ATI Khanewal Official

ATI Khanewal Official انجمن طلبہ اسلام ایک ملک گیر طلبہ تنظیم ہے جو دینی شعور، نظریۂ پاکستان اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے
"ATI - Students for Deen & Pakistan"

انجمن طلباء اسلام ضلع خانیوال کی ضلعی کابینہ کا تیسرا اجلاس ناظم ضلع راؤ واصف شکیل کی زیرِ صدارت کامران کالونی خانیوال م...
06/09/2026

انجمن طلباء اسلام ضلع خانیوال کی ضلعی کابینہ کا تیسرا اجلاس ناظم ضلع راؤ واصف شکیل کی زیرِ صدارت کامران کالونی خانیوال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اول پنجاب جنوبی برادر جواد احمد شیخ سمیت ضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ سابقہ کارکردگی، آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔



انشاءاللہ! عظیم الشان فقید المثال تحفظِ ختمِ نبوت ریلی بسلسلہ یومِ تحفظِ ختم نبوت۔
06/09/2026

انشاءاللہ! عظیم الشان فقید المثال تحفظِ ختمِ نبوت ریلی بسلسلہ یومِ تحفظِ ختم نبوت۔

دعوتی مہم " تحفظِ ختمِ نبوت ریلی"جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام ضلع خانیوال برادر کامران اسلم نے تحصیل جہانیاں کے سابقین ...
05/09/2026

دعوتی مہم " تحفظِ ختمِ نبوت ریلی"
جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام ضلع خانیوال برادر کامران اسلم نے تحصیل جہانیاں کے سابقین و رفقاء سے ملاقات کی اور ان کو تحفظِ ختمِ نبوت ریلی میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر جنرل سیکرٹری سٹی جہانیاں بردار سمیر واہلہ بھی ہمراہ موجود تھے۔


اللہ پاک راہِ حق پر استقامت عطا فرمائیں۔
31/08/2026

اللہ پاک راہِ حق پر استقامت عطا فرمائیں۔


انجمن طلبہ اسلام ضلع خانیوال کے زیر اہتمام تحصیل جہانیاں میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ضلعی ناظم راؤ وا...
30/08/2026

انجمن طلبہ اسلام ضلع خانیوال کے زیر اہتمام تحصیل جہانیاں میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ضلعی ناظم راؤ واصف عظیمی اور خصوصی شرکت جواد احمد شیخ نائب ناظم اول پنجاب جنوبی نے کی۔
نشست کے بعد ضلعی ناظم و جنرل سیکرٹری کی باہمی مشاورت سے برادر سید عبدالہادی شاہ کو سٹی ناظم جہانیاں اور برادر سمیر واہلا کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔اللّٰه پاک راہِ عشقِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں استقامت عطاء فرمائے آمین۔

مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام پاکستان برادر سردار بیدار حسین اعوان صاحب نے جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران خانیوال می...
28/08/2026

مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام پاکستان برادر سردار بیدار حسین اعوان صاحب نے جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران خانیوال میں شہیدِ انجمن، شہید ظفر اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور دعا فرمائی۔ اس موقع پر نائب ناظم اول پنجاب جنوبی برادر جواد احمد شیخ صاحب، ضلعی ناظم خانیوال برادر راؤ واصف عظیمی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

سیدی مرشدی یا نبی یا نبی ﷺ انجمن طلبہ اسلام ضلع خانیوال کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ (بسلسلہ 12 ربیع الاوّل شریف)...
27/08/2026

سیدی مرشدی یا نبی یا نبی ﷺ
انجمن طلبہ اسلام ضلع خانیوال کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ (بسلسلہ 12 ربیع الاوّل شریف) کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت و بیان مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام پاکستان برادر سردار بیدار حسین اعوان نے کیا۔ اس موقع پر ناظم ضلع برادر راؤ واصف عظیمی، سابق ناظم جنوبی پنجاب برادر مبشر منظور سلطانی و ضلعی کابینہ کے ممبران موجود تھے۔ کارکنان و عاشقانِ مصطفی ﷺ نے بھرپور شرکت کی۔


سیدی مرشدی یا نبی یا نبی ﷺ انجمن طلبہ اسلام ضلع خانیوال کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاوّل شریف کے موقع پر جشنِ عید میلادالنب...
26/08/2026

سیدی مرشدی یا نبی یا نبی ﷺ
انجمن طلبہ اسلام ضلع خانیوال کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاوّل شریف کے موقع پر جشنِ عید میلادالنبی کے سلسلہ میں حضور آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی عمر مبارک 63 برس کی نسبت سے 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ کیک مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلباء اسلام پاکستان سردار بیدار حسین اعوان نے کاٹا جبکہ ضلعی ذمہ داران ہمراہ تھے۔

احبابِ محبت بمعہ دوست احباب لازم شرکت کریں
26/08/2026

احبابِ محبت بمعہ دوست احباب لازم شرکت کریں

Address

Khanewal
58150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ATI Khanewal Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share