Sharba Foundation - Regd

Sharba Foundation - Regd Love for Humanity , Good Health and Education for All.

بانی رہنما و چیئرمین شاربہ فاؤنڈیشن جناب غلام حیدر آخوندی نے شاربہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں صدر شاربہ فاؤ...
24/07/2026

بانی رہنما و چیئرمین شاربہ فاؤنڈیشن جناب غلام حیدر آخوندی نے شاربہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں صدر شاربہ فاؤنڈیشن نثار حسین سمیت سینئر اراکین نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر صدر شاربہ فاؤنڈیشن نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
چیئرمین جناب غلام حیدر آخوندی نے شاربہ فاؤنڈیشن کی خدمات اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔

19/07/2026

اناللہ وانا الیہ راجعون۔

نہایت افسوس کے ساتھ شاربہ فاؤنڈیشن کے بانی رہنماء ، چیف الیکشن کمشنر، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر شاربہ فاؤنڈیشن حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ اشرف حسین زیشان النجفی کی خالہ محترمہ اس دار فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔

یااللہ بحق مظلوم کربلا مرحومہ کی مغفرت فرما اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرما۔
آمین

التماس سورہ الفاتحہ

شریک غم
اراکین شاربہ فاؤنڈیشن

اسکردو۔فرینڈز میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت کمیونٹی سکول ٹیچرز کے لیے پروفیشنل ڈویلپمنٹ  پروگرام کا انعقاد۔ جس میں د...
19/07/2026

اسکردو۔

فرینڈز میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت کمیونٹی سکول ٹیچرز کے لیے پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد۔ جس میں دورافتادہ علاقوں کے سکولز ٹیچرز کو سات روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔

سیشن کے اختتام پر اُسوہ گرلز سکول اینڈ کالج محسن ملت کیمپس سکردو میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جہاں شاربہ فاؤنڈیشن کے بانی ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر علی آصف بلتی اور بانی رہنماء، سینئر نائب صدر و انٹرنل چیف آڈیٹر شبیر فردوسی نے بھی شرکت کی اور ٹرینی اساتذہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی شُعبہ تعلیم جامعہ بلتستان کے پروفیسر ڈاکٹر صابر حسین اورپرنسپل بنت الہدیٰ حفظ القرآن سکول اینڈ کالج علامہ غلام محمد عظیمی تھے۔

ریجنل ڈائریکٹر فرینڈز میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ ماہر تعلیم میڈم زاہدہ و ٹیم کا شکریہ جنہوں نے شاربہ پری سکول کے ٹیچرز کو بھی اس پروگرام میں موقع فراہم کیا اور سات روزہ بہترین پروفیشنل ڈیوپلیمیٹ کے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے پروگرام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے شاربہ پری سکول میں بنیادی معیاری تعلیم بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

آخر میں ہم دعا کرتے ہیں کہ اُسوہ ایجوکیشن سسٹم پاکستان کے بانی محسن ملت، مفسر القرآن آیت اللّٰہ ، علامہ
شیخ محسن علی نجفی (اعلی اللّٰہ مقامہ) کے درجات بلند فرما ۔ آمین

پاک فوج کی جانب سے شاربہ فاؤنڈیشن کی اشتراک سے شاربہ ڈسپنسری منٹھوکھا میں مورخہ 8 جولائی 2026 کوفری میڈیکل کیمپ کا انعقا...
09/07/2026

پاک فوج کی جانب سے شاربہ فاؤنڈیشن کی اشتراک سے شاربہ ڈسپنسری منٹھوکھا میں مورخہ 8 جولائی 2026 کوفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔

اس کیمپ کا مقصدکم وسائل رکھنے والے افراد کو گھر پرطبی سہولیات فراہم کرنا اور بیماریوں سے بچاؤ سے متعلق آگاہی فراہم کرناتھا۔خواتین، بزرگوں،بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے پاک فوج کے اس فلاحی اقدام پر دلی شکریہ ادا کیا اور شریک ڈاکٹروں کی کاوشوں کو سراہا۔

07/07/2026

*اہم اعلان - مفت میڈیکل کیمپ* 🏥

ا123 بٹالین, ڈسٹرکٹ ہیلتھ کھرمنگ اورشاربہ فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے
اور نوجوان منٹھوکھا کے زیر اہتمام

*lکل مورخہ 8 جولائی 2026 منٹھوکھا گاؤں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے*

مقام: شاربہ فاؤنڈیشن آفس، منٹھوکھا*

*کیمپ میں موجود ڈاکٹرز:*
1. *سرجن ڈاکٹر* - آپریشن اور زخم کے متعلق
2. *میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر* - بخار، شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر امراض
3. *لیڈیز ڈاکٹر* - خواتین اور بچوں کے امراض
4. *ڈینٹسٹ ڈاکٹر* - دانتوں کا چیک اپ اور علاج

*سہولیات:*
✅ مکمل مفت چیک اپ
✅ مفت ادویات - دستیابی کی صورت میں
✅ ہر عمر کے مرد، خواتین اور بچے مستفید ہو سکتے ہیں

*وقت: صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک*

*نوٹ:* اپنا پرانا نسخہ اور میڈیکل رپورٹ ساتھ لائیں

*زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں تاکہ ہر ضرورت مند اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔*

*منجانب: 123 بٹالین, ڈسٹرکٹ ہیلتھ کھرمنگ, شاربہ فاؤنڈیشن & نوجوان ساتھ منٹھوکھا

جزاک اللہ قبلہ۔علامہ سید علی الموسویصدر انجمن امامیہ ضلع کھرمنگ انسانیت کی خدمت عین عبادت
26/06/2026

جزاک اللہ قبلہ۔
علامہ سید علی الموسوی
صدر انجمن امامیہ ضلع کھرمنگ


انسانیت کی خدمت عین عبادت

26/06/2026

محکمہ صحت، شاربہ فاؤنڈیشن ، اخوندیاں اور ریسکیو 1122کی اشتراک سےKMG ہوٹل مادھوپور میں فیلڈ ہسپتال قائم۔
شاربہ فاؤنڈیشن کی جانب سے میڈیکل عملہ، میڈیکل ڈاکٹر ، اور 02 عدد ایمبولینسز غاسنگ تا ہلال آباد کے عزاداروں کے لیے دن بھر سروسز دیئےاور سینکڑوں مریضوں کو ہسپتال پہنچایا۔

26/06/2026

معروف عالم دین، میرواعظ غاسنگ شیخ قاری محمد عباس کا شاربہ فاؤنڈیشن کے کاموں کو خراج تحسین ساتھ ہی عاشورہ میں بہترین سروسز پر شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
روز عاشور محکمہ صحت کی شاربہ فاؤنڈیشن اور اخوندیاں فاؤنڈیشن کی اشتراک سے غاسنگ تا ہلال آباد کی عزاداروں کے لئے KMG ہوٹل حسینی چوک مادھوپور میں فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا۔

یوم عاشور 💔
26/06/2026

یوم عاشور 💔

Address

Manthokha
Kharmang
16401

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sharba Foundation - Regd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share