APCA Mardan Official

APCA Mardan Official All Pakistan Clerks Association Mardan (Aslam Khan Group)

بجٹ میں سرکاری ملازمین کے خوابوں کو یکسر چکنا چور کر دیا گیا ہے۔افریدی خان مایار (صدر ایپکا ضلع مردان)                  ...
12/06/2026

بجٹ میں سرکاری ملازمین کے خوابوں کو یکسر چکنا چور کر دیا گیا ہے۔
افریدی خان مایار (صدر ایپکا ضلع مردان)

Let's change the system, through unity! 🤝With Muttahida APCA Alliance.   Afridi Khan Mayar (President APCA District Mard...
12/06/2026

Let's change the system,
through unity! 🤝
With Muttahida APCA Alliance.
Afridi Khan Mayar (President APCA District Mardan)

آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کے تناظر میں آج گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 میں متحدہ ایپکا الائنس کا ایک انتہائی اہم اور غیر ...
11/06/2026

آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کے تناظر میں آج گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 میں متحدہ ایپکا الائنس کا ایک انتہائی اہم اور غیر معمولی اجلاس تاحیات چئیرمین ایپکا ضلع مردان جناب الحاج محمد ابراھیم صاحب کے صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع مردان کے تمام متحدہ ایپکا کے قائدین اور تنظیمی عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔ جن میں صدر ایپکا ضلع مردان افریدی خان مایار، سینئر نائب صدر ایپکا ضلع مردان محمد سلیم خان، ایپکا کے دوسرے تنظیم کے مرکزی صدر اورنگزیب کشمیری، نائب صدر مراد علی اور ایپکا ضلع مردان کے آزاد تنظیم کے ایجوکیشن صدر یاسر شاہ شامل تھے۔
​اجلاس کا بنیادی مقصد نئے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین، بالخصوص کلرک برادری کے جائز مطالبات کو شامل کروانے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔
​ مردان کے تمام سینیئر اور مقتدر کلرک قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ معاشی صورتحال اور بجٹ کے اس نازک موڑ پر پوری کلرک برادری کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
​ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک کو کامیاب بنانے اور ملازمین کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے کے لیے مردان کے تمام محکموں کے کلرکس کی شمولیت اور حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کسی بھی بڑے فیصلے یا احتجاج کی صورت میں تمام ملازمین شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
​ قائدین کا صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور کلرکس کے دیرینہ درپیش مسائل کو اس بجٹ میں حل کیا جائے۔
​اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول اور ایپکا الائنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ایپکا ضلع مردان کی طرف سے جناب محمد خالد صاحب (سیکریٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا) کا تہہ دل سے شکریہ اور اپنے قائدین کے دان...
10/06/2026

ایپکا ضلع مردان کی طرف سے جناب محمد خالد صاحب (سیکریٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا) کا تہہ دل سے شکریہ اور اپنے قائدین کے دانشمندانہ فیصلوں پر ان کو خراجِ تحسین۔
اتحاد ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔
از طرف:- افریدی خان مایار (صدر ایپکا ضلع مردان)

چلو چلو پشاور چلو،،،بجٹ والے دن۔۔۔
09/06/2026

چلو چلو پشاور چلو،،،
بجٹ والے دن۔۔۔

ایپکا کے تمام دھڑے یکجا، قائدین کے فیصلے پر فخر ہے۔افریدی خان مایار (صدر ایپکا ضلع مردان)
08/06/2026

ایپکا کے تمام دھڑے یکجا، قائدین کے فیصلے پر فخر ہے۔
افریدی خان مایار (صدر ایپکا ضلع مردان)

‏مانگے جاتے ہیں مرادوں سے ہمارے جیسے_نامرادوں سے تو ہم  چھین لیے  جاتے  ہیں_
06/06/2026

‏مانگے جاتے ہیں مرادوں سے ہمارے جیسے_
نامرادوں سے تو ہم چھین لیے جاتے ہیں_

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہےدیکھنا  ہے  زور کتنا بازوئے قاتل میں  ہے
06/06/2026

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے

صدر ایپکا (APCA) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان، جناب ایاز صاحب کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس (مردانہ) مردان کے...
04/06/2026

صدر ایپکا (APCA) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان، جناب ایاز صاحب کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس (مردانہ) مردان کے آفس میں جناب افریدی خان مایار صاحب (صدر ایپکا ڈسٹرکٹ مردان) کے ساتھ اہم ملاقات۔ ملاقات کے دوران تنظیمی امور اور آنے والے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

Address

District Mardan
Khyber Pakhtunkhwa
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APCA Mardan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share