24/10/2025
ٹھری میرواہ میں معذور افراد کے لیے ویل چیئرز اور دیگر سہولیات کی تقسیم کا پروگرام
ٹھری میرواہ میں گورنمنٹ سندھ ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے معذور ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ویل چیئرز، ٹرائی سائیکلیں، واکنگ اسٹکس اور دیگر سہولیات کی تقسیم کا ایک پروقار پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد معزز مہمانوں کو سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر عبدالقدوس، ڈائریکٹر عبدالحفیظ شیخ، تعلقہ ٹھری میرواہ کے کمشنر سلیم گڈانی، استاد نبی بخش شر اور ڈاکٹر محمد حسن شر نے شرکت کی۔
مہمانوں نے معذور افراد میں ویل چیئرز، سائیکلیں اور دیگر سہولیات تقسیم کیں۔
استاد نبی بخش شر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
“یہ میرا خواب 1987ء سے ہے۔ میں ہمیشہ معذور افراد سے کہتا رہا ہوں کہ معذوری مجبوری نہیں، آپ تعلیم حاصل کریں اور محنت کریں، اللہ تعالیٰ اس کا اجر ضرور دے گا۔ آج الحمدللہ کئی معذور دوست اپنے روزگار سے منسلک ہیں، جبکہ بہت سی معذور خواتین نے بھی محنت سے سلائی، کڑھائی اور دستکاری سیکھی ہے، جن سے وہ باعزت روزگار کما رہی ہیں۔”
مزید ان کا کہنا تھا کہ: “میں بھرپور کوشش کروں گا کہ آئندہ بھی ان معذور افراد کو بہترین سے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔”