Serling Youths' Social Transformation & Empowerment-SYSTEM -Regd

Serling Youths' Social Transformation & Empowerment-SYSTEM -Regd Official Page of SYSTEM (Regd) Serling Mehdi Abad District Kharmang Baltistan. Because youth is the backbone of any society.

"SYSTEM Organization" established in 2017 for social development and youth's empowerment. Youth can play an important role in the development of the society. So our mission is to enable youth's for social development.This is the important segment of our society.

آہ ۔۔۔۔۔۔۔۔آج ملت تشیع  #یتیم ہوگیا یہ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھنا ہے لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا ۔۔۔۔!!انا للہ و ا...
01/03/2026

آہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
آج ملت تشیع #یتیم ہوگیا

یہ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھنا ہے
لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا ۔۔۔۔!!

انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔

شیطان بزرگ امریکہ اور
خبیث اسرائیل کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں

دلسوز شہادت ولی امر مسلمین جہاں
امام سید علی خامنہ ائ رضوان اللہ علیہ

پر تمام عالم اسلام سمیت
تمام رہراوان راہ امامت و ولایت اور
بلخصوص منجی عالم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی بارگاہ عالیہ میں دلی تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں

اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولیٰ
ہو جس کی فقیری میں بوئے اسد اللہٰی

آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی

 #محفل انس با قرآن بوقت ۔۔۔ 4.00 بجے سہ پہر بمقام ۔۔۔ مرکزی حسینیہ ہال سرلنگ مھدی آباد #الحمدللہ  روازنہ یہ محفل قرآن  ا...
26/02/2026

#محفل انس با قرآن

بوقت ۔۔۔ 4.00 بجے سہ پہر

بمقام ۔۔۔ مرکزی حسینیہ ہال سرلنگ مھدی آباد

#الحمدللہ
روازنہ یہ محفل قرآن اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگی ۔

تمام مومنین سے بروقت شرکت کی استدعا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

09/02/2026
وَنَرَاهُ قَرِيباًاے میرے امام زمان عج ہم آپ کے ظہور کو بہت قریب محسوس کرتے ہیںالْعَجَلَ الْعَجَلَ يَا مَوْلايَ يَا صاحِ...
04/02/2026

وَنَرَاهُ قَرِيباً
اے میرے امام زمان عج ہم آپ کے ظہور کو بہت قریب محسوس کرتے ہیں
الْعَجَلَ الْعَجَلَ يَا مَوْلايَ يَا صاحِبَ الزَّمانِ.
15 شعبان یوم مستضعفین جہان
ولادت باسعادت حضرت امام مہدی عج مبارک

سسٹم ویلفیئر آرگنائزیشن(رجسٹرڈ )اور کابینہ کی جانب سےگرلز ہائیر سیکنڈری اسکول مہدی آباد کھرمنگ کی ہونہار طالبہ نورین فاط...
27/01/2026

سسٹم ویلفیئر آرگنائزیشن(رجسٹرڈ )اور کابینہ کی جانب سے
گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول مہدی آباد کھرمنگ کی ہونہار طالبہ نورین فاطمہ دختر محمد حسین کو صوبائی ایلیمنٹری بورڈ کے امتحانات میں گلگت بلتستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں سے ہمکنار ہوں، والدین اور ادارے کا نام روشن کریں اور قوم و ملت کے لیے باعثِ فخر بنیں۔
آمین۔


[email protected] ✍️

24/01/2026

انسان کو #بیدار تو ہو لینے دو
ہر #قوم پکارے گی ہمارے ہیں #حسین ع

3 شعبان المعظم 1447 ہجری بروز جمعہ
بمطابق 23 جنوری 2026

مرکزی میلاد مسعود ابا عبداللہ الحسین علیہ سلام
حسینیہ ہال سرلنگ مھدی آباد میں برگزار ۔۔۔۔۔۔۔

اس بابرکت اور پروقار محفل میلاد کی
مختصر جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔

حق کے  #علمبردارامام حسین ع کو تا ابد پرچم حق کے عنوان سے باقی رہنا ہے۔ پرچم حق ہرگز کبھی باطل کی صف میں شامل نہیں ہو سک...
22/01/2026

حق کے #علمبردار

امام حسین ع کو تا ابد پرچم حق کے عنوان سے باقی رہنا ہے۔ پرچم حق ہرگز کبھی باطل کی صف میں شامل نہیں ہو سکتا اور باطل کا رنگ قبول نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ تھی کہ سید الشہدا نے فرمایا تھا:
«هیهات منّا الذّلّة» (محال ہے کہ ہم ذلت قبول کر لیں۔)

افتخار اس انسان، ملت اور گروہ کا حق ہے جو اپنی بات پر قائم رہے اور جس پرچم کو بلند کیا ہے اسے طوفانوں میں مٹنے اور گرنے نہ دے۔ امام حسین ع نے اس پرچم کو مضبوطی سے تھامے رکھا اور اپنے عزیزوں کی شہادت اور اہل حرم کی اسیری بھی برداشت کی۔

#امام خامنہ ای

09/01/2026

*سالانہ پرائز ڈسڑی بیوشن تقریب*

کی تصویری جھلکیاں ۔۔۔۔۔۔۔

 #الحمدللہ! زیر انتظام سسٹم تنظیم المھدی اکیڈمی کی جانب سے حسینیہ مولا علی کشمیری محلہ میں *سالانہ پرائز ڈسٹری بیوشن تقر...
06/01/2026

#الحمدللہ!

زیر انتظام سسٹم تنظیم
المھدی اکیڈمی کی جانب سے حسینیہ مولا علی کشمیری محلہ میں
*سالانہ پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب*

نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔

جس میں کلاس ای سی ڈی تا کلاس ہفتم تک کے طلباء و طالبات کا
سالانہ امتحانی نتائج میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلاب کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات کی تقسیم ۔۔۔۔۔۔۔

اس تقریب میں طلباء و طالبات سمیت اہلیان مھدی آباد کے بزرگان اور علم دوست اساتذہ کرام سمیت جوانان سرلنگ کی بھرپور شرکت ۔۔۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کھرمنگ کے تمام ذمہداد افراد کی جانب سے سال بھر
المھدی اکیڈمی کی جانب سے
فری ٹیوشن کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیں
اور محکمے تعلیم کھرمنگ کے ساتھ ہر بحران میں بھر پور معاونت پر سسٹم تنظیم کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔
اور مستقبل میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں سسٹم تنظیم کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی ۔۔۔۔

مقررین تقریب
ڈی ڈی ایجوکیشن جناب سید مبشر صاحب ۔۔۔
ڈی آئی ایس جناب الیاس بھٹو صاحب ۔۔۔
ڈی ڈی او گرلز جناب سر یاسین صاحب ۔۔۔
ڈی ڈی او بوائز جناب سر قمر صاحب ۔۔۔
ایکس ہیڈ ماسٹر جناب نثار حسین وزیر صاحب ۔۔۔
جناب مولانا تقی تقوی صاحب
سمیت سرپرست اعلیٰ سسٹم تنظیم الحاج قبلہ سید ہادی الموسوی دامت برکاتہ
نے اپنی اپنی تقاریر میں سسٹم تنظیم کی جانب سے سال بھر کی گئی
علم دوست سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے
مستقبل میں بھی حالات کی گرمی اور سختی کو برداشت کرتے ہوئے علاقے میں تعلیمی ماحول سازی کے تسلسل کو جاری و ساری رکھنے کی تاکید ۔۔۔۔۔۔
آخر میں الحاج اخون محمد علی کی زبانی دعائے امام زمانہ کے ساتھ تقریب کا اختتام ۔۔۔۔۔۔۔

مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علیعشق را سرمایۂ ایماں علیپہلے مسلمان اور مردوں کے سردار علی ہیں، عشق کیلئے ایمان کا سرمایہ علی ہی...
03/01/2026

مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
عشق را سرمایۂ ایماں علی

پہلے مسلمان اور مردوں کے سردار علی ہیں،
عشق کیلئے ایمان کا سرمایہ علی ہیں۔

از ولائے دودمانش زندہ ام
در جہاں مثلِ گہر تابندہ ام

میں انکے خاندان کی محبت سے زندہ ہوں،
اور دنیا میں موتیوں کی مانند چمک رہا ہوں۔

زمزم ار جوشد ز خاکِ من، ازوست
مے اگر ریزد ز تاکِ من، ازوست

اگر میری خاک سے زمزم ابلتے ہیں تو یہ انہی سے ہے
اور اگر میری انگور کی شاخ سے مے ٹپکتی ہے تو یہ بھی علی سے ہے۔

از رُخِ اُو فال پیغمبر گرفت
ملّتِ حق از شکوہش فر گرفت

انکے چہرہء مبارک سے پیغمبر (ص) فال لیا کرتے تھے
اور‍‌ ملّتِ حق نے ان کی شان و شوکت سے عزت حاصل کی۔

قوّتِ دینِ مُبیں فرمودہ اش
کائنات آئیں پذیر از دودہ اش

آپ (ص) نے علی (ع) کو روشن اور غالب دین کی قوت فرمایا،
دنیا نے آپ کے خاندان سے آئین اور قانون حاصل کیا۔

مُرسلِ حق کرد نامش بُو تراب
حق ید اللہ خواند در امّ الکتاب

اللہ کے سچے رسول (ص) نے آپ کو ابو تُراب کا لقب دیا،
اللہ نے قرآن میں آپ کو اللہ کا ہاتھ قرار دیا۔

ہر کہ دانائے رموزِ زندگیست
سرّ اسمائے علی داند کہ چیست

ہر وہ کہ جو زندگی کے رموز جانتا ہے،
جانتا ہے کہ علی کے ناموں کے اسرار کیا ہیں۔

شیرِ حق ایں خاک را تسخیر کرد
ایں گِلِ تاریک را اکسیر کرد

اللہ کے شیر نے اس خاک کو تسخیر کیا
اور اس تاریک مٹی کو اکسیر کر دیا۔

مرتضیٰ کز تیغِ او حق روشن است
بوتراب از فتح اقلیمِ تن است

مرتضیٰ کہ ا ن کی تلوار سے حق روشن اور آشکار ہوا
اور وہ بوتراب یعنی مٹی کے باپ ہیں کہ انہوں نے تن کی سلطنت کو فتح کیا۔

زیرِ پاش اینجا شکوہِ خیبر است
دستِ اُو آنجا قسیمِ کوثر است

اس دنیا میں خیبر کی شان و شوکت ان کے پاؤں کے نیچے ہے
اور اُس جہاں میں ان کا ہاتھ آبِ کوثر تقسیم کرنے والا ہے۔

ذاتِ اُو دروازہٴ شہرِ علوم
زیرِ فرمانش حجاز و چین و روم

ان کی ذات شہر علوم کا دروازہ ہے
اور ان کے فرمان کے زیر تابع حجاز و چین و روم یعنی ساری دنیا ہے۔!

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ

Address

Serling Mehdiabad
Kharmang

Telephone

+923415278835

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Serling Youths' Social Transformation & Empowerment-SYSTEM -Regd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Serling Youths' Social Transformation & Empowerment-SYSTEM -Regd:

Share