17/06/2026
Carecascade Summer Outreach Program 2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ!آج 16 جون 2026 کو CareCascade ٹیم کے 2026 کا پہلا اور مجموعی طور پر ساتواں فزیکل سیشن سبی غون، غواڑی میں منعقد ہوا۔ یہ ایک کیریئر کاؤنسلنگ سیشن تھا جس میں طلبہ کو میٹرک کے بعد Fsc کے لیے اچھے کالج کا انتخاب ،میٹرک اور Fsc میں اچھے نمبروں کی اہمیت،Fsc کے بعد مختلف یونیورسٹیوں میں ایڈمیشن،اینٹری ٹیسٹوں،مختلف اسکالرشپس کے بارے میں رہنمائی کیا ۔ ولینٹیرز نے یہ بھی اعتماد دلایا مستقبل میں کسی بھی طالبعلم کو اگر کسی قسم کی رہنمائی درکار ہو تو وہ بلا جھجھک CareCascade کے volunteers سے رابطہ کر سکتے، چاہے کیریئر کے انتخاب کے بارے میں ہو ،مختلف امتحانات کی تیاری سے متعلق ہو یا مختلف شہروں میں اچھے ہاسٹلز کی بندوبست کے حوالے سے ہو۔
اس سیشن کو منعقد کرنے میں CareCascade ٹیم کے volunteers کی محنت اور جذبہ قابلِ تحسین ہے، جنہوں نےاپنی مختصر سی تعطیلات جو کہ اکثر سٹوڈنٹس آگے پیچھے گھومنے اور فراغت میں صرف کرتے ہیں ان پرعزم ولینٹیرز نے اس قیمتی وقت میں سے نہ صرف وقت نکالا بلکہ دور خپلو اور براہ سے سفر کر کے غواڑی پہنچا۔
سبی غون گواڑی اسکول کے پرنسپل، مس ناصرہ عبدالرحمن اور دیگر تمام اسٹاف کا ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سیشن میں ہر طرح سے تعاون کیا۔ انہوں نے پروجیکٹر، اسپیکر اور دیگر تمام انتظامات بہترین انداز میں فراہم کیے جس کی بدولت طلبہ نے اس سیشن سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔اس کے علاؤہ جوش و خروش سے وولنٹیئرز کو خوش آمدید کیا اور کیئر کیسکیڈ ٹیم کی کاوش کو خوب سراہا ۔۔