمیان بڑھتے ہو...
07/04/2026

آئی آر سی آر اے کے زیرِ اہتمام گورنر ہاؤس پشاور میں ایک اہم کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ریاست اور عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں اور ان کے تدارک پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر قبائلی اضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر، مرتضیٰ محسود نے شرکت کی اور نوجوانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو ریاست کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ریاست کی ذمہ داری تھی کہ وہ نوجوانوں کو اعتماد میں لیتی، انہیں تحفظ فراہم کرتی اور روزگار، تعلیم سمیت دیگر مثبت مواقع مہیا کرتی۔ تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جو محدود مواقع پہلے سے دستیاب تھے، وہ بھی اب ختم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرزِ عمل کے سنگین نتائج سامنے آ رہے ہیں، جہاں ایک طرف نوجوان دہشتگردی کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں، دوسری جانب نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ کچھ ریاست مخالف عناصر کا حصہ بننے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو فوری طور پر قومی دھارے میں شامل کیا جائے، انہیں بااختیار بنایا جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں۔



fans Government of Khyber Pakhtunkhwa Government of Pakistan DG ISPR District Youth Affairs Peshawar Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP Prime Minister’s Youth Programme KP corner

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے عید مبارک...عید کے اس پرمسرت موقع پر ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن تمام اہلِ وطن کو دل کی گ...
21/03/2026

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے عید مبارک...

عید کے اس پرمسرت موقع پر ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتی ہے۔


آج ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے تنظیمی ساتھیوں اور دوستوں کے اعزاز میں افطار کا اہتمام کیا گیا۔اس خوشگوار موقع پر رمضان ال...
14/03/2026

آج ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے تنظیمی ساتھیوں اور دوستوں کے اعزاز میں افطار کا اہتمام کیا گیا۔

اس خوشگوار موقع پر رمضان المبارک کے بعد تنظیمی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

افطار کے بابرکت لمحات میں ملک کی سلامتی، ترقی اور خصوصاً قبائلی اضلاع میں پائیدار امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 🤲

17/02/2026

The Tribal Youth Convention was organized in Peshawar under the auspices of the Tribal Youth Association.

Under the Tribal Youth Association, with the collaboration of the Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs, an important Tribal Youth Convention was held at Peshawar University on February 11.

A large number of youth from the tribal districts and individuals from various walks of life participated in the convention.

#نوجوانان #امن

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام پشاور میں ٹرائبل یوتھ کنونشن کا انعقادٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام، خیب...
11/02/2026

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام پشاور میں ٹرائبل یوتھ کنونشن کا انعقاد

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام، خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے تعاون سے 11 فروری کو پشاور یونیورسٹی میں ایک اہم ٹرائبل یوتھ کنونشن منعقد کیا گیا۔

کنونشن میں قبائلی اضلاع کے نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاہد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر مہمانوں میں پشاور یونیورسٹی کے چیئرمین ایریا اسٹڈی سینٹر پروفیسر ڈاکٹر سید حسین شہید سہروردی، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی ڈاکٹر لیلما مقبول سمیت مختلف شعبوں اور مکاتبِ فکر سے وابستہ افراد شامل تھے۔

کنونشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی سالہا سال کی خدمات اور جدوجہد پر مبنی تفصیلی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔

افتتاحی تقریر میں کنونشن کے موضوع (نوجوانوں کے مسائل، کیپیسٹی بلڈنگ اور لیڈرشپ کا کردار) پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شہید سہروردی نے نوجوانوں کے کردار پر خصوصی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان سماج کو بدلنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے مثبت تبدیلی خود اپنے اندر لانی ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سماج میں انتہاپسندی تمام مسائل کی جڑ ہے اور اس کا راستہ روکنے کے لیے تشدد کو “اَن لرن” کرنا ہوگا اور عدم تشدد اور رواداری کے رویوں کو فروغ دینا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نعمان مجاہد نے خصوصاً قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کی محرومیوں پر بات کی اور ان کے خاتمے کے لیے پالیسی سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا آغاز
کر رہی ہے، جن کا باقاعدہ آغاز عید کے فوراً بعد کر دیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مرتضیٰ محسود نے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے نوجوان ہر طرف سے محرومیوں کا شکار ہیں، چاہے وہ تعلیم ہو، امن ہو، روزگار ہو یا دیگر بنیادی سہولیات۔ انہوں نے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے لیے فوری طور پر تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جو سرمایہ دہشتگردوں کے خاتمے پر لگایا جا رہا ہے، اگر اتنا ہی سرمایہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے تو بدامنی اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔

کنونشن کے اختتام پر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز جبکہ نوجوانوں کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔

#آمن

Government of Pakistan
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa DG ISPR Directorate of Youth Affairs KP Prime Minister’s Youth Programme Muhammad Sohail Afridi KP corner The President of Pakistan fans Tribal Education Consultants

05/02/2026

On the occasion of Kashmir Solidarity Day, we reaffirm our unwavering support for the people of Jammu and Kashmir in their just struggle for the right to self-determination, dignity, and peace. This day serves as a powerful reminder of our collective responsibility to stand firmly for justice, uphold human rights, and promote constructive dialogue for a peaceful resolution of the dispute in accordance with international law and the aspirations of the Kashmiri people.

Murtaza Mehsood, Central President, Tribal Youth Association, emphasizes that solidarity with Kashmir is a moral duty and that lasting peace can only be achieved through justice, respect for human rights, and sincere efforts toward dialogue and understanding.

Disclaimer
This statement is shared for awareness and solidarity, reflects peaceful advocacy, and supports human rights and international law in the present.

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبر پختونخوا اختتام پذیر.پشاور میں منعقد کی گئی قومی سطح کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 11 جنوری سے 22 ...
23/01/2026

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبر پختونخوا اختتام پذیر.

پشاور میں منعقد کی گئی قومی سطح کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 11 جنوری سے 22 جنوری 2026 تک جاری رہی، جس میں ملک مشران، اکیڈیمیا، میڈیا نمائندگان، انفلوئنسرز، سیاسی قائدین، نوجوانوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی...

ورکشاپ کے دوران خیبر پختونخوا اور ملک کو درپیش اہم سیکیورٹی، سیاسی، سماجی اور معاشی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے کھل کر اپنے خیالات اور آراء کا اظہار کیا۔

ورکشاپ میں شریک ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مرتضیٰ محسود نے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے قبائلی علاقوں میں جاری دہشت گردی کی حالیہ لہر، نیشنل میڈیا میں قبائل کی منفی و غلط پروفائلنگ، نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے محدود مواقع، اور قبائلی اضلاع بشمول خیبر پختونخوا میں سول و ملٹری انتظامیہ کے مابین بڑھتے ہوئے عدم اعتماد پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

مرتضیٰ محسود نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کی لہر میں اچانک اور خطرناک اضافے نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں اور لاکھوں افراد غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں، تاہم ان حالات سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت اور ملٹری کے درمیان مؤثر تعاون اور ہم آہنگی کا فقدان واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جس کا خمیازہ براہِ راست قبائلی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث نوجوان شدید معاشی دباؤ اور مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نیشنل میڈیا کی جانب سے قبائلی اضلاع سے متعلق منفی رپورٹنگ نوجوانوں میں احساسِ محرومی کو مزید بڑھا رہی ہے، جو بالواسطہ طور پر انتہاپسند عناصر کے لیے سازگار فضا پیدا کر رہی ہے۔

مرتضیٰ محسود کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور بدامنی قبائل اور ریاست دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، جس کا حل صرف مشترکہ کاوشوں، اعتماد سازی اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے میڈیا، حکومت، سول انتظامیہ اور ملٹری سمیت تمام متعلقہ فریقین کو مل بیٹھ کر ایک مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Government of Pakistan
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
DG ISPR
KP corner
Tribal Education Consultants
Muhammad Sohail Afridi
The President of Pakistan
Tribal Youth Association
Murtaza Mehsud
Prime Minister’s Youth Programme


نئے سال 2026 پر نوجوانوں کے لیے پیغامنیا سال محض کیلنڈر کی تبدیلی نہیں بلکہ قومی ترجیحات، سماجی سمت اور انفرادی کردار پر...
01/01/2026

نئے سال 2026 پر نوجوانوں کے لیے پیغام

نیا سال محض کیلنڈر کی تبدیلی نہیں بلکہ قومی ترجیحات، سماجی سمت اور انفرادی کردار پر نظرِ ثانی کا ایک سنجیدہ موقع ہوتا ہے۔ سال 2026 نوجوانوں، بالخصوص قبائلی اضلاع کے نوجوانوں، کے لیے ایک ایسا موڑ ثابت ہو سکتا ہے جہاں محرومی کو شعور، مشکلات کو صلاحیت اور مایوسی کو مثبت اور تعمیری جدوجہد میں تبدیل کیا جا سکے۔

قبائلی اضلاع نے طویل عرصے تک تنازعات، ریاستی عدم توجہی اور مسلسل قربانیوں کا سامنا کیا ہے۔ تاہم یہ حقیقت بھی نظرانداز نہیں کی جا سکتی کہ یہی خطہ علمی روایت، مزاحمتی شعور اور قیادت سازی کی ایک مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اس تاریخی سرمائے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

ریاست، خطہ اور عالمی نظام تیزی سے تبدیلی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ ایسے میں نوجوانوں کے لیے سب سے قیمتی سرمایہ معیاری تعلیم، مارکیٹ سے ہم آہنگ مہارتیں، سیاسی آگاہی اور سماجی شعور ہیں۔ پائیدار امن، ترقی اور شمولیتی حکمرانی نوجوانوں کی بامعنی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔

پالیسی سطح پر یہ ناگزیر ہے کہ نوجوانوں کی شناخت کو جذباتیت کے بجائے علم، مکالمے، دلیل اور ذمہ دار شہری کردار سے جوڑا جائے۔ بندوق کے مقابلے میں کتاب، نفرت کے مقابلے میں مکالمہ، اور وقتی ردِعمل کے بجائے حکمتِ عملی وہ راستہ ہے جو پختون نوجوانوں کو حاشیے سے فیصلہ سازی کے مرکز تک لے جا سکتا ہے۔

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن

Tribal Youth Association
Tribal Education Consultants
Government of Pakistan
DG ISPR
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
KP corner
Directorate of Youth Affairs KP
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa





16/12/2025

یونیورسٹی آف پشاور میں محسود پریس کلب کی جانب سے قبائلی اضلاع میں بابائے صحافت سیلاب محسود (مرحوم) کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ اطلاعات، قبائلی اضلاع کے صحافیوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے وابستہ مشران و نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار میں ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مرتضی محسود بھی شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں سیلاب محسود (مرحوم) کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنے خطاب میں مرتضیٰ محسود نے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کی فلاح و ترقی، ایف سی آر کے خاتمے، اور سیلاب محسود کی جانب سے قبائلی عوام کے لیے کی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مرتضیٰ محسود نے امید ظاہر کی کہ سیلاب محسود کی آنے والی نسلیں بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قبائلی اضلاع کے لیے خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

تقریب کے شرکاء نے مرحوم سیلاب محسود کی خدمات پر تفصیل سے گفتگو کی اور ان کی گراں قدر خدمات پر بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیرِ اہتمام سوات میں شاندار یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی انس...
27/11/2025

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیرِ اہتمام سوات میں شاندار یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل ایف سی خیبر پختونخوا (نارتھ) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج تھے۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا یوتھ افیئرز کے ڈائریکٹر، ڈپٹی کمشنر سوات، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن، ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مرتضیٰ محسود اور مختلف جامعات کے وائس چانسلرز سمیت سماجی و علمی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

قبائلی اضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مرتضیٰ محسود اپنے وفد کے ہمراہ کنونشن میں شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران قبائلی اضلاع کے نوجوانوں نے آئی جی ایف سی نارتھ سے مختلف اہم امور پر سوالات کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مرتضیٰ محسود کو نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور بین الاضلاعی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

آج خیبر پختونخوا حکومت کیجانب سے منعقدہ خیبر پختونخوا امن جرگہ ایک نہایت اہم اور قابل تحسین اقدام ہے۔دعا ہے اور امید ہے ...
12/11/2025

آج خیبر پختونخوا حکومت کیجانب سے منعقدہ خیبر پختونخوا امن جرگہ ایک نہایت اہم اور قابل تحسین اقدام ہے۔

دعا ہے اور امید ہے کہ اس جرگے کے مثبت نتائج آئیں اور خیبر پختونخوا کے حالات پر مثبت اثرات ڈالیں۔

اس اہم اقدام کیلئے خیبر پختونخوا حکومت قابلِ داد و تحسین ہے۔

قبائلی اضلاع کے نوجوان اس جرگے کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ امن کیلئے ایسے اقدامات جاری رہینگے۔

مرتضی محسود مرکزی صدر ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن




Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Muhammad Sohail Afridi
Government of Pakistan
Government of Khyber Pakhtunkhwa

Address

Khyber
2500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tribal Youth Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tribal Youth Association:

Share